روتےہوئے مانگی جائے یا مسکراتے ہوئے حاصل ہو یا لاحاصل اللہ کے لیے ساری دعائیں لاڈلی ہوتی ہیں ۔اس لیے جب بھی دعا مانگو یقین کے ساتھ مانگو ۔اس کی رحمتوں اور معجزوں پر یقین رکھ کر مانگو ۔ہم بےسکون ہوتے ہی تب ہیں جب ہم اللہ اور اپنے درمیان فاصلہ بڑھا لیتے ہیں ۔اور اس فاصلے کو ختم کرنے کے لیے ہی اس نے ہمیں دعامانگنا سیکھایا !اور یہ مت بھولا کریں کہ وہ کبھی بھی اپنے بندوں کا برانہیں چاہتا ۔ہم خود ہی اپنے ساتھ زیادتی کرتے ہیں ۔۔ ہم خود ہی لا کھ نعمتوں کے بعد بھی ان چیزوں کے پیچھے بھاگتے ہیں ۔جو ہماری بے قدری کرتی ہیں اور لاپرواہی کرتی ہیں ۔لیکن پھر بھی ہم ان چیزوں اور ان انسانوں کے لیے ضد کرتے ہیں ۔جن سے ہمیں تکلیف کے سوا کچھ نہیں ملتا۔اس لیے کچھ معاملے اللہ پر چھوڑنا سیکھیں !اس کے فیصلے پر راضی ہونا سیکھیں ۔اور اس کے حکم کا انتظار کرنا سیکھیں