دِل میں وہ دردِ نہاں ھے ، کہ بتائیں کس کو
ھاں اگر ھے تو ، کوئی محرمِ اَسرار سُنے
خلوتِ ذھن کے ، ھر راز کی سَرگوشی کو
یہ نہ ھو جائے ، کہ بازار کا بازار سُنے
.
"مُصطفیٰ زیدی"
آج تو خیر ، سِتارے بھی ھیں ، ویرانے بھی
ھم پہ وہ رات بھی گزری ھے ، کہ غمخوار نہ تھا
.
"مُصطفیٰ زیدی"
اُس کی نظر کے فیض سے ، غم اور بڑھ گیا
پہلے بھی تھے اُداس ، مگر کم اُداس تھے
.
"مُصطفیٰ زیدی"
میں سوچتا تھا
کہ بڑھتے ھُوئے اَندھیروں میں
اُفق کی موج پہ , اُبھرا ھُوا ھلال ھو تم.
.
"مُصطفیٰ زیدی"
مت پُوچھ کہ ھم ، ضبط کی کس راہ سے گزرے
یہ دیکھ کہ ، تُجھ پر کوٸی اِلزام نہ آیا
.
"مُصطفیٰ زیدی"
وھی اِقرار میں اِنکار کے ، لاکھوں پہلو
وھی ھونٹوں پہ تبسّم ، وھی ابرو پہ شِکن
.
"مُصطفیٰ زیدی"
کسی زُلف کو صَدا دو ، کسی آنکھ کو پُکارو
بڑی دُھوپ پڑ رھی ھے ، کوئی سائباں نہیں ھے
اِنہیں پتھروں پہ چل کر ، اگر آ سکو تو آؤ
میرے گھر کے راستے میں ، کوئی کہکشاں نہیں ھے
.
"مُصطفیٰ زَیدی"
پیٹ بھرا ھو تو روحانی اعمال میں بھی سکون ملتا ھے۔ خالی ھو تو روح بھی جسم کیطرح روٹی کی تلاش میں سرگرداں رہتی ھے🍂
ہائے اُن مخمور آنکھوں کی پـشیمانی کا حـسن
میں نے یہ سمجھا بہاروں کو پسینہ آ گیا
.
ہوگئی پیوست دل میں اس طرح اس کی نظر
جس طرح خالی انگوٹھی میں نگینہ آ گیا🖤🍂
اگر میں تُم سے اُن تمام چِیزوں کے نَام پُوچھوں جو تُمھیں پسند ہیں تو تُمھیں کِتنا وقت لگے گا مِیرا نام لینے میں 🖤🥀
تیری آواز کے سائے، تیرے ہونٹوں کے سراب🖤
کسی کی شامت آئے گی کسی کی جان جائے گی
کسی کی تاک میں ہم بام پر بن ٹھن کے بیٹھے ہیں
.
✍️داغؔ دہلوی
درد کرتے ہیں سرِ شام تلاوت میری
میں ترا سوگ مناتے ہوئے گھر جاتا ہوں
.
رات ہوتے ہی مجھے نیند پکڑ لیتی ہے
آنکھ لگتے ہی ترے ہجر میں مر جاتا ہوں
اگر تُم مرنا چاہتے ہو تو خود کو سمندر میں پھینک دو
تُم دیکھو گیا کہ تُم خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہوگے
تب تُم جانو گے تُم خود کو مارنا نہیں چاہتے تھے
بلکہ تمہارے اندر کوئی شے ہے جیسے تُم مارنا چاہتے ہو
مرنا solution نہیں ہے اُس چیز سے لڑنا ضروری ہے جو تمہیں اندر سے مار رہی ہے اور اس کے لیے صبر ضروری ہے❤️🩹
کوئی دوسرا شخص ہمارا دل نہیں توڑتا، ہم خود اپنا دل توڑتے ہیں،ایک ایسی جگہ رہ کر جہاں،ہماری ضرورت نہیں ہوتی۔۔۔!!!
🖤🥀
موســـــمِ زرد مـــــیں اک دل کـــو بــــچاؤں کیــســے
ایسـی رُت میـں تـو گھــنے پـیڑ بھی جـھڑ جـاتے ہیـں۔
🌻🍂🍁
تاعمر مُحبت کی حســیں شـام پہ ٹھہرے
ہم جیت کے ہارے بھی ترے نام پہ ٹھہرے
.
یخ بستہ ہواؤں کی نمی سانس میں لے کر
آزاد پـرنــدے تھـے تـرے بــام پہ ٹھـہرے
.
پہلے تو ورق پر لکـھی سـادہ سـی کــہانـی
پھر عشق کے ہاتھوں کسی الہام پہ ٹھہرے
🍂🍁🌇
" آپ کے بغیر جِن کے دِن رات گُزر سکتے ہیں آپ کے بغیر اُن کی پُوری زندگی بھی گزر سکتی ہے ۔۔۔ ہاں لیکن حقیقت پسند بننا یا بیوقوف بنے رہنا یہ آپ کا اپنا اِنتخاب ہوتا ہے! ۔ " 🖤🙂
کہاں سے لائیے , اب اُس نِگاہ کو ناصر
جو ناتمام اُُمنگیں , دِلوں میں چھوڑ گئی
"ناصر کاظمی"
’’لوگوں کو معلوم نہیں کہ جب وہ محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں، تب وہ بُوڑھے ہو جاتے ہیں۔
.
➖ گیبریل گاشیا مارکیز
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain