Damadam.pk
Somiali's posts | Damadam

Somiali's posts:

Somiali
 

جھلس کے مر جائیں صحرا کی گرمی میں
مگر کسی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سایہ دیوار نہ مانگے

Somiali
 

خاموش سا ماحول اور بے چین سی کروٹ
نہ آنکھ لگ رہی ہے نہ رات کٹ رہی ہے

Somiali
 

میرے ہمدم تیری رفتار سے مجھے چلنا نہیں آ یا_؛
تیرے اپنے دلائل ہیں میرے اپنے مسائل ہیں_؛

Somiali
 

چھوڑ کر آئے تھے جب شہرِ تمنّا ہم لوگ
مدتوں راہگذاروں نے پکارا ہوگا
مسکراتا ہے تو اک آہ نکل جاتی ہے
یہ تبسّم بھی کوئی درد کا مارا ہوگا

Somiali
 

بچپن وہ زمانہ ہے جہاں رنگ, نسل, ذات, کچھ معنی نہیں رکھتے۔ پھر اس کے بعد معاشرہ اپنا گند بھرنا شروع کرتا ہے ۔۔۔

Somiali
 

اُس کا جانا اٙٹل تھا سو اس کے لیے
نیند بیچی نہیں، سُکھ لٹایا نہیں۔
🍂🖤

Somiali
 

اے کاتبِ تقدیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بتا کیسے چُھڑاؤں؟
افلاس کے پیکر سے الجھتے ہوئے کمخواب

Somiali
 

اگرچہ ہونہیں سکتی مگر جب بھی کسی سے ہو
وفاداری نبھانا۔۔۔۔۔تم۔۔۔۔۔محبت ٹوٹ کے کرنا

Somiali
 

یہ کتنا واضح اشارہ ہے بخت ڈھلنے کا
میں بھیک دوں تو بھکاری دعا نہیں دیتا

Somiali
 

کسی کا عشق، کسی کا خیال تھے ہم بھی
گئے دنوں میں بہت با کمال تھے ہم بھی
ہماری کھوج میں رہتی تھیں تِتلیاں اکثر
کہ اپنے شہر کا حسن و جمال تھے ہم بھی
زمیں کی گود میں سر رکھ کر سو گئے آخر
تمہارے عشق میں کتنے نِڈھال تھے ہم بھی
ہم عکس عکس بکھرتے رہے اسی دُھن میں
کہ زندگی میں کبھی لازوال تھے ہم بھی

Somiali
 

کمبل سے نکلو تو سردی لگتی ہے
اور کمبل کے اندر نہ پانڈے دھلتے نہ ہانڈی پکتی ۔۔۔۔
۔
اے راہ حق کی شہیدنیوں ۔۔۔۔ تمھیں رسوئی کے پانڈے سلام کہتے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔
۔اج کا فلسفہ ۔۔۔
۔
عورت کو لمبی زبان اسی لئے دی گئی تاکہ وہ برتن اور بندے ایک ساتھ دھو سکے 😐😁
۔
مرد کو عورت کی زبان پہ اسی لئے اعتراض ہے کہ ۔۔۔ یہ واحد ہتھار جسکے سامنے اسے گھٹنے ٹیکتے ہی بنتی ہے 😷
۔
#گلکاریاں

Somiali
 

خود کو میں بانٹ نہ ڈالوں کہیں دامن دامن
کر دیا تو نے جو میرے،، حوالے مجھ کو

Somiali
 

اخود بخود چھوڑ گئے تو چلو ٹھیک ہوا
ورنہ اتنے احباب کہاں ہم سے سنبھالے جاتے
ہم بھی غالب کی طرح کوچہ جاناں سے محسن
نہ نکلتے تو کسی روز نکالے جاتے

Somiali
 

لوگ کیا کیا نہیں میراث میں پا لیتے ہیں
ہم نے اجداد سے ورثے میں اُداسی پائی

Somiali
 

یہ عمر بھر کی مسافت ہے دل بڑا رکھنا 🥀
کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے راستے میں..!!!🍂

Somiali
 

ﺁ ﺗﮭﮏ ﮐﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ، ﮐﺒﮭﯽ ﺑﯿﭩﮫ ﺗﻮ ﮨﻤﺪﻡ ..
ﺗُﻮ ﺧُﻮﺩ ﮐﻮ ﻣﺴﺎﻓﺮ، ﻣُﺠﮭﮯ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﺳﻤﺠﮫ ﻟﮯ ..

Somiali
 

"کبھی کبھی ہم کچھ لوگوں کو ہمیشہ کے لیے کھودیتے ہیں،
لیکن وہ مر نہیں جاتے بل کہ ان کی وہ صفات کہیں دفن ہوجاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جن سے ہمیں محبت تھی".
🌸

Somiali
 

ہمارے عشق کا آغاز ہجر سے ہوا تھا
ہمارے عشق میں پہلی نِگاہ کوئ نہیں

Somiali
 

اک مسافر کے سفر جیسی ہے سب کی دنیا
کوئی جلدی میں ، کوئی دیر سے جانے والا

Somiali
 

اے میرے مَن کے شاہ پِیا...!!
مُجھے آج بھی تیری چاہ پِیا...!!
میرے دل میں سچی پریت تیری...!!
تُجھے کون کِیا گُمراہ پِیا...؟؟
میں گلے میں مالا ڈال پِھری...!!
میں نے اوڑھا رنگ سیاہ پِیا...!!
میرے درد بھرے اِن شعروں پر...!!
پِھر لوگ کہیں گے واااہ پِیا...!!
تیرے در پر عرضی پیش کرے...!!
تیری شہزادی، میرے شاہ پِیا...!!
سُن رستہ تَکتے نین تَھکے...!!
چل ڈُھونڈ ناں کوئی راہ پِیا...!!
تیرے ہِجر میں چاند کو گہن لگا...!!
میرا رنگ ہوا ہے سیاہ پیا...🖤