جتنی زیادہ تم اپنی زندگی اپنے طریقے سے جیو گے، نادان لوگ تمہیں مسترد کریں گے اور معاشرہ تمہاری زیادہ مخالفت کرے گا۔ مگر آخر میں، تم زندگی کی سب سے خوبصورت چیز پاؤ گے، تم خود کو پاؤ گے 🍂
آپ اُس کا نمبر بلاک کر دیں، اسے انفرینڈ کر دیں۔ أس کا شہر چھوڑ دیں حتی کہ ملک بھی۔ جتنا دور آپ جا سکتے ہیں چلے جائیں۔۔ آپ نئی انجمنوں کا انتخاب کر لیں۔۔ أس کی تصویریں چیٹ ہسٹری حتی کہ اس سے جڑی ہر چیز سے دوری اختیار کر لیں۔۔۔ یہ سب معنی نہیں رکھتا۔۔۔ آپ اُس کو اپنے دل و دماغ سے کیسے نکالیں گے۔؟؟ کچھ لوگ آپ کی روح میں اپنی جڑیں اس قدر مضبوط کر لیتے ہیں کہ آپ چاہ کر بھی انہیں بھول نہیں سکتے۔۔ خواه وہ جڑیں عادت کی ہوں یا محبت کی۔🖤🥀
چاہے تُم ایک چٹان ہو یا محض ٹھنڈا سا سنگِ مَرمَر اگر کِسی صاحبِ دل کی رفاقت نصیب ہو جائے تو تُم بھی گوہر بن جاتے ہو!! پس، نیک دِلوں کی صحبت کو اپنے دل کی گہرائیوں میں جا گزیں کرو اور اپنا دل صِرف اُسی کو دو جِس کی مُحبت تُمہاری رُوح کو راحت دے...!
برسوں پہلے کسی نے طویل عمر کی دُعا دی تھی 🥀 - اور ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ تُم ہنستے اچھے لگتے ہو 🤍 شاید اسی لیئے ہی - زندہ بھی ہوں اور خوش بھی کہ جینے کا تو شوق نہیں - مگر یہ حوصلہ بھی نہیں کہ اُس کی بات ٹال سکوں 🍂
عورت سے میرا بھروسہ اُسی دن اُٹھ گیا تھا جب تیسری جماعت میں میری دوست نے دوسرے لڑکے کیلیے مجھے اس لیے چھوڑ دیا کہ اُس نے سٹیل والا شارپنر خرید لیا تھا ۔ فراز کانکا
کبھی نہ بھولو اُن لوگوں کو جو اندھیرے میں تمہارے لیے چراغ لے کر آئے۔ انہیں آنے کی ضرورت نہیں تھی، مگر وہ آئے — روشنی، محبت اور ہمدردی کے ساتھ۔ وہ تمہارے ساتھ اُس وقت کھڑے رہے جب سب نے منہ موڑ لیا، وہ تمہارا ہاتھ تھامے رہے جب تم خود کو کھو چکے تھے، اور وہ تمہیں تمہاری قدر یاد دلاتے رہے جب تم خود کو بے قیمت سمجھنے لگے تھے۔ انہیں صرف یاد میں نہیں، بلکہ اپنے عمل میں بھی عزت دو۔ جیسے وہ تمہارے لیے روشنی بنے، ویسے ہی تم بھی کسی کے اندھیرے میں چراغ بنو ✨
"مجھے تعلق کا خوف ہے — کہیں ایسا نہ ہو کہ میں اپنی ہستی کسی اور کی ذات میں گُم کر بیٹھوں... اور پھر تنہائی، جو کبھی میرا مسکن تھی، مجھے ہمیشہ کے لیے چھوڑ دے" 🍂