"ان کہے احساسات ناقابل فراموش ہوتے ہیں۔"
🖤🍂
ہو شام اک شراب سی اور لڑکھڑاؤں میں_____🥀🖤
آ، تُو بھی حِصّہ ڈال دے اس کارِ خَیر میں
آ، تُو بھی پاؤں رکھ دے ۔۔۔۔۔ دلِ پامال پر🍂
آدمی ایک دفعہ دل سے اُتر جائے تو پھر
ساتھ رہ سکتا ہے, درکار نہیں رہ سکتا
.
مشکلیں ہیں, کوئی تہوار نہیں ہے مرے دوست
آدمی پہلے سے تیار, نہیں رہ سکتا !
.
اپنے معمار پہ اتنا تو بھروسہ ہے مجھے
عمر بھر میں یونہی ِمسمار نہیں رہ سکتا🍂💯
کبھی آواز دینے کا تکلف___تم ہی کر ڈالو...
ہمیں آنا تو ھے واپس___ذرا سا مان رہ جاۓ🍂
دھیان کے آتش دان میں ناصِر
بُجھے دِنوں کا ڈھیر پڑا ھے🍂
ہمارے پاس سب کچھ ہے!
فقط تم ہی نہیں ہو اور!
ہمارے ہاتھ خالی ہیں😓
جب میں سکول گیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا:
آپ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتے ہیں؟
میں نے کہا: میں خوش رہنا چاہتا ہوں۔
کہنے لگے: تم نے سوال نہیں سمجھا!
میں نے کہا: تم زندگی کو نہیں سمجھتے🍂
.
➖ جان لینن
تم چاند کی طرح ہو مگر میں نے تم سے تمھارے ہر دور میں محبت کی۔۔!!!
🖤🖤
فرصتِ ترکِ محبت کا بھی اِک اپنا مزہ
بیٹھ کر گنتے رہو عِشق کے نُقصاں جاناں🍁
اُسے اشاروں کی آتی نہیں تھی زباں اور
ہمارے کاسے میں الفاظ تھے سبھی گُونگے😓
جیسے یزداں کو ہے مقصود خدائی کی خیر
ایک دیوی ہے جو بس میرا بھلا چاہتی ہے
🖤
زمانہ تیری روشنی کے تسلسل کی
قسمیں اٹھاتا ہے✨
اور میں تیرے ساتھ رہ کر بھی تاریکیوں
کے تناظر میں مارا گیا✨🥺
جیسے جیسے شعور میں اضافہ ہوتا ہے، انسان کے وجود میں کوئی ایسی چیز دریافت ہوتی ہے جو اس کے درد کو بڑھاتی ہے🍂
میں شروع سے جانتا تھا کہ میں نے تمہیں صرف کھونے کے لیے پایا تھا، اور میں نے تم سے محبت صرف تمہیں یاد کرنے کے لیے کی تھی، ہم اتفاق سے ملے تھے، دو تیر مخالف سمتوں میں، ملاقات کی طرح الوداع بھی ناگزیر تھی💯
موســـــمِ زرد مـــــیں اک دل کـــو بــــچاؤں کیــســے
ایسـی رُت میـں تـو گھــنے پـیڑ بھی جـھڑ جـاتے ہیـں۔
🌻🍂🍁
اگر تم خوبصورتی سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو یہ صرف آنکھوں کی خوراک ہے روح کی نہیں۔"✨🥺
➖ محمود درویش
تمہارے حسن سے رہتی ہے ہمکنار نظر
تمہاری یاد سے دل ہم کلام رہتا ہے
رہی فراغت ہجراں تو ہو رہے گا طے
تمہاری چاہ کا جو جو مقام رہتا ہے
.
فیض احمد فیض🍂
ہم فقیروں کی صورتوں پہ نہ جا
ہم کئی روپ دھار لیتے ہیں
زندگی کے اداس لمحوں کو
مسکرا کر گزار لیتے ہیں
.
ساغر صدیقی🍂
تو سمجھتا ہے کہ رشتوں کی دہائی دیں گے
ہم تو وہ ہیں ترے چہرے سے دکھائی دیں گے
.
ہم کو محسوس کیا جائے ہے خوشبو کی طرح
ہم کوئی شور نہیں ہیں جو سنائی دیں گے
.
فیصلہ لکھا ہوا رکھا ہے پہلے سے خلاف
آپ کیا خاک عدالت میں صفائی دیں گے
.
پچھلی صف میں ہی سہی ہیں تو اسی محفل میں
آپ دیکھیں گے تو ہم کیوں نہ دکھائی دیں گے
.
وسیم بریلوی🖤🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain