جب دل میں میل ، طبیعت میں ضد ، اور لفظوں میں مقابلہ آ جائے تو یہ تینوں جیت جاتے ہیں بس صرف تعلقات اور رشتے ہار جاتے ہیں....!!! *_>>>>گھر 🏠 رہیں محفوظ✅ رہیں<<<<_*
دو چیزیں انسان کی پہچان بنتی ہیں اس وقت کیا گیا صبر جب اسکے پاس کچھ نہ ہو اور اس وقت اس کا رویہ جب اسکے پاس سب کچھ ہو....!!! *_>>>>گھر 🏠 رہیں محفوظ✅ رہیں<<<<_*
ھم یوسفِ زماں تھے ، ابھی کل کی بات ھے تم ھم پہ مہربان تھے ، ابھی کل کی بات ھے وہ دن بھی تھے کہ ، ھم ھی تمہاری زباں پہ تھے موضوعِ داستاں تھے ، ابھی کل کی بات ھے اے کاروانِ انقلاب وگل ، تم کو یاد ھو ھم میرِ کارواں تھے ، ابھی کل کی بات ھے جن دوستوں کی کمی ھے ، آج حیات میں وہ اپنے درمیاں تھے ، ابھی کل کی بات ھے کچھ حادثوں سے گِھِر گیا ، محسن زمین پر ھم رشکِ آسماں تھے ، ابھی کل کی بات ھے ”محسن نقوی“
کیا زمانہ تھا کہ ہم روز ملا کرتے تھے رات بھر چاند کے ہم راہ پھرا کرتے تھے جہاں تنہائیاں سر پھوڑ کے سو جاتی ہیں ان مکانوں میں عجب لوگ رہا کرتے تھے کر دیا آج زمانے نے انہیں بھی مجبور کبھی یہ لوگ مرے دکھ کی دوا کرتے تھے دیکھ کر جو ہمیں چپ چاپ گزر جاتا ہے کبھی اس شخص کو ہم پیار کیا کرتے تھے اتفاقات زمانہ بھی عجب ہیں ناصر آج وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے ناصر کاظمی👌