تُو نے دیکھا ہی نہیں شام کا پچھلا منظر
تجھ کو آیا ہی نہیں ساتھ نبھانے کا خیال🖤😞
آج پھر حسنِ دل آرا کی وہی دھج ہوگی
وہی خوابیدہ سی آنکھیں وہی کاجل کی لکیر
رنگ رخسار پہ ہلکا سا وہ غازے کا غُبار
صندلی ہاتھ پہ دُھندھلی سی حنا کی تحریر
٠٠٠٠٠٠٠٠
یہ بھی ہیں ایسے کئی اور بھی مضمون ہوں گے
لیکن اُس شوخ کے آہستہ سے کھلتے ہوئے ہونٹ
ہائے اُس جسم کے کمبخت دل آویز خطوط
آپ ہی کہیے کہیں ایسے بھی افسوں ہوں گے🖤👀
اپنے دیوانوں کو دیوانہ تو بن لینے دو
اپنے مے خانوں کو مے خانہ تو بن لینے دو
😶🖤
اب ایک پل کا تغافل بھی سہہ نہیں سکتے
ہم اہل دل کبھی عادی تھے انتظار کے بھی!
🖤🙂
میں روز اس کو سمجھاتا ہوں عشق فانی ہے
وہ پھر سے خواب محبت کے بونے لگتی ہے.
ایسی لڑکی سے کون بحث کا خطرہ مول لے؟
جو لاجواب ہو جائے تو رونے لگتی ہے😶🖤
زندگی اپنا سفر طے تو کرے گی لیکن
ہم سفر آپ جو ہوتے تو مزا اور ہی تھا
.
اب یہ عالم ہے کہ دولت کا نشہ طاری ہے
جو کبھی عشق نے بخشا تھا نشہ اور ہی تھا🖤
"میں نے زندگی سے بہت کم مانگا ہے... قریب کا میدان، سورج کی ایک کِرن، تھوڑا سا سُکون اور ساتھ میں تھوڑی سی روٹی، اپنے وجود کے بابت علم ہونے سے خود پہ جبر نہ کرنا، دوسروں سے کچھ نہیں مانگنا، اور دوسروں کو مجھ سے کسی چیز کا مطالبہ نہ کرنے دینا۔"
فرنانڈو پیسوؤا
بے چینی کی کتاب
تو لاکھ بے وفا ہے،مگر سر اٹھا کے چل۔۔۔۔۔
دل رو پڑے گا تجھ کو پشیمان دیکھ کر۔۔۔۔🥀
دِکھا تو دیتی ہے بہتر حیات کے سپنے
خراب ہو کے بھی یہ زندگی خراب نہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فراق گورکھپوری
ورق جلدی پلٹ گئے ہو تم
قصہّ مختصر نہیں تھے ہم 🖤
ہائے وہ شخص کہ جو نیند کی وادی میں کہیں
تیری آواز سے بیدار ہو_______ اور تُو نہ ملے😞💔
ہیرے سستے مل دے ویکھے
لعل تریکڑی وچ تولدے ویکھے
کوئ کسے نال پیار نئی کردا
دل دنیا وچ رلدے ویکھے
رنگ برنگی دنیا ویکھی
کئ کئ رنگ اک پھل دے ویکھے
تو رل گیا تے کی ہویا بلھیا..
اساں تے شاہ وی گلیاں وچ رلدے ویکھے
میں نا سمجھ ہی سہی پر میں وہ تارا ہوں جو،
تیری اک خواہش کے لیے سو بار ٹوٹ جاؤں 🥀✨
تُونے ہمیشہ آنے میں دیر کر دی!!
میں نے ہمیشہ اپنی گھڑی کو خراب سمجھا!!
😶🖤🥀
گلی کے ایک موڑ پر
حسین سے مکان میں
وہ مہ وشوں کے جمگھٹے
خیال سے بھی ماورا
وہ دل نواز صورتیں
کبھی جو یاد آ گئیں
تو دیر تک رلا گئیں😞💔
میں جان بوجھ کے خود کو ہدف بناتا ہوں
کہ ایک چال سے زد گیر میری زد میں رہے 🖤
شجر شجر ہی رہا پھل کی رت رہی نہ رہی
خموش رہ کے بھی ہم اپنے پورے قد میں رہے💚
علی ادراک 🍁
علم کی ابتدا ہے ہنگامہ
علم کی انتہا ہے خاموشی (فردوس گیاوی)
.
جب باتیں کام نہ آئیں تو پھر خود کو خاموشی کی عادت ڈال لیں کیونکہ بولنا اگر چاندی ہے تو خاموشی سونا، اور خاموشی بھی اس وقت تک جب تک سامنے والے خود نہ بولے، اتنے چپ کیوں ہو اپ، کیا روگ لگایا ہے ۔۔!!! خاموشی سے آپ کے دل میں سکون رھے گا اور سامنے والے میں وسوسے۔
اور پتہ ھے خاموش کس کس مقام پہ رہنا ھے ! غصہ میں ،اداسی میں، ٹھکرائے جانے پر ،اتنا عرصہ دیکھ لیا نہ شور کر کے ، باتیں کر کے ، بحثیں کر کے ،مگر کچھ حاصل ھوا۔۔نہیں نہ۔۔؟؟تو پھر زندگی میں ایک موقع خاموشی کو بھی دے کے دیکھ لیں ✨🙂
جسے آپ درکار ہوں گے۔ وہ آپ کو خود رفو کر لے گا۔ محبت کا پیوند لگا کر زیب تن کر لے گا. پھینکنے والے اور ہوتے ہیں اوڑھنے والے اور ہوتے ہیں. ان کا موازنہ نہ کیجیئے۔ کیونکہ لباس کی اہمیت وہی جانتا ہے۔ جسے تن ڈھانپنے کی عادت ہو👍
تمھیں کھل کر بتایا تھا
کہ دہرانا نہیں کوئی کہانی تم اذیت کی
گۓ وقتوں میں اک ہاری ہوئی بازی محبت کی
جو چلنا ساتھ ہے تو پھر پلٹ کر مت دغا دینا
کوئی بھی دیپ اشکوں کا جلے تو تم بجھا دینا
جو میرے ساتھ چلنا ہے تو پھر تنہا نہیں کرنا
کہ جیسا ایک سنگدل نے کیا ویسا نہیں کرنا
مجھے طعنے نہیں سننے نہ موسم کے نہ رستوں کے
نہ دروازوں کے وحشت کے نہ ان کھل کھل کے ہنستوں کے
تماشہ نہ بنا دینا......
ہمیں نام _محبت پر نہ اب کوئی سزا دینا
کہ اب ہم سہہ نہ پائیں گے
اگر اک اور دھچکا لگ گیا پیارے
تو ریزہ ریزہ ہو جائیں گے
بتایا تھا
تمھیں کھل کر بتایا تھا😞💔
کبھی کبھار۔۔۔۔۔
سورج ڈوبتے ہی دل بھی ڈوبنے لگتا ہے ،
جان سے زیادہ عزیز شخص پرایا لگنے لگتا ہے۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ
نہ آپ کسی کے لیے اہم ہیں اور نہ کوئی آپ کے لیے،
آپ کی آنکھ سے آنسو ٹپکے یا لہو،
کوئی آپ کے دل کی حالتِ زار سے واقف نہیں۔
جیسے غم خوار تو سارے مر گئے ہوں،
اور پوری دنیا کے وسط میں آپ کسی خاردار جھاڑی کے نیچے کھڑے رہ گئے ہوں😞💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain