خُوشبو سے کبھی ٹوٹا نہیں ربــط ہـــمارا ہم ہجر میں بھی صُـورتِ لوبان جـلے ہیں . رکھا ہے بھرم ہم نے محبت کا کچھ اس طور، ہم قوسِ قزح اوڑھ کے راہوں پـہ چلــے ہیـں 🖤🥀
ہماری نیند ہے پوری نہ خواب پورے ہیں ادھورے لوگ ہیں لیکن عذاب پورے ہیں . کہاں ہے، کیسے ہے، کیوں ہے، اگر ،مگر، شاید تمہارے پاس تو سارے جواب پورے ہیں . تمہارے بعد ہمیں یہ کبھی لگا ہی نہیں کہ ہم جہاں ہیں وہاں دستیاب پورے ہیں 🖤🥀
میں آج بھی یہی سوچتا ہوں کہ تم میرے لیے بنی تھی لیکن میں تمہارے لیے نہیں بنا میرے اندر کا خلا تمہارے وجود سے پر ہوسکتا تھا کچھ خدا نے نہیں چاہا اور کچھ تم نے ہزاروں ادھوری خواہشات میں سب سے بڑی یہی خواہش رہی مگر ہمارے نصیب میں اتنی محرومیاں لکھی گئی ہیں اب کس کس بات پہ رویا جائے سو صبر کروں گا سنا ہے خدا کے ہاں اس کا بڑا اجر ہے 🖤🥀
اپنی سگریٹ پیئں، خاموشی کو اپنائیں، لوگوں کو سنجیدگی سے نہ لیں، اپنی جان پر نہ لیں، اپنے جذبات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کریں، اور اپنی مرضی کے خلاف کسی کو خوش نہ کریں 🖤✨
ستمبر جا رہا ہے شامیں سہانی لگنے لگی ہیں دھوپ کی تپش ٹھنڈی ہو رہی ہے پرندوں کی ہجرت پرتول رہی ہے دل بے وجہ اداس رہنے لگا ہے ہر آہٹ پہ چونکتا ہے انگوروں کے پتے لال ہو کر جھڑنے لگے ہیں بادل بارش کالی گھٹا شرارت چھوڑ چکی ہے ہوا میں دھوپ اور ساون کی نمی ہے گلاب تھک رہے ہیں موسمی پودے کیاریوں میں ڈھے رہے ہیں شاید نئی پنیریاں لگنے کا موسم آگیا ہے کہ ستمبر جا رہا ہے 🍂