*▪️شیطان سے بچنے کا عمل* *لا الہ الااللہ وحدہ لا شریکَ لہٗ لہُ الملکُ ولہ الحمد وھو علیٰ کلّ شی ءٍ قدیرٌ* *حضرت* ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی مکرم نورِ مجسم، رسولِ اکرم، شہنشاہِ بنی آدم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے "جس نے یہ کلمات دن میں سو بار کہے تو اس کا یہ عمل دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا اور اس کے نامہ اعمال میں سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے سو گناہ معاف کر دیے جائیں گے اور یہ کلمات اس دن شام تک شیطان سے اس کی حفاظت کریں گے اور کوئی شخص اس سے بہتر عمل لے کر نہیں آئے گا مگر وہ جس نے اس سے زیادہ یہ عمل کیا۔ " 🥀 *صحیح البخاری حدیث 3293 ج 2 ص 402*📚
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اے ہمارے رب ہم گناہ گار ہیں ہمارے ہاتھ گناہوں سے بھرے ہوئے ہیں. اے اللہ تیرے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہوئے شرم سے ڈوبے ہوئے ہیں. ہاتھ کپکپا رہے ہیں مگرتو ہی ہر چیز پر قادر ہے۔جب تیری رحمت کو دیکھتے ہیں تو دل امید اور حوصلے سے بھر جاتا ہےکہ تیری رحمت ہمارے گناہوں سے اوپر ہے. تو رحمان ہے تو ہمیں معاف کر دے آمین یارب العالمین ایمان وصحت بخیر زندگی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain