السلام عليكم و رحمة الله و بركاته. *بسم الله الرحمن الرحيم* 📚 *ہر نئی صبح ایک حدیث کے ساتھ* 30 july 2020 ٨ ذوالحجة ١٤٤١ھ *نبی ﷺ كا امت کو قربانی کرنے کی تاکید كرنا* 🍃 يَا أَيُّهَا النَّاسُ عَلَى كُلِّ أَهْلِ بَيْتٍ فِي كُلِّ عَامٍ أُضْحِيَّةٌ [سنن الترمذی:1518] 🍃 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے لوگو! ہر سال ہر گھر والوں پر قربانی ہے۔ *صحابہ کا قربانی کا اہتمام کرنا* 🍃 عن أَبی أُمَامَةَ بْنَ سَهْلٍ قَالَ كُنَّا نُسَمِّنُ الْأُضْحِيَّةَ بِالْمَدِينَةِ وَكَانَ الْمُسْلِمُونَ يُسَمِّنُونَ [صحیح البخاری، بَاب فِي أُضْحِيَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ] 🍃
تمہی کو خاص رکھا ہے، تمہی مخصوص ٹھہرے ہو...! جگہ اب بھی وہی پہلی ، عنایت پہلے جیسی ہے...!!! سنو! کیا خوف ہے تم کو اگرچہ لوٹنا چاہو...!!! تمہارے واسطے اب بھی، رعایت پہلے جیسی ہے...!! ابھی بھی منتظر ہوں میں ، ابھی بھی تیری خواہش ہے یہاں کچھ بھی نہیں بدلا، روایت پہلے جیسی ہے...!!! ....☘️☘️☘️☘️☘️💓💓💓💓☘️☘️☘️☘️
خط کے چھوٹے سے "تراشے" میں نہیں آئیں گے...!! غم زیادہ ہیں "لفافے" میں نہیں آئیں گے...!! "مختصر" وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی...!! درد اتنے ہیں "خلاصے" میں نہیں آئیں گے...!! جس طرح آپ نے "بیمار" سے رخصت لی ہے...!! صاف لگتا ہے "جنازے" میں نہیں آئیں گے...!!
اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون! کس سے مکالمہ ہے ! پسِ گفتگو ہے کون! سایہ اگر ہے وہ تو ہے اُس کا بدن کہاں؟ مرکز اگر ہوں میں تو مرے چار سو ہے کون! ہر شے کی ماہیت پہ جو کرتا ہے تو سوال تجھ سے اگر یہ پوچھ لے کوئی کہ تو ہے کون! اشکوں میں جھلملاتا ہوا کس کا عکس ہے تاروں کی رہگزر میں یہ ماہ رو ہے کون! باہر کبھی تو جھانک کے کھڑکی سے دیکھتے، کس کو پکارتا ہوا یہ کو بہ کو ہے کون! آنکھوں میں رات آ گئی لیکن نہیں کھلا میں کس کا مدعا ہوں؟ مری جستجو ہے کون! کس کی نگاہِ لُطف نے موسم بدل دئیے فصلِ خزاں کی راہ میں یہ مُشکبو ہے کون! بادل کی اوٹ سے کبھی تاروں کی آڑ سے چُھپ چُھپ کے دیکھتا ہوا یہ حیلہ جُو ہے کون! تارے ہیں آسماں میں جیسے زمیں پہ لوگ ہر چند ایک سے ہیں مگر ہو بہو ہے کون
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain