مجھے محبت ہے! اس کے پیروں کے نیچے کی زمین سے، اور اس کے سر کے اوپر سے گزرتی ہوا سے، اور ہر وہ چیز جس کو وہ چھوتا ہے اور ہر ایک لفظ جو وہ کہتا ہے۔ مجھے اس کا ہر روپ پسند ہے، اس کا ہر عمل ، اپنی مکمل شخصیت کے ساتھ پسند ہے۔۔۔♡ کون پھر تم کو سراہے گا ہماری مانند کون رکھتا ہے مری جان ہماری آنکھیں
کبھی یہ میرے حسین خوابوں کو توڑتا ہے کبھی یہ خوابوں کی کرچیوں کو بھی جوڑتا ہے یہ میری شہ رگ میں دوڑتا ہے حسین خوابوں کی وادیوں میں ذرا اترنے سے تھوڑا پہلے مری سماعت میں گنگناتی نشہ لٹاتی سی لوریوں میں یہ میری سانسوں کی ڈوریوں میں . . کچھ اسطرح سے سما گیا ہے تمہاری یادوں کا تلخ موسم.. . . ہر ایک موسم پہ چھا گیا ہے