عجیب لڑکی ہے! ہوس کو چاہت سمجھ رہی ہے وَبا کو رحمت سمجھ رہی ہے عجیب لڑکی ہے گندگی کو پاکیزہ رغبت سمجھ رہی ہے وہ رَسمی جُملوں کے سلسلے کو اظہارِ اُلفت سمجھ رہی ہے وہ غیر محرم کا "جان" کہنا مقامِ عزت سمجھ رہی ہے ہاں دیکھ کر پھر ڈیلیٹ کردے خطا کو حِکمت سمجھ رہی ہے اللہ کو ناراض کرنے والے عَمَل کو ہمت سمجھ رہی ہے وہ نفس و شیطاں کے وسوسےکو حسیں مُحبت سمجھ رہی ہے جو رابطے باعثِ جہنم اُسی کو جنت سمجھ رہی ہے کچھ پیاری پیاری لڑکیوں کے نام ۔۔ امید ہے آپ کو سمجھ آجائے۔