کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
دشت کو دیکھ کر گھر یاد آیا۔
☹️😶
تیرے ہونے سے میں سمجھتا تھا کہ دنیا تم ہو
ویسے دنیا کو میں بیکار کہا کرتا تھا
تم سے بچھڑا ہوں تو رویا ہوں وگرنہ کل تک
رونے والوں کو میں فنکار کہا کرتا تھا
🥀😶
تُمہیں کھونے کا ڈَر کیسا
کہ کھویا اُن کو جاتا ہے
جو حَاصِل ہوں، میَسّر ہوں
میں اپنی بے بسی کو بے حسی کا رنگ دیتا ہوں
میں ان باتوں پہ ہنستا ہوں که جن پہ رو نہیں سکتا۔
وقت کے شکنجوں نے
خواہشوں کے پھولوں کو
نوچ نوچ توڑا ہے
کیا یہ ظلم تھوڑا ہے؟
درد کے جزیروں نے
ارزو کے جیون کو
مقبروں میں ڈالا ہے
ظلمتوں کے ڈیرے ہیں
لوگ سب لٹیرے ہیں
سکون روٹھ بیٹھا ہے
ذات ریزہ ریزہ ہے
تار تار دامن ہے
درد درد جیون ہے
شبنمی سی پلکیں ہیں
قرب ہے نہ دوری ہے
زندگی ادھوری ہے
اب سمجھ ایا کہ
موت کیوں ضروری ھے
ایک ہی فن تو ہم نے سیکھا ہے
جس سے ملیے اُسے خفا کیجئے
اس خاک کو کسی خاک کی کیا خاک خبر ہوگی
یہ جو خود خاک ہورہا ہے کسی خاک کی خاطر
🥀🙃
اسے پتا ہی نہیں تھا_____سلیقہ محبت کا
میں نے چاہ کر بتایا اسے ،، ایسے چاہا کرتے ہیں۔۔
🙂🙂
بیٹھے بٹھائے یوں آیا کبھی تیرا خیال
ہم لاکھ غمزدہ تھے مگر مسکرا دیے
🙂🙂
ہم تو رات کا مطلب سمجھے خواب، ستارے، چاند، چراغ
آگے کا احوال وہ جانے جس نے رات گزاری ہو
🌿🌿
میرے غمگیں ہونے پر احباب ہیں یوں حیران
جیسے میں پتھر ہوں میرے سینے میں جذبات نہیں
🥀☹️
تمہارے بعد ہم بھی اس جہاں میں۔۔۔
برائے نام باقی رہ گئے ہیں۔۔
🖤🥀
"جیسے دامن سےکوئی خاک جھٹک دے محسن
اس نے یوں توڑ دیا______ ربط شناسائی کا "
🥀🥀
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain