ہمارا قصور، ہم مشرقی لوگ، یہ ہے کہ ہم اتنے سخی ہیں کہ پہلے گزرنے والے کو اپنا دل دے دیتے ہیں۔‘‘🥺✨
.
➖ میخائل نعیمہ
پتوں کی طرح شاخ پہ مرنا پڑا مجھے
موسم کے ساتھ ساتھ گزرنا پڑا مجھے
.
اک شخص کے سلوک کی سب کو سزا ملی
ساری محبتوں سے ، مکرنا پڑا مجھے
.
اس سے بچھڑ کے زندگی آسان تو نہیں
پھر بھی یہ تلخ فیصلہ ، کرنا پڑا مجھے
.
کچھ دن تو میں چٹان کی صورت ڈٹی رہا
پھر ریزہ ریزہ ہو کے ، بکھرنا پڑا مجھے
🍁🍂🍁🍂🍁
دستار بھی سر پر ہے ، معزز بھی ہیں لیکن !!!
تو چاہے تو بازار میں ہم رقص بھی کریں گے ..🍂
ایک مشہور مقولہ ہے کہ بہادر مارے جاتے ہیں، ذہین پاگل ہو جاتے ہیں اور دنیا مطمئن بےوقوفوں سے بھری رہتی ہے_
انگریز بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ جہالت بڑی نعمت ہے، شعور آپ کو تکلیف میں ڈال دیتا ہے_
اور یہ وہ تکلیف ہے جو عوام کی سمجھ سے بھی بالاتر ہے جس تکلیف میں آپ اکیلے ہوتے ہیں___🖤✌🏼
سُنو تُم خُوبصورت ہو
بَلا کى
خُوبصورت ہو
اَگر شِیشہ تُمہیں دیکھے
تُمہارے عکس کے صدقے
وہ آنکھیں دان کر ڈالے
تُمہاری دِلنشیں
آنکھیں
کسی بَنجر زمیں پہ
دیومالائی سی جِھیلیں ہیں
کہ جن میں تیرنے والے،
خَزانے ڈھونڈ لاتے ہیں🖤✨
محبوبہ اور آسمان
.
میری محبوبہ نے پوچھا
میرے اور آسمان کے درمیان کیا فرق ہے؟
فرق یہ ہے محبوبہ!
جب تم ہنستی ہو تو۔۔
میں آسمان کو بھول جاتا ہوں🖤
یہ طے ہُوا تھا کہ جیسے سب لوگ کر رہے ہیں
محبت ایسے نہیں کریں گے، اگر کریں گے🍂
جاناں
تمہارے پاس لوگ ہیں...
ایسے لوگ جو حسین چہرے رکھتے ہیں
حسین آواز
اور دلکش مسکراہٹیں
جو تمہیں آسانی سے موہ لیتے ہیں
مگر ان کے دل یوں نہیں دھڑکتے
جیسے تمہارے لئے
میرا دل دھڑکتا ہے🍂
.
شب بخیر✨
" اور پھر ہم سمجھدار اِتنے ہیں کہ ؛ ہر جُھوٹ پکڑ لیتے ہیں ، اور پاگل اِتنے ہیں کہ ؛ پھر سے یقین کر لیتے ہیں! ۔ " 🙂
لوٹ آؤ کہ
منتظر ہے نگاہ
اس سے پہلے کہ لوح قسمت پر
باب اُلفت تمام ہو جائے🥺
اس سے پہلے کے شام ہو جائے🍂
ہمارے شہر کی مٹی ہے شر پسند بہت
یہاں فصیل حفاظت ابھی نہ رکھی جائے
.
بہشت رنگ مرادوں کی جا نمازوں پر
منافقوں کی سیاست ابھی نہ رکھی جائے
.
سفید پوشیٔ ذلت بہت ہے جینے کو
سر جناب شرافت ابھی نہ رکھی جائے
🍂
انکی محفل میں جب کوئی جائے پہلے نظریں وہ اپنی جھکائے🖤
پھر شام میں تنہائی جاگی پھر یاد تم آرہے ہو🍂
دل کے تمام خانوں میں اب گھومتی پِھرو
بس اس طرف نہ جانا جو خانہ خراب ہے
🍂
زندگی خاک نہ تھی ، خاک اڑاتے گزری
تجھ سے کیا کہتے ، تیرے پاس جو آتے گزری
.
دن جو گزرا تو , کسی یاد کی رَو میں گزرا
شام آئی ، تو کوئی خواب دکھا تے گزری
.
اچھے وقتوں کی تمنا میں رھی ، عمرِ رواں
وقت ایسا تھا کہ , بس ناز اُٹھاتے گزری
.
زندگی جس کے مقدر میں ھوں , خوشیاں تیری
اُس کو آتا ھے نبھانا , سو نبھاتے گزری
.
رات کیا آئی کہ , تنہائی کی سرگوشی میں
ھُو کا عالم تھا ، مگر سُنتے سناتے گزری
.
بارھا چونک سی جاتی ھے , مسافت دل کی
کس کی آواز تھی ، یہ کس کو بلاتے گزری.
🍂🍂🍁🍁
اس دل میں یادوں کے میلے ہیں____🍂
مِلنے کے سب اشارے ملے ، تم نہیں ملے! 🖤
اگر کبوتر کبوتری کو دیکھ کر غٹر غوں کر سکتا ہے تو ایک مرد عورت کو دیکھ کر کوئی شعر و غزل کیوں نہیں کہہ سکتا حالانکہ عورت کبوتری سے کہیں زیادہ دلکش و دلنشین ہے✨🌚🤍🌼
.
سعادت حسن منٹو
"گلے لگانا ایک آفاقی زبان ہے جو سیدھی دل سے بات کرتی ہے، محبت، سکون اور تعلق کا احساس دیتی ہے🥺🤍✨
اِک تیرا لمحۂ اقرار ، نہیں مَر سکتا
اَور ھر لمحہ ، زمانے کی طرح فانی ھے
کُوچۂ دوست سے آگے ھے بہت , دشتِ جُنوں
عِشق والوں نے ، ابھی خاک کہاں چھانی ھے
.
"مُصطفیٰ زیدی"
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain