ہماری ساری زندگی اس خوش فہمی میں گزر جاتی ہے کہ ہم دوسروں کے لیے بہت اہم ہیں لیکن درحقیقت یہ اہمیت دوسروں کے مطلب سے شروع ہو کے مطلب پہ ختم ہوتی یے۔۔ ہم لوگوں کے لیے اس وقت تک ہی اہم ہوتے ہیں جب تک ان کا مطلب اور غرض ہم سے جڑا رہے۔۔ جیسے ہی مطلب ختم ہوا میں کون اور تو کون والا حساب ہوتا ہے اور ہماری مخلصی دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔۔حد تو یہ ہے کہ اتنی سی بات سمجھنے میں ساری عمر لگ جاتی ہے ۔۔۔🌝
"میں تمھہیں کبھی معاف نہیں کروں گا کیونکہ تم نے اس "دل" کو توڑا ہے جس سے تمہارے لیے "دعا" نکلتی تھی اور ان آنکھوں کو رلایا ہے جو رب کے سامنے تمھارے "سکون" کے لیے بھیگتی تھیں"🙂🥀 copy...!!
اتنی سی انا تو ہونی چاہئے کہ جب کوئی ہاتھ چھڑانا چاہے تو چھوڑ دو ، پھر سے اسی کا سہارا مت لو ۔ جب کسی کا لہجہ اجنبی لگے تو اس پر اپنے احساسات کو عیاں نہ کرو ۔ جب کوئی ساتھ چلتے چلتے بیچ راستے میں چھوڑ دے تو اکیلے چلنے کی ہمت اپنے اندر خود پیدا کرو ۔ کوئی نظر انداز کرے تو نظروں سے خود اوجھل ہو جاؤ اتنی سی انا تو ہونی چاہئے ۔ ! Muntaha..
کبھی گناہ کرنے کا دل چاہے تو اپنی ان دعاؤں کے بارے میں سوچئے جن کی آپ شدت سے قبولیت چاہتے ہیں۔ کیونکہ دعاؤں کی قبولیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ گناہ ہی ہوتے ہیں۔ 💯
وہ تمہاری آنکھوں سے بہنے والے ہر آنسو کی ایک ایک وجہ جانتا ہے۔ وہ اپنے "کن" سے ان آنسوؤں کو خوشیوں میں بدل دے گا، بس وہ چاہتا ہے کہ تم اس پر یقین رکھو۔ ❤️
ہر تعلق کہیں نہ کہیں مان توڑ دیتا ہے اگر آپ بار بار کسی کو ایک ہی بات سمجھا کر تھک چکے ہیں تو سکون سے کسی جگہ بیٹھ کر خود کو سمجھا لیں اور تکلیف کے ساتھ اپنے مخلص جزبات لے کر دور ہو جائیں مخلص جزبات کی تو ہین بہت اذیت ناک ہوتی ہے !
ہر تعلق کہیں نہ کہیں مان توڑ دیتا ہے اگر آپ بار بار کسی کو ایک ہی بات سمجھا کر تھک چکے ہیں تو سکون سے کسی جگہ بیٹھ کر خود کو سمجھا لیں اور تکلیف کے ساتھ اپنے مخلص جزبات لے کر دور ہو جائیں مخلص جزبات کی تو ہین بہت اذیت ناک ہوتی ہے !
جب رات کے آخری پہر اللہ تمہیں خود چنتا ہے تہجد پڑھنے کے لیے، تو سوچو وہ تمہیں خالی ہاتھ کیسے لوٹائے گا؟ اس لیے جب بھی رات کے آخری پہر آنکھ کھلے تو اسے بے وجہ مت سمجھنا۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اللہ تم سے تہجد میں ملاقات کرنا چاہتا ہے، تمہاری دعاؤں کو قبول کرنا چاہتا ہے، اور تمہیں وہ نعمتیں عطا کرنا چاہتا ہے جس کا تم نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔ ❤️ 💯
*اے اللہ!* جو زندگی گزر گئی اس پر ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں۔ جو زندگی باقی رہ گئی ہے اس پر ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں، ہم سب پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے، ہمیں وہ عطا فرما جو ہمارے حق میں بہتر ہو، اور ہمارے دلوں کو سکون اور اطمینان سے بھر دے۔ *آمین یا رب العالمین!* 🤲 ❤
یہ لمبا راستہ ایک دن ختم ہو جائے گا، یہ تکلیفیں ضرور دور ہو جائیں گی۔ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا، اور پھر کبھی واپس نہیں آئے گا۔ جو توڑ پھوڑ آپ کے دل میں ہے، اللہ اسے اپنے کرم سے ٹھیک کر دے گا۔ بس اپنے رب پر بھروسہ رکھیں، صبر کریں اور یقین رکھیں کہ بہتر دن قریب ہیں، کیونکہ اللہ نے ہمیں قرآن پاک میں تسلی دی ہے کہ مشکل کے بعد آسانی ہے۔ ❤️ 💯
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain