&
کبھی یاد آؤں تو پوچھنا
ذرا اپنی فرصتِ شام سے
کِسے عِشق تھا تیری ذات سے
کِسے پیار تھا تیرے نام سے
ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا
جو کبھی تجھے بھی عزیز تھا
وہ جو جی اُٹھا تیرے نام سے
وہ جو مر مٹا تیرے نام پے
ہمیں بے رُخی کا نہیں گلہ
کہ یہی وفاؤں کا ہے صلہ
مگر ایسا جرم تھا کونسا ؟
گئے ہم دعا ؤ سلام سے
کبھی یاد آؤں تو پوچھنا
ذرا اپنی فرصتِ شام سے?????
صرف تاریخ ہی بدلی ہے کلینڈر پہ میاں
وقت فی الحال ہے بیزار رلانے والا !
کیسی پُرکیف طبیعت ہے ہماری ذریتٓ
سال تازہ ہے مگر سوگ پرانے والا !
~~i qu!t~~
🖤تجھے سمجھنا میری دسترس سے باہر ہے🖤
🖤تو اپنی طرز کا_____بالکل نیا منافق ہے 🖤
آدھوری ہر کہانی ہے یہاں ذوقِ تماشہ کی ..
کبھی نظریں نہیں رہتیں کبھی منظر نہیں رہتے ..
جُھوٹا ھے جانتا ھُوں ، مگر اِس کے باوجُود
رونق لگائے رکھتا ھے ، اِک خواب کا وُجود۔
دِل کو سمجھا لیں ابھی سے تو مُناسب ہو گا
اِک نہ اِک روز تو ، وعدے سے مُکرنا ھے اُسے.
روز تیرے در پہ آتا ہو اذیت لینے
تیری ٹھوکر سے شفا ملتی ہے مجھے
مت ڈرا مجھے اے وقت ناکام ہوگی تیری ہر کوشش
زندگی کے میدان میں کھڑا ہوں دعاؤں کا قافلہ لے کر
آغازِ محبت تو بڑا قلبِ نشیں ہے
انجام محبت کی خبر مجھ کو نہیں ہے
یہ فیضِ محبت ہے محبت کے تصدّق
میں اور کہیں ہوں میرا دل اور کہیں ہے
دنیا کی اور بات ہے ------- دنیا تو غیر ہے
ہوتی ہے اپنے آپ سے وحشت کبھی کبھی
🖋
مجھ کو آتا ہی نہیں رشتوں کا تعاقب کرنا
بات بگڑتی ہے تو بگڑتی ہی چلی جاتی ہے
یہ ھجوم شہر ستمگراں،
نہ سنے گا تیری صدا کبھی
میری حسرتوں کو سخن سنا
میری خواھشوں سے خطاب کر
اب اگر بکھرے تو سمیٹے نہیں جائیں گے کبھی
بس یہی سوچ کر کوئی آسرا نہیں ڈھونڈا کرتے
غلطی ہو تو مان لیں
اور غلط فہمی ہو تو دور کرلیں یہی اچھی اور پرسکون زندگی گزارنے کا سلیقہ ہے.🖤
اب خساروں کو میں انگلی پہ گِنوں، ناممکن
اب تجھے چھوڑ دیا ھے ___تو سمجھ چھوڑ دیا🖤
مجھے وہ آنکھ نہ دیکھے تو میں ہی سب سے خراب..!!
وہ انتخاب جو کر لے تو بہترین بھی میں..!!
ہمارے بخت میں شاید کسی کا ساتھ نہیں،
ہمیشہ چھوڑنے والوں کی چاہ کرتے ہیں! 🥀
وہ جزبوں کی تجارت تھی
یہ دل کچھ اور سمجھا تھا 🥀
عاجزی اوڑھ کے جو خود کو جھکایا میں نے
لوگ کم ظرف تھے اتنے ، کہ خدا ہونے لگے
جھوٹا ای سہی یار تے ہے نا
اوہدے نال بہار تے ہے نا
اج میں چوڑی توڑ کے پچھوں
اوہدا میرا پیار تے ہے نا
من سلوٰی نہیں فر وی خیر اے
روٹی نال اچار تے ہے نا
مینوں محلاں وانگوں جاپے
کچا ای سہی گھار تے ہے نا
میں جے چھوٹا تاں اوہ وڈا
میرا وی کردار تے ہے نا
چھڈ کے بلبل جا نہیں سکدی
پھل نہیں باغے خار تے ہے نا
افضل نوں توں چیتے رکھیا
بھلنا وی دشوار تے ہے نا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain