تم کسی دن اگر مجھے کھو بھی دو، تو میرے کھونے کو اپنی قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول مت کرنا.. ! میں خسارہ نہیں ہوں، محبت ہوں...! یاد رکھنا قسمت میں چیزوں کے خسارے ہوتے ہیں، محبتوں کے نہیں...
اُداسی کے لمحات اِتنے مضبوط اور گہرے ہوتے ہیں کہ اُن پر اور کوئی بھی چیز اثر انداز نہیں ہوتی. نہ خوشی کے رنگ،نہ ہمدردی کے جملے،نہ محبت کے بول۔ آپ اُداس ہیں تو بس اُداس ہیں یعنی پوری کائنات اُداس ہے
میں تم سے عالم ارواح میں ملوں گا وہ جہاں روحیں ملتی ہیں اک مدت کے بعد ہر گنہگار کو جنت نصیب ہو ہی جائیگی جس روز مجھے جنت ملے گی میں اس روز وہاں تمھارا ساتھ مانگوں گا لیکن شاید وہاں بھی تم میرے لیے نہ ہوـ
مجھے شوق تھا تیرے ساتھ کا جو مل نہ سکا ، چلو خیر ہے ۔۔ میری زندگی بھی گزر گئی تو بھی جاچکا، چلو خیر ہے۔۔ یہ گھٹےگٹھے سے ہیں سلسلے یہ رکے رکے سے تعلقات،، نہ میں کہہ سکی کبھی کھل کے کچھ نہ تو سن سکا، چلو خیر ہے ۔۔ کبھی تم کو ضد تھی میں ملوں کبھی میں بضد تھی کہ تو ملے یونہی دھیرے دھیرےختم ہوا یہ بھی سلسلہ ،چلو خیر ہے ۔۔