Damadam.pk
TIM_COOK's posts | Damadam

TIM_COOK's posts:

TIM_COOK
 
TIM_COOK
 

بڑے بد نصیب ٹھرے جو قرار تک نہ پہنچے
در یار تک تو پہنچے دل یار تک نہ پہنچے
🖤🥀

TIM_COOK
 

ایک دنیا تھی دمِ مرگ میسر لیکن
تو ہمیں یارِ دل آزار! بہت یاد آیا
🖤🥀

TIM_COOK
 

چیزیں کہاں خوبصورت ہوتی ہیں، یادیں
خوبصورت ہوتی ہیں، لمحے خوبصورت ہوتے ہیں اور ہاں ۔۔ کُچھ لوگ بھی
🖤🥀

TIM_COOK
 

ہم نے فریبِ یار میں سو بار اپنا آپ
برباد کر کے پھر سے سنوارا کہ اب نہیں
🖤🥀

TIM_COOK
 

مجھ سے بچھڑ کر اس نے نیا گھر بسا لیا اور مجھ سے اپنا آپ بسایا نا جا سکا
🖤🥀

TIM_COOK
 

"ایسے لگتا ہے جیسے یادوں کے پاس بھی کوئی دل ہے جو صرف رات کو دھڑکتا ہے" 🖤🥀

TIM_COOK
 

ہمارے پاس فقط ایک موقع تھا ایک ہونے کا
ہمارے دِین میں تو سات جَنم بھی نہیں ہوتے
🖤🥀

TIM_COOK
 

تیری کمی
اس شدت سے لاحق ہے مجھ کو
کہ لاکھ رونقیں ہوں پھر بھی
تیرے بغیر
اپنا پہلو مجھے
بہت ویران دِکھائی دیتا ہے
🖤🥀

TIM_COOK
 

میری دسترس میں کوئی ایسا شخص نہیں، جسے مجھے کھونے کا ڈر ہو، جسے میرے احوال جاننے سے پہلے نیند نہ آتی ہو۔ مختصراً یہ کہ میں جب چاہوں روپوش ہو سکتا ہوں
🖤🥀

TIM_COOK
 

میرا تم سے رابطہ ہو یا نہ ہو
ہم زندگی میں کبھی ملیں یا نہ ملیں
لیکن
تم میرے تخیل میں ہمیشہ رہو گے
تمہیں کوئی میرے تخیل سے جدا نہیں کرسکتا
یہاں تک کہ تم بھی نہیں
🖤🥀

TIM_COOK
 

"میں یہاں کسی سے بھی نفرت نہیں کرتا، یہاں تک کہ میرے وہ دوست جنہوں نے مجھے شدید مایوس کیا، میں اب بھی ان سے محبت کرتا ہوں، لیکن میں انہیں دوبارہ اپنے ساتھ برابر میں بیٹھا ہوا اب قبول نہیں کر سکتا-"
🖤🥀

TIM_COOK
 

" کبھی کبھی زندگی بہت ہی بے معنی لگتی ہے ، بے حد مصروفیات کے باوجود لگتا ہے کہ ؛ جیسے زندگی کا کوئی مقصد ہی نہیں ہے ، بھری ہُوئی دُنیا میں اپنا وجود بِلکل اکیلا لگتا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ؛ اِنسان سب کُچھ چھوڑ کر کہیں ایسی جگہ چلا جائے کہ ؛ جہاں کوئی نہ ہو ۔۔۔ نہ کوئی اِنسان نہ پچھتاوے نہ درد نہ تکلیف اور نہ ہی یادداشت! ۔ "🖤🥀

TIM_COOK
 

میرا وقت ماپنے کا پیمانہ تمہارے میسر ہونے اور نہ ہونے سے منسلک ہے
🖤🥀

TIM_COOK
 

دنیا کا آدھا حصہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جو کچھ کہنا چاہتے ہیں مگر کہہ نہیں سکتے.
جبکہ دوسرا آدھا حصہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں مگر وہ کہتے رہتے ہیں
➖ رابرٹ فراسٹ

TIM_COOK
 

نہ بھی چمکے تو کوئی بات نہیں
تو تو ویسے ہی ستارہ ہے مجھے
⭐✨

TIM_COOK
 

مسکراؤ !
کہ بام قلب میں بہار آئے
کہ جس کی چاپ سے نشاطِ گل چٹک کے کھلے
.
مسکراؤ !
کہ دریچے سے اُداسی کی چلمن عنقا ہو لے
.
مسکراؤ !
کہ تمھارے اندر کی حقیقی دمک جو اندھیرے کی راکھ میں ہے دفن ، دوبارہ نمودار ہو کر ٹمٹمائے
.
مسکراؤ !
کہ تمھارے اندر کا بچہ دوبارہ حیات پائے
.
مسکراؤ ۔۔۔۔!
کہ مسکرانا سنت ہے
🤍✨

TIM_COOK
 

مت پوچھ کیا ہیں ترکِ تمنا کی تلخیاں
دل جس کو چاہتا ہے اسے مانگتا نہیں
🖤🥀

TIM_COOK
 

بکھرتی ریت پر،کس کس نقش کو، آباد رکھے گا
وہ مجھ کو یاد رکھے بھی ،تو کتنا یاد رکھے گا 🖤🥀

TIM_COOK
 

اندر کی گونج نے آواز کو دبا دیا
ورنہ میں گفتگو میں کبھی ہارا نہیں تھا
🖤🥀