جو تم مایوس ہو جاؤ۔۔ تو رب سے گفتگو کرنا۔۔ وفا کی آرزو کرنا۔۔ سفر کی جستجو کرنا۔۔ جو تم مایوس ہو جاؤ۔۔ رب سے گفتگو کرنا۔۔ یہ اکثر ہو بھی جاتا ہے۔۔ کہ کوئی کھو بھی جاتا ہے۔۔ مقدر کو برا بھلا جانو گے۔۔ تو یہ سو بھی جاتا ہے۔۔ اگر تم حوصلہ رکھو۔۔ وفا کا سلسلہ رکھو۔۔ جسے تم خالق کہتے ہو۔۔ اس سے رابطہ رکھو۔۔ میں یہ دعوے سے کہہ سکتی ہوں۔۔ کہ تم کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔۔🔥
۔۔کبھی یوں بھی آ میرے روبرو ۔۔تجھے پاس پا کے میں رو پڑوں ۔۔مجھے منزل عشق پر ہوں یقین ۔۔تجھے دھڑکنوں میں سنا کروں ۔۔کبھی سجالوں تجھ کو آنکھوں میں ۔۔کبھی تسبیحوں پر پڑھا کرو ۔۔کبھی چوم لوں تیرے ہاتھوں کو ۔۔کبھی تیرے دل میں بسا کرو
وہ جذبوں کی تجارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا اسے ہنسنے کی عادت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا مجھے اس نے کہا آؤ نئی دنیا بساتے ہیں اسے سوجھی شرارت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا ہمیشہ اسکی آنکھوں میں دھنک سے رنگ ہوتے تھے یہ اس کی عام حالت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا وہ میرے پاس بیٹھا دیر تک غزلیں میری سنتا اسے خود سے محبت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا میرے کندھے پر سر رکھ کر کہیں پر کھو گیا تھا وہ یہ ایک وقتی عنایت تھی یہ دل کچھ اور سمجھا تھا🥀🥀
وفاؤں کے قید خانوں میں سزائیں کب بدلتی ہیں بدلتا دل کا موسم ہے ہوائیں کب بدلتی ہیں میری ساری دعائیں تم سے ہی منسوب ہیں ہمدم محبت ہو اگر سچی دعائے کب بدلتی ہیں کوئی پا کر نبھاتا ہے کوئی کھو کر نبھاتا ہے نئے انداز ہوتے ہیں وفائیں کب بدلتی ہیں🥀🥀