کوئی ہار گیا کوئی جیت گیا یہ سال بھی آخر بیت گیا... کبهی سپنے سجاے آنکھوں میں کبھی بیت گئے پل باتوں میں کچھ تلخ سے لمحات بھی تھے کچھ حادثے اور صدمات بھی تھے کچھ بے رخی کچھ بے چینی کچھ من میں سمٹی ویرانی پر اب کہ برس اے دوست میرے اللہ سے دعا یہ مانگی ہے کوئی پل نہ تیرا اُداس گزرے کوئی روگ نہ تجھے راس گزرے کوئی شخص نہ تجھ سے گلا کرے تو خوش رہے آباد رہے تو جو چاہے وہ ہو جائے تو جو مانگے وہ مل جائے تیری معاف وہ ہر اک خطا کرے تجھے ایسے ہی رب عطا کرے۔ـــــ!!! ( آمین )
ایک بچہ شدید جھلسا دینے والی گرمی میں ننگے پاؤں پھول بیچ رہا تھا ۔ لوگ اس میں بھی بھاؤ تاؤ کر رہے تھے اور کم دام لگا رہے تھے ۔ ایک خدا ترس کو اس کے پاؤں دیکھ کر بہت دکھ ہوا، اُس نے بازار سے نئےجوتے خریدے اور اسے دیتے ہوئے کہا بیٹا ! لو، یہ جوتے پہن لو ۔ لڑکے نے فورا جوتے نکالے اور پہن لئے ۔ اس کا چہرہ خوشی سے دمک اٹھا ۔ وہ اس شخص کی طرف پلٹا اور ہاتھ تھام کر پوچھا، آپ خدا ہیں؟ اس نے گھبرا کر ہاتھ چھڑایا اور کانوں کو ہاتھ لگا کر کہا، نہیں بیٹا، نہیں، میں خدا نہیں ہوں ۔ لڑکا پھر مسکرایا اور کہا، تو پھر ضرور خدا کے دوست ہوں گے کیونکہ میں نے کل رات خدا سے دعا مانگی تھی کہ مجھے نئے جوتے دیدے ۔ وہ شخص مسکرا دیا اور اس کی پیشانی کو پیار سے چوم كر اپنے گھر کی طرف چل پڑا۔ اب وہ بھی جان چکا تھا کہ خدا کا دوست بننا کوئی مشکل کام نہیں
💕اگر آپ کو ماضی میں بڑے بڑے غم ملے ہیں تو ان کی پچھتاوں سے نکل آئیں غلط فیصلوں پر دکھی ہونا چھوڑ دیں، زندگی میں کوئی بھی چیز برا تجربہ نہیــں ہوتی، اگر آپ اس سے سبق سیکھیں مثبت اپروچ رکھیں، جو برا ہوا ہے آپ کے ساتھ یا جو برا آپ نے کیا ہے، دونوں سے سیکھنے کے پہلو نکالیں، سبق حاصل کریں اور ریلیکس ہو جائیں پھر وہ تجربہ آپ کو غمگین نہیـــں کرے گا💕
💕جس طرح آگ کہہ دینے سے منہ نہیں جلتابالکل اُسی طرح اچھےکو بُرا کہہ دینے سے وہ بُرا نہیں ہوجاتا لہٰذا گمان اچھا رکھیں ایمان مضبوط ہوجائے گا💕 .... Jumma Mubarak to All