مقصد علم ایک دن حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ نے جنگل میں ایک لڑکا دیکھا. دل میں یہ خیال گزرا یہ لڑکا اہل علم کی صحبت میں نہیں بیٹھتا اللہ کو کیسے پہچانے گا. اس سے پوچھا! تم نے علم پڑھا ہے؟ اس نے جواب دیا! ہاں چار علم جانتا ہوں. سر کا علم، کانوں کا علم، زبان کا علم، اور دل کا علم. سر اللہ کے حضور جھکانے کے لیے، کان اس کا کلام سُننے کے لیے، زبان اس کے ذکر کی خاطر ہےاور دل اس کی یاد کو بسانے کے لیے. انسان کو چاہیے کہ وہ کسی وقت بھی حق سے غافل نہ رہے. حضرت عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ لڑکے کی باتوں پر ششدر رہ گئے کچھ دیر بعد فرمایا! لڑکے مجھے نصیحت کرو. لڑکے نے کہا! اے شیخ! آپ عالم معلوم ہوتے ہیں اگر علم اللہ کے لیے پڑھا ہے تو خلقت سے کسی بات کی امید اور طمع نہ رکھیں
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “ سب سے بڑی اور کامل نیــکی یہ ہے کہ آدمی اپنے والد کے دوستوں کے ساتھ تعلقات جــوڑ کر رکھے۔” (یعنی باپ کی محــبت اور دوستی کو نبھائے )۔ (صحیح مسلم ، کتاب البر والصلة والادب ، رقــم الحــدیث: ٢٥٥٢)
سب سے قیمتی سرمایہ دعائیں ہیں جو فقیر کو غنی کر دیتی ہیں, بدحال کو خوشحال اور کمزور کو طاقتور، دعا سے بڑی دولت کوئی نہیں ہوتی اور دعا کرنا عبادت ہے. *"خوشیاں" "عزت"* اور *"سکون"* زندگی کو خوبصورت بناتے ہیں. *"الله تعالی"* آپ کی زندگی میں ان تینوں نعمتوں میں سے کسی ایک کی بهی کمی نہ آنے دے". آمین یارب العالمین
Astgfirulla Allah Mere tobah Asgfirullah 🙏 🙏🙏🙏🙏🙏🙏 استغفراللہ اس قوم پر الله کا عذاب نہ آئے تو اور کیا آئے لاہور میں مسجد میں گانے کی شوٹنگ ہوئی کیا کوئی پوچھنے والا ہے کیا مسجد کی انتظامیہ اور حکومت سوئی ہوئی ہے کوئی ایکشن کیوں نہیں لیتا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ ان جیسے غلیظ ترین جانوروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے عبرت کا نشان بنے
💫 *قابل رشک تربیت*💫 ایک شخص کہتا ھے ۔۔۔ 💞میری امی جب بھی مجھے نماز پڑھنے کا کہتیں ساتھ ہی میرے لئے دعا بھی کرتی جاتیں اور کہتیں : 🤲🏻 *نماز پڑھو اللہ تمہیں عزت دیں ۔* *اللہ تمہیں نماز کی حلاوت نصیب کریں ،* *اللہ تمہیں توفیق دیں ۔* 💫اسی لئے بچپن سے ہی میرے اندر نماز کی محبت پیدا ہو گئی ، مجھے نماز پڑھنا اچھا لگنے لگا ، 💦 اور میں اپنی ماں کی اپنے لئے دعائیں سننے کے لئے نماز کا انتظار کرتا رہتا ۔ میں اپنی ماں کو دیکھتا تھا وہ ہر نماز کے بعد اللہ سے دعا مانگتیں : 🤲🏻 *اے اللہ ! میرے بیٹے کو نماز سے لطف اندوز ہونے والوں میں شامل فرما ،* 🤲🏻 *اے اللہ۔۔۔! نماز کو میرے بیٹے کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے ۔* وہ اسی طرح دعائیں مانگتی رہیں ۔ اور جب میں بڑا ہو گیا تو میری زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات وہی ہوتے تھے 💞
تکلیف سے گزرے بغیر حقیقی راحت حاصل نہیں ہو سکتی۔ اور اللّٰہ کے بتائے راستوں پر چلنے کے لیے تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے پھر دیکھنا سکون کی کیس لہر دوڑ جائے گی زندگی میں جمعہ مبارک 🕌
اللہ ہمیشہ سے منتظر ہے، آپ ایک قدم بڑھائیں وہ دس قدم آپ کے پاس آئے گا۔ بظاہر یہ آسان لگتا ہے لیکن اتنا آسان ہے نہیں۔ یہی پہلا قدم ہی تو ایمان اور نور پانے کی پہلی سیڑھی ہے۔ اسی پر تو مشکل ہونی ہے۔ یہ اتنا آسان ہوتا تو ہر ایک نا کر لیتا؟ اس قدم کی توفیق مانگیں۔ روئیں۔ گڑگڑائیں۔ ضد کریں اس سے۔ جب اس پہلے قدم کی توفیق مل گئی تو آگے راستہ سہل ہی سہل ہے۔ پھر آپ لوگوں کے نہیں، اللہ کے بن جاتے ہیں۔ اور اللہ کا بن جانے میں ہی تو سارا لطف ہے🌸
میں نے آزما کر دیکھا کہ اگر کچن میں کام کرتی عورت کو جا کر یہ حقیقت بتا دیں کہ "یہ آپ کی ہی ہمت ہے ورنہ میں تو ایک سیکنڈ یہاں نہ رک سکوں" تو اس کی دن بھر کی تھکاوٹ اتر جاتی ہے اور وہ آگ کے پاس بھی ایسے مسکرانے لگتی ہے جیسے ٹھنڈی ہوا چل پڑی ہو
رکاوٹوں اور مشکلات سے پریشان نہ ہوا کریں ۔ان کے پیچھے بہت حکمتیں قیمتی ہوتی ہیں ۔یہ آپ کا راستہ روکنے نہیں بلکہ بہترین راستے پر لے جانے کے لیے آتی ہیں ۔اللہ سے توبہ کرے کیونکہ وہ ہر چیز کا مالک ہے ۔اپنے حاجتیں اور ضرورتیں اس کے سامنے رکھیں وہ ضرور پوری کرے گا انشاء اللہ ہمیشہ اس ہر بھروسہ رکھے ۔
جب بیٹیوں کو رخصت کیا کریں.. تو انھیں بتایا کریں کہ ہم نے تو انسان کا بچہ دیکھ کر رشتہ طے کیا ہے اگر جانور نکل آئے تو واپسی کا دروازہ کھلا ہے زندگی ایک بار ملتی ہے اسے خود غرضوں اور نفسیاتی مریضوں کے لیے گنوانا جہالت ہے. اللہ تعالی ہم سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے آمین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کی، میں کوئی عزیز چیز دنیا سے اٹھا لوں اور وہ اس پر ثواب کی نیت سے صبر کر لے، تو اسکا بدلہ میرے یہاں جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔ (صحیح بخاري، کتاب الرقاق، حدیث نمبر: 6424)