خسارہ ہے ہر وہ احساس اور شخص، جس کی قیمت آپکا ذہنی توازن ہو
__🖤
کہانـی گـــــر ، کہانـی میں نیا اکــــــــ موڑ آ جائـے
محبتـــــــ میں ھمارا ، اور تمہــــارا جوڑ آ جائـے
میرے عاقل بتاؤ تو کوئی فتویٰ ھــے کیا اس پر ؟
محبتـــــ اور ھو ، اور گھر میں کوئی اور آ جائـے👀
نجانے دل اِس بات پے کیوں مُصِر ہے...!!
اُس نئے دور کی لڑکی کو...!!
کِسی قدیم طریقِ مُحبت سے مُتعارف کرواؤں...🙂🖤
سوچتا ہُوں کہ مُجھ سے وحشی پر...!!
کِتنی نرمی سے چَھا گئی ہو تُم...🙂🖤
تم بنگالی زبان میں لکھی گئی
وہ کویتا ہو
جس میں شاعر کو کلکتہ کی
ایک لڑکی سے ان دیکھی محبت ہو جاتی ہے
اور وہ اُسے بے شُمار پریم پتر لکھتا ہے
جن میں تاکید کی جاتی ہے کہ
انہیں ہر بار رات کو
سونے سے پہلے پڑھا جائے
کیونکہ اُس وقت انسان
رومانوی کیفیت کے عروج پر ہوتا ہے
تاکہ خوابوں میں ملاقات ہو سکے 🖤✨
میرا تو یہ ماننا ہے یا تو انسان جوانی مسجد میں کاٹے
یا کسی حسینہ کی بانہوں میں🖤✨
یہ سارے رنگ ترے لمس کی عنایت ہیں
مری یہ شوخی ترے ربط کی بدولت ہے🖤
جس دن بیٹی پیدا ہوتی ہے
اس دن ماں اپنی کان کی بالیاں اتار کرصندوق
میں رکھ دیتی ہے اور کہتی ہے یہ میں اپنی بیٹی کو دوں گی
گھر میں سب سے اچھے والی رضائی اس دن سے سنبھالنا شروع کر لیتی ہے کہ یہ میں اپنی بیٹی کو دوں گی
اس طرح کئی چیزیں رکھ رکھ کر جہیز کا صندوق بھرا پڑا ہوتا ہے
مگر ماں ہوتی ہے کہ پھر بھی روز بیٹی کے ابا سے لڑائی کرتی ہے
کچھ پیسے الگ سے دیا کرو بیٹی کی شادی بھی تو کرنی ہے
جبکہ پہلے سے ہی اس بیٹی کے نام کی دو کمیٹی ڈالی ہوتی ہے
اور وہ مزدوری کرنے والا باپ بھی کہتا ہے میں اپنی بیٹی کی شادی ایسے کرو گا دنیا دیکھے گی سب کچھ خرید کر لاؤں گا
ایسے لگتا ہے جیسے اپنی بیٹی کے لیے خود کو بیچ دیں گے
اللہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب کو اچھا کرے🌟
عجب بھول بھلیاں تھیں اسکا ہونا بھی
ہر ایک شے میں وہی تھا ! مگر نہیں تھا
🖤🌼
امجد اسلام امجد
کوئی تدبیر کرو،وقت کو روکو یارو
صبح دیکھی ہی نہیں،شام ہوئی جاتی ہے😞
The worst distance between two people is misunderstanding and expectations💯
میرے تصورات کے ہاتھ پیر بھی نہیں ہیں
پھر بھی خوشی ملے یا کوئی رنج،
وہ فوراً بانٹنے کو تمہاری جانب بھاگے جاتے ہیں
نواز الدین: میری اماں کہتی تھیں کبھی کبھار غلط ٹرین بھی صحیح جگہ پہنچا دیتی ہے۔
عرفان خان: لیکن تم نے تو کہا تھا تم انات ہو ؟
نواز الدین: ہاں پر یہ کہنے سے بات میں وزن آتا ہے۔
"میری ماں کہتی تھیں "🙂
تمہاری یاد کہیں رکھ کر بھول گیا ہوں
سوچا تھا پہلے کر لوں وہ کام جو مجھ کو کرنے ہیں
پھر تو سارے ماہ و سال اُسی کے ساتھ گزرنے ہیں
جب یہ فرض ادا کر لوں گا، جب یہ قرض اُتاروں گا
عمر کا باقی حصہ تیری یاد کے ساتھ گزاروں گا
آج فراغت پاتے ہی ماضی کا دفتر کھولا ہے
تنہائی میں بیٹھ کے اپنا اِک اِک زخم ٹٹولا ہے
چھان چکا ہوں جسم و جان پر آئی ہوئی خراشوں کو
الٹ پلٹ کر دیکھ لیا ہے ارمانوں کی لاشوں کو
کمرے میں رکھا تھا اسے یا دل میں کہیں دفنایا تھا
جانے وہ انمول خزانہ میں نے کہاں چھُپایا تھا؟
ساری عمر کا حاصل تھی یہ کھونے والی چیز نہ تھی
سوچ رہا ہوں یاد تیری، گم ہونے والی چیز نہ تھی🖤
افسوس کہ ہم لوگ
کم ظرفوں کی محبت میں ناکامیوں کے بعد
نادانیوں میں کاٹی گئی کلایاں شادی کے بعد اپنے ہم سفر سے چھپاتے پھریں گے۔۔۔۔۔۔ 💔
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں،
دیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے۔۔🤧
کیے کرائے کا سارا حساب دوں گا میں
سوال جو بھی کرو گے جواب دوں گا میں
یہ رکھ رکھاو کبھی ختم ہونے والا نہیں
بچھڑتے وقت بھی تجھ کو گلاب دوں گا میں۔۔۔۔!!!!
۔۔🥀😶🍁
امید پہ قائم ہے یہ دنیا تو پھر اس میں
مجھ کو ترے ہونے کا سہارا بھی بہت ہے
.
جی چاہتا ہے تُو کرے اظہار ِ محبت ۔۔۔۔۔
ویسے تو مجھے ایک اشارہ بھی بہت ہے
آج بھی شام اُداس رہی
آج بھی تپتی دُھوپ کا صحرا
ترے نرم لبوں کی شبنم
تیری بکھری بکھری زُلف کے سائے سے محروم رہا
آج بھی پتھر ہجر کا لمحہ
صدیوں سے بے خُواب رُتوں کی آنکھوں کا مقسوم رہا
آج بھی اپنے وَصل کا تارا
راکھ اُڑاتی شوخ
شوخ شفق کی منزل سےمَعدوم رہا
آج بھی شہر میں پاگل دل کو
تری دید کی آس رہی مُدّت کی گُم سُم تنہائی
آج بھی میرے پاس رہی
آج بھی شام اُداس رہی
محسنؔ نقوی
پھر یوں ہوا کہ وقت کر تیور بدل گئے،
پھر یوں ہوا کہ راستے یکسر بدل گئے۔۔!
.
پھر یوں ہوا کہ حشر کے سامان ہوگئے،
پھر یوں ہوا کہ شہر بیاباں ہوگئے۔۔!
.
پھر یوں ہوا کہ راحتیں کافور ہوگئیں،
پھر یوں ہوا کہ بستیاں بے نور ہوگئیں۔۔!
.
پھر یوں ہوا کہ کوئی شناسا نہیں رہا،
پھر یوں ہوا کہ درد میں شدت نہیں رہی۔۔!
🥀🍂🥀🍂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain