Damadam.pk
SuNny-ChauDhry's posts | Damadam

SuNny-ChauDhry's posts:

SuNny-ChauDhry
 

ضربِ عشق سے ہارا ہُوا شخص۔
دل کے ہاتھوں مارا ہُوا شخص۔
مُسکراہٹیں بکھیرنے والا دلبر ۔
نظرآتا ہے، چہرہ بگاڑا ہُوا شخص۔
یک نِگاہِ ناز نیں پہ قُرباں ہُوا حافی۔
دیکھواب دل سے اُتاراہُوا شخص۔
تری دہلیز پہ جبیں رکھے آج۔
گِڑ گِڑا اُٹھا اک بے سہارا ہُوا شخص۔
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

روکا تو بہت نہ رُکا وہ التجاوُں پہ.
ہم جان سے ہارے ہیں جس کی اداؤں پہ.
آےُآندھی وطُوفاں ہم نہیں ڈرنے والے.
خوف آج آیا گرد دیکھ کہ ہواوُں پہ.
ریزہ ریزہ کیا آشنا نے ہمیں.
زندہ اب تو رہیں ہم سزاوُں پہ.
انتظار یار کیا عمربھر حافی.
گزر رہی ہےمری زندگی دعاوُں پہ.
کھول کہ آنکھیں اب تو جینا سیکھو.
سبق سیکھا ہے ایسا وفاوُں پہ.
بارش صدمات نہ رکی آنکھوں سے.
گھاوُ ایسے ہیں کھاےُ دل رباوُں پہ.
تڑپ تڑپ کے دعا ےُ سحر مانگی.
پر وہ نہ لوٹا مری صداوُں پہ.
مٹ کر جو نہ مٹے دیوانے یہاں.
راج کرتے ہیں وہ دل کی فضاؤں پہ.
مو ت تو اٹل تھی اٹل ہے صاحب۔
کون جئیے گا اُسکی بد دعاوُں پہ؟
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

پتھر سے گُفتگُو کا سلیقہ سِکھا گیا.
ریشم سے نرم شخص ہمیں پتھر بنا گیا.
ہوئی جو سرِراہ مُلاقات کے بعد میں.
وہ مُسکراکے ہم کوپھر سے رُلا گیا.
میرے لیے تو سخت اذیت ہے چاند رات.
محبوب عید سنگِ رقیباں منا گیا.
جینے کی چاہ میں گزاری ہے زندگی.
لیکن صلے میں ہم کووہ زندہ جلا گیا.
ہم کو تو اُس راہ پہ چلنا ہی نہیں تھا.
اک اجنبی تھا ہم کو اسی راہ چلا گیا.
کِردار سب کُھلتے ہیں صنم اختتام پر.
افسانہُ دل کوکوئی تہہ میں دبا گیا.
دُنیا کہ ہر فرد سے رکھنا فاصلے.
دھوکے ہیں سب کے سب یہ سبق پڑھا گیا.
کیسے لڑُوں مقدمے، حافی تیرے خلاف.
عدالتِ عشق میں تمہیں کوئی اپنا ہرا گیا.
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

اک ادھوری غزل کے دو اشعار
مُحبت پانی پانی ہے! یہ مری کہانی ہے۔
لا کر دے مُجھے گر تیرا کوئی ثانی ہے۔
دل ازاریاں،تکلیفیں تحفے میں ملتی تھیں۔
ارے چھوڑو حافی! اب یہ بات پُرانی ہے۔
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

اگر تجھے ہی نہ محسوس دکھ ہوا میرا
تو پھر خدا سے بھی بنتا نہیں گلہ میرا
.
تو مجھ سے ملنے کسی مصلحت سے آیا تھا؟
کہ تجھ سے ملتے ہوئے دم بہت گھٹا میرا
.
مرے گریز میں کچھ دن بسر تو کر مری جاں
تو اپنے آپ میں پاے گا واقعہ میرا
.
مرے وجود کی آب و ہوا زمینی نہیں
ترے حواس سے باہر ہے ذائقہ میرا
.
ترے بدن کی حرارت بھی خوب ہے لیکن
میں کیا کروں کہ الگ ہے معاملہ میرا
.
بنام مذہب و ملت تفرقہ بازی کیوں؟
میں آدمی ہوں اور آدم ہے سلسلہ میرا
.SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

جو کارِ عشق میں خواھش کو مسترد سمجھے
اس ایک دل پہ کھلے گا مکاشفہ میرا
.
جہاں کے لوگ مرے لوگ، سارے گھر مرے گھر
جو سب کا دکھ ہے وھی دکھ ہے مسئلہ میرا
.
یہ میری راہ پہ آتے ہوئے سنہری نفوس
چمک رہے ہیں تو سچا ہے تجربہ میرا
.
تو اہلِ عشق سے ہے اور نہ اہلِ حیرت سے
سو، تجھ سے کیسے چلے گا مکالمہ میرا؟
.
میں اپنی ذاتی توجہ سے جل رہا ہوں علی
بگاڑ کچھ نہیں پاۓ گی یہ ہوا میرا
.SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیا
اتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
یوں نہیں ہے کہ فقط میں ہی اسے چاہتا ہوں
جو بھی اس پیڑ کی چھاؤں میں گیا بیٹھ گیا
اتنا میٹھا تھا وہ غصے بھرا لہجہ مت پوچھ
اس نے جس کو بھی جانے کا کہا بیٹھ گیا
اس کی مرضی وہ جسے پاس بٹھا لے اپنے
اس پہ کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ گیا
اپنا لڑنا بھی محبت ہے تمہیں علم نہیں
چیختی تم رہی اور میرا گلا بیٹھ گیا
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

میرے گاؤں میں مجھے دیکھنے آیا ہو گا.
سیر کرنے تو کاغان بھی جا سکتا تھا.
بات سن کر جو گیا ہے تو یہی پیار ہے نا.
ورنہ وہ بات کے دوران بھی جا سکتا تھا.
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

ذہن پر زور دینے سے بھی یاد آتا نہیں کہ کیا دیکھتے تھے
صرف اتنا پتا ہے کہ عام لوگوں سے بلکل جدا دیکھتے تھے
تب ہمیں اپنے پرکھوں سے ورثے میں آٸی ہوٸی بددعا یاد آٸی
جب کبھی اپنی آنکھوں کے آگے تجھے شہر جاتا ہوا دیکھتے تھے
سچ بتاٸیں تو تیری محبت نے خود پر توجہ دلاٸی ہماری
تو ہمیں چومتا تھا تو گھر جاکے ہم دیر تک آٸینہ دیکھتے تھے
سارا دن ریت کا گھر بناتے ہوۓ اور گراتے ہوۓ بیت جاتا
شام ہوتے ہی ہم دوربینوں میں اپنی چھت سے خدا دیکھتے تھے
دوست کس کو پتا ہے کہ وقت اس کی آنکھوں سے پھر کس طرح پیش آیا
ہم اکٹھے تھے ہنستے تھے روتے تھے اک دوسرے کو بڑا دیکھتے تھے
اس لڑاٸی میں دونوں طرف کچھ سپاہی تھے جو نیند میں بولتے تھے
جنگ ٹلتی نہیں تھی سروں سے مگر خواب میں فاختہ دیکھتے تھے..
❤تہذیب حافی❤
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

یہ کون راہ میں بیٹھے هیں مسکراتے ہیں
مسافروں کو غلط راستہ بتاتے ہیں
ترے لگائے ہوئے زخم کیوں نہیں بھرتے
مرے لگائے ہوئے پیڑ سوکھ جاتے ہیں
اِنہیں گلہ تھا کہ میں نے اِنہیں نہیں چاہا
یہ اب جو میری توجہ سے خوف کھاتے ہیں
کوئی تمھارا سفر پر گیا تو پوچھیں گے
کہ ریل گزرے تو ہم ہاتھ کیوں ہلاتے ہیں
جو بات اپنے لیے دوستوں کے منہ سے سُنی
دوبارہ بولوں تو ہونٹوں پہ زخم آ تے ہیں
❤تہزیب حافی
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

میں نے پہلے اس کی خوشبو خود پر تاری کی
پھر میں نے اس پھول سے ملنے کی تیاری کی
اتنا دکھ تھا مجھے تیرے لوٹ کے جانے کا کہ
میں نے گھر کے دروازوں سے بھی منہ ماری کی
تحزیب حافی
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

تمہیں حسن پر دسترس ہے محبت محبت بڑا جانتے ہو۔۔
تو پھر یہ بتاؤ تم اسکی آنکھوں کے بارے میں کیا جانتے ہو۔۔،
یہ ریاضی۔۔فلسفہ۔۔تاریخ ۔جغرافیہ بھی جاننا ضروری ہے
مگر
یہ بتاؤ کیا اُس کے گھر کا پتہ جانتے ہو.
تہذیب حافی❤
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

ہم ایک عمر اسی غم میں مبتلا رہے تھے
وہ سانحے ہی نہیں تھے جو پیش آرہے تھے
اسی لیے تو میرا گاٶں دوڑ میں ہارا
جو بھاگ سکتے تھے بیساکھیاں بنا رہے تھے
میں گھر میں بیٹھ کے پڑھتا رہا سفر کی دعا
اور ان کے واسطے جو مجھ سے دور جارہے تھے
وہ قافلہ تیری بستی میں اک رات کیا ٹھرا
ہر اک کو اپنے پسندیدہ خواب آرہے تھے
بغیر پوچھے بیاہے گٸے تھے ہم دونوں
قبول کہتے ہوٸے ہونٹ تھر تھرا رہے تھے
تہذیب حافی
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

سوچ رہا ہوں عشق دوبارہ کر لوں میں
ویسے بھی تو ساری دنیا کرتی ہے.
اُس لڑکی سے بس اتنا رشتہ ہے.
مل جائے تو بات وغیرہ کرتی ہے.
❤تہذیب حافی
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

سو رہیں گے کہ جاگتے رہیں گے۔۔۔
ہم تیرے خواب دیکھتے رہیں گے ۔۔۔
تو کہیں اور ہی ڈھونڈتا رہے گا ۔۔۔
ہم کہیں اور ہی کھلے رہیں گے ۔۔۔
راہ گیروں نے راہ بدلنی ہے ۔۔۔
پیڑ اپنی جگہ کھڑے رہیں گے ۔۔۔
سبھی موسم ہیں دسترس میں تیری ۔۔۔
تو نے چاہا تو ہم ہرے رہیں گے ۔۔۔
لوٹنا کب ہے تو نے لیکن ۔۔۔
عادتا ہی پکارتے رہیں گے ۔۔۔
تجھ کو پانے کا مسئلہ یہ ہے ۔۔۔
تجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے ۔۔۔
تو ادھر دیکھ مجھ سے باتیں کر۔۔۔۔
یار چشمے تو پھوٹتے رہیں گے ۔۔۔۔
ایک مدت ہوئی تجھ سے ملے ۔۔۔۔
تونے تو کہا تھا رابطے رہیں گے ۔۔۔۔
❤تہذیب حافی
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

دل محبّت میں مبتلا ہو جائے
جو ابھی تک نہ ہوسکا ہو جائے. .
تجھ میں یہ عیب ہے کے خوبی ہے
جو تجھے دیکھ لے تیرا ہو جائے. .
خود کو ایسی جگہ پہ رکھا ہے
کوئی ڈھونڈے تو لاپتا ہو جائے. .
میں تجھے چھوڑ کے چلا جاؤں ?
سایہ دیوار سے جدا ہوجائے ??
بس وہ اتنا کہے مجھے تم سے
اور پھر کال منقطح ہو جائے. .
جس طرح جل رہا ہے صددیوں سے
عین ممکن ہے دل دیا ہوجائے. .
ایک دو بار عشق جائز ہے
یہ اگر تیسری دفعہ ہوجائے . .
دل بھی کیسا درخت ہے حافی
جو تیری یاد سے ہرا ہوجائے. .!!
❤ SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

وہ اپنے چہرے کے داغوں پہ کیوں نہ فخر کرے
اب ان کے پاس کوئی آئینہ تو ہے ہی نہیں
سب آسمان سے اترے ہوئے فرشتے ہیں
آج کے لوگوں میں کوئی برا تو ہے ہی نہیں
تہذیب_حافی❤️
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

مہینوں بعد دفتر آ رہے ہیں
ہم اک صدمے سے باہر آ رہے ہیں
تیری باہوں سے دل اکتا گیا ہے
اب اس جھولے میں چکر آ رہے ہیں
سمندر کر چکا تسلیم ہم کو
خزانے خود ہی اوپر آ رہے ہیں
کہاں سویا ہے چوکیدار میرا
یہ کیسے لوگ اندر آ رہے ہیں
یہی اک دن بچا تھا دیکھنے کو
اُسے بس میں بٹھا کر آ رہے ہیں
تہذیب حافی
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

جب دل کو تیرے ہجر سے آراستہ کیا
اک لمحمے میں نے خود بھی یہ سوچا کہ کیا کیا
یہ اور بات ہم تجھے روشن نہ رکھ سکے
پھر بھی ہمارے بس میں تو جوکچھ بھی تھا کیا
تہذیب حافی
SuNny-ChauDhry

SuNny-ChauDhry
 

پلٹ کے آئے تو سب سے پہلے تجھے ملیں گے
اُسی جگہ پر جہاں کئی راستے ملیں گے
تجھے یہ سڑکیں مرے توسط سے جانتی ہیں
تجھے ہمیشہ یہ سب اشارے کھلے ملیں گے
اگر کبھی تیرے نام پر جنگ ہو گئی تو
ہم ایسے بزدل بھی پہلی صف میں کھڑے ملیں گے
نہ جانے کب تیری آنکھیں چھلکیں گی میرے غم میں
نہ جانے کس دن مجھے یہ برتن بھرے ملیں گے
ہمیں بدن اور نصیب دونوں سنوارنے ہیں
ہم اس کے ماتھے کا پیار لے کر گلے ملیں گے
تُو جس طرح چوم کر ہمیں دیکھتا ہے حافی
ہم ایک دن تیرے بازوؤں میں مرے ملیں گے
تہزیب حافی ❤
SuNny-ChauDhry