اپنی سگریٹ پیئں، خاموشی کو اپنائیں، لوگوں کو سنجیدگی سے نہ لیں، اپنی جان پر نہ لیں، اپنے جذبات کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کریں، اور اپنی مرضی کے خلاف کسی کو خوش نہ کریں 🖤✨
ستمبر جا رہا ہے شامیں سہانی لگنے لگی ہیں دھوپ کی تپش ٹھنڈی ہو رہی ہے پرندوں کی ہجرت پرتول رہی ہے دل بے وجہ اداس رہنے لگا ہے ہر آہٹ پہ چونکتا ہے انگوروں کے پتے لال ہو کر جھڑنے لگے ہیں بادل بارش کالی گھٹا شرارت چھوڑ چکی ہے ہوا میں دھوپ اور ساون کی نمی ہے گلاب تھک رہے ہیں موسمی پودے کیاریوں میں ڈھے رہے ہیں شاید نئی پنیریاں لگنے کا موسم آگیا ہے کہ ستمبر جا رہا ہے 🍂
سنو جاناں___!! اک آخری ملاقات کسی میوزیم میں رکھیں گے . جانتی ہو کیوں....؟؟ تاکہ وہاں پرانی چیزوں کو دیکھ کر ہم ساتھ بیتے ہوئے پل دوہرائیں گے ان پرانی اور نایاب اشیاء کو دیکھ کر اپنی تمام پرانی باتوں کو یاد کریں گے . وہاں بیٹھے تمہیں بتاؤں گا کہ محبت ختم نہیں ہوئی بلکہ ناپید ہو گئی ہے_!! . اور پھر اقرار کروں گا تم سے کہ تمہاری محبت ٬٬ تمہاری یاد ہمیشہ ان نایاب اشیاء کی طرح ہمیشہ میرے دل کی زینت رہے گی_!!