Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 

کبھی کبھی تیری بے نیازی سے خوف کھا کر
میں سوچتا ہوں تو میرا انتخاب کیوں ہے🍂

TIM_COOK
 

بس ذرا جھپکی تھیں پلکیں خواب سارا جل گیا🍂

TIM_COOK
 

ہم ایک دوسرے سے محبت کے باوجود
ہم ایک دوسرے کی تمنا نہ کر سکے
🍂

TIM_COOK
 

یہ چراغ زیست ہے ہمسفر اسے نفرتوں کی ہوا نہ دے 🍂

TIM_COOK
 

وہ شخص خود پہ بھروسہ کرے تو کیسے کرے
ملے ہوں جس کو ہمیشہ ہی اعتبار سے دکھ
🍂

TIM_COOK
 

ابھی یہ عشق کم سن ہے ابھی اظہار مت کرنا
جنوں کی آگ بڑھنے دو ابھی کچھ روز جلنے دو
اگر یہ راکھ کر ڈالے سمجھ لینا کہ ناقص ہے
سمندر میں بہا آنا
اگر کندن بنا ڈالے سمجھ لینا کہ خالص ہے
بہت نایاب گوہر ہے
اسے بیکار مت کرنا
کسی کم ظرف کے آگے کبھی اظہار مت کرنا
🍂

TIM_COOK
 

بچھڑ کے مجھ سے تم اپنی کشش نہ کھو دینا
اداس رہنے سے چہرہ خراب ہوتا ہے
🍂

TIM_COOK
 

مختصر وقت میں بربادی کا اندازہ لگا
اس تعلق سے پرانے تو مرے کپڑے ہیں
🍂

TIM_COOK
 

تمہارے ہوتے ہوئے بس تمہی سے تھی لیکن
تمہارے بعد تو ہر ایک سے محبت کی
🙂

TIM_COOK
 

آج پھر دل نے اک تمنا کی
آج پھر ہم نے دل کو سمجھایا
🍂

TIM_COOK
 

گرفتہ دل ہیں بہت آج تیرے دیوانے🍂

TIM_COOK
 

تجھ کو ہر روز سر شام بھلانا ہی تو ہے🍂

TIM_COOK
 

اب تو اتنا بھی نہیں یاد کہ کب آخری بار
دل نے کچھ ٹوٹ کے چاہا کوئی حسرت کی ہو
🍂

TIM_COOK
 

پہلے تو رہے سبز کسی آس پہ ہم بھی
پھر خود کو کیا ہم نے خزاؤں کے حوالے
🍂

TIM_COOK
 

تیری زلفیں مجھے بتاتی ہیں
کہ تو کتنا اداس رہتی ہے
🍂

TIM_COOK
 

سو گیا چاند مگر نیند نہ آئی مجھ کو🍂

TIM_COOK
 

دسترس اتنی مکمل ہے کسی کی مجھ پر
جب بھی چاہے مجھے منظر سے ہٹا دیتا ہے
🍂

TIM_COOK
 

کل شب ہم نے دیواروں سے باتیں کیں
وہ باتیں جو تجھ سے کرنے والی تھیں
🍂

TIM_COOK
 

کتنے بے مہر ہیں بے لوث محبت کے سراب🍂

TIM_COOK
 

میرے دامن کی شکنیں تمہاری جدائی کے دنوں سے بڑھ گئی ہیں🍂