اگر وہ خاص ہے تو آسان نہیں ہوگی اگر وہ آسان ہے تو خاص نہیں ہوگی اگر وہ قابل محبت ہے تو تم ہار نہیں مانو گے اور اگر تم ہار مان گئے، تو تم اس کے قابل نہیں ہو۔" “حقیقت یہ ہے کہ ہر کوئی تمہیں دُکھ پہنچائے گا؛ تمہیں صرف ان لوگوں کو تلاش کرنا ہے جن کے لیے دُکھ سہنا جائز ہے۔ باب مارلے
کچھ لوگ ہمیں اتنی شِدّت سے اپنی چاہت کا احساس دلاتے ہیں.... کہ ہم دنیا کی تمام تر چاہتوں سے کِنارہ کش ہو کر ایک بے اِنتہا چاہت کے احساس میں جینے لگتے ہیں.... لیکن دراصل وہ لوگ اپنی تَنہائی اور ضرورتوں کی تَسکین کے لئے انتہائی توّجہ کے مَتلاشی ہوتے ہیں... پھر جب وہ سنبھل جاتے ہیں.... تو اُسی شِدّت سے ہم سے بے پرواہ اور بیزار ہو جاتے ہیں.... اور ہم اکیلے ہو جاتے ہیں.... کیونکہ اُنکی چاہت کے سَراب میں ہم سب چاہتیں گَنوا چُکے ہوتے ہیں....!! 🍂