بہت خوش مزاج تھا میں
میں بہت سلیقے سے رہتا تھا سوچتا تھا کسی کو میری وجہ سے تکلیف نہ ہو
ہر چیز کو پورا ہوتے دیکھنا چاہتا تھا میں ادھوری کہانیاں نہیں پڑھتا تھا پھر ایک وقت ایسا آیا کہ میں خود ایک ادھوری کہانیوں میں آ گیا خود کی زندگی ایک ادھوری کہانی بن کے رہ گئی دوسروں کو خوش کرتے کرتے خود کی خوشیاں گنوا بیٹھا اب اذیت میں مبتلا ہو کر ہر سانس پہ سمجھوتا نہیں کرتا اداس رہنا چاہتا ہوں اب کئی کئی دن
ہفتے کسی سے بات نہیں کرتا میں گمنام رہنا چاہتا ہوں دور بھاگ جانا چاہتا ہوں سب سے ہر چیز سے
میں چاہتا ہوں میں ایک گہری خاموشی ایک ادھوری سڑک,ایک چپ چاپ رات,سگریٹ کی ڈبی اور ایک بے نام جہاں میں وقت گزاروں😞💔
اے میرے مہرباں
تم مجھے محبت کہتے ہو، محبت سمجھتے ہو
لیکن میں محبت نہیں ہوں.
اگر میں محبت ہوتا تو میں محبت کے قصیدے پڑھتا
محبت کے خطوط بانٹتا،
محبت پہ تحریریں لکھتا،
پر میں نے۔۔۔۔۔!!
میں نے ہمیشہ غم لکھا، اداسی لکھی، اور درد لکھا۔
بس یہ طے ہوا،
میں اک دلسوز آہ ہوں۔🍂
لٹاتا پھرتا ہے جذبے، بچت نہیں کرتا
وہ ایسا کرتا بھی ہے تو غلط نہیں کرتا
.
محبتوں میں کھلی چھوٹ مانگنے والے
بلینک چیک پہ کوئی دستخط نہیں کرتا💯
ہمارے بعد بھٹکتے رہیں گے شہر کے لوگ
ہمارے بعد ستارہ شناس کوئی نہیں
👀💯
اب آٹھواں ہی کوئی رنگ آئے گا مجھ پر،
میں زرد ہونے لگا ہوں تجھے سبز کرتے ہوۓ
🖤
ایسا یاقوتی بدن ہو کہ جسے چومنے سے
رات گزرے تو زیاں کا کوئی احساس نہ ہو🖤👀
تکلفات کا موسم گزر گیا صاحب!
نقاب رخ سے اٹھاؤ بہار کے دن ہیں
گلوں کی سیج تو توہین ہے حسینوں کی
دلوں کی سیج بچھاؤ بہار کے دن ہیں
عبدالحمید عدم 🖤🥀
"ہميشہ بات پہنچی ہی ہے چار بچوں تک _!!
اسکا خیال کبھی مختصر آیا ہی نہیں __!!😒🤦🏻
__
زندگی جب تک میرے اندر سانس لیتی رہے گی، میرا دل تمہارے لیے دھڑکتا رہے گا۔🖤❤️
تیری صبح کی پہلی سانس کا لقب
موجِ صبا رکھا ہے
ورنہ صبح میں کیا رکھا ہے 💙
اُس سے گلے ملتے ہی میں۔۔!!
اُس کی کمزوری بھانپ گیا تھا۔۔!!
سو پہلی ہی ملاقات کے بعد ۔۔!!
ہم میں یہ طے ہوا تھا کہ۔۔!!!
اگر کبھی شبِ وصل آئی تو۔۔!!!
میں نے اُسے گردن سے نیچے ۔۔!!
مگر پستان سے اُوپر چومنا ہے 🔥
مجھے واقعی افسوس ہے
میں نے آپکے جھوٹے پن میں اپنا سچا پن انڈیل دیا۔ 💯
منافقت کا نصاب پڑھ کر محبتوں کی کتاب لکھنا
بڑا کھٹن ہے خزاں کے ماتھے پر داستانِ گُلاب لکھنا
🖤
" جس عورت سے آپ محبت کرتے ہیں اُسے بھولنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اُس سے شادی کر لیں ورنہ آپ پھر بھی اُس سے محبت کریں گے۔ "
➖ دوستوفسکی
میٹھا چائے میں کم اور ..
لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے وقت لفظوں میں زیادہ ڈالیں🙂
دل میں چیخیں دبوچے ہنس دوں ایسا سفاک
ایسا بے حس کہ ہر دکھ سے مُکر سکتا ہوں!
"زندگی کی تلخیوں کے درمیان ہر وہ لمحہ حسین ہے جس میں محبت کا جواب محبت سے ملے۔"-
خوشیاں بھی اپنے پاس کہاں مستقل رہیں
باہر کبھی ہنسے بھی تو گھر آ کے رو پڑے🖤🍁💛
زندگی میں ایک مقام ایسا بھی آتا ہے جس پہ یہ نہیں واضح ہوتا کہ
خواب مر رہے ہیں، یا خواہشیں اپنی کشش کھو رہی ہے؟
وجود قناعت کی راہ پہ گامزن ہے، یا جہد کی تھکن کم ہمتی کے سانچے میں ڈھل رہی ہے؟
تیز روشنی بصارت کو مشکل میں ڈال رہی ہے، یا اندھیروں میں راستے کھوجنا معمول بن چکا ہے؟
رونقیں سماعت پہ گراں گزر رہی ہیں، یا کہ باہر بھی اندر جیسی چپ نعمت لگنے لگی ہے؟
لہروں اور کناروں کی کشش ایک سی لگنے لگتی ہے پھر
بھلے سمندر لوگوں کا ہو یا پانی کا۔
زندگی ہر مقام پہ تسلیم مانگتی ہے، جہد طلب ہے، اور
انسان ہر مقام پہ گریز کرتا ہے💯
" تمہارا باپ تمہارا ہی باپ ہے. جب بھی کبھی تم دونوں مل بیٹھے، تم نے جلدی میں باتیں کیں. تمہارے باپ نے تمہارے سامنے اپنے زخموں کی نمائش نہیں کی اور تم نہیں جانتے کہ تم نے اپنے باپ کے لئے دل میں موجود محبت کی شدت کو اس سے چھپائے رکھا۔ اور یوں تمہیں اپنے باپ کے زخم ورثے میں ملے🖤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain