Damadam.pk
Somiali's posts | Damadam

Somiali's posts:

Somiali
 

اپنی تصویر کو رکھ کر تیری تصویر کے ساتھ
میں نے یہ عمر گزاری بڑی تدبیر کے ساتھ
جس کو میں اپنا بناتا ہوں بچھڑ جاتا ہے
میری بنتی ہی نہیں کاتبِ تقدیر کے ساتھ

Somiali
 

دِل جو ہارااا تو کوئی حوصلہ باقی نہ رہا
میرے ہاتھوں سے میری جِیت گئی مات گئی__!!
کس لیے عہدِ گُزشتہ کا کوئی ذِکر کروں
اُسکی فِطرت ہے کہ جب رات گئی بات گئی__

Somiali
 

کرنا پڑتا ہے حالات سے سمجھوتا
ہر شخص خوش قسمت نہیں ہوتا

Somiali
 

ایسے زخموں کو کیا کرے کوئی
جن کو مرہم سے آگ لگ جائے
کاش اے زندگی کی رقاصہ
تیری چھم چھم سے آگ لگ جائے
" ساغر صدیقی "

Somiali
 

ہمارا کیا ہے جو ہوتا هے جی اُداس بہت.
تو گُل تراشتے ہیں، تتلیاں بناتے ہیں۔

Somiali
 

مری قربت میں ہی شفا پاۓ
ترے حصّے میں ایسا دکھ آۓ
مری باتوں سے تجھے چین پڑے
مری خوشبو سے تجھ کو سکھ آۓ !

Somiali
 

نہ سوال وصول نہ غرض غم نہ حکایتیں نہ شکایتیں
تیرے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے۔۔۔

Somiali
 

سُننے والوں کو فقط فرضی بیاں لگتا ہے
تیرا ہر بول میرے دل پر یہاں لگتا ہے
اک تیرے بعد کوئی شخص کہیں پر بھی ہو
ہو بھلے ڈھیر حَسیں دل کو کہاں لگتا ہے

Somiali
 

مجھے معلوم ہے دنیا کی ہمدردی میں بھی دھوکے ہیں۔۔۔۔
میں سوگ میں بھی ہوں تو بن سنور کے نکلتی ہوں🖤

Somiali
 

خوابوں کی تصویر ہو تم،،،سانسوں کی زنجیر ہو تم،،،
مجھے کیا لینا دینا لکیروں سے ،،میری تو تقدیر ہو تم،،،

Somiali
 

رشتوں کو سنبھالنے کے لیے جُھکنا پڑے تو جُھک جائیں
لیکن بار بار آپ ہی کو جُھکنا پڑے تو رُک جائیں

Somiali
 

زیر لب تیغ نما طنز بھی ہو سکتا ھے۔
مسکرانے کو فقط پیار نہ سمجھا جائے۔

Somiali
 

یہ بھی عجیب دکھ ھے کہ پورے جہان میں
نکلا نہ ایک بھی شخص ہمارے مزاج کا

Somiali
 

میں باوفا فقط اپنی کہانی میں ہوں.......🌺
ہر کہانی میں میرا یہ کردار نہیں ہے...........🌺
یہ عاجزی یہ نرم لہجہ بس تمہارے واسطے....🌺
اس محبت کا کوئی اور حصے دار نہیں ہے.......🌺
😕

Somiali
 

صورت کے آئینے میں دل پائمال دیکھ
الفت کی واردات کا حسنِ مثال دیکھ
جب اس کا نام آئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی زبان پر
اس وقت غور سے میرے چہرے کا حال دیکھ.

Somiali
 

اے میرے لاڈلے ، اے ناز کے پالے ھُوئے دِل
تُو نے کس کُوئے ملامت سے ، گزارا ھے مجھے۔
فیض

Somiali
 

زندگی بہت خوبصورت ہے..!!
سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے،
اگر کوئی دُکھ دیتا ہے تو کوئی سکون بن جاتا ہے
کوئی نفرت کرتا ہے ،تو کوئی محبت دے کر حساب برابر کر دیتا ہے،کوئی رلاتا ہے ،تو کوئی مسکرانے کی وجہ بن جاتا ہے۔ کوئی ٹھوکر لگا کر گِرا دیتا ہے ،تو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے،
یہی تو زندگی کی خوبصورتی ہے...💓

Somiali
 

نئی رتوں میں ، دُکھوں کے بھی سلسلے ھیں نئے
وہ زخم تازہ ھُوئے ھیں،جو بھرنے والے تھے🍁

Somiali
 

بامِ عروج پر بھی کبھی آؤ گا ضرور
ہمدم میرا زوال فقط چار دن کا ہے

Somiali
 

تیرے ملنے کی خوشی میں کوئی نغمہ چھیڑوں
یا ترے درد جدائی کا گلا پیش کروں
جو ترے دل کو لبھائے وہ ادا مجھ میں نہیں
کیوں نہ تجھ کو کوئی تیری ہی ادا پیش کروں
✍️ ساحر لدھیانوی