سنو!
اے دریا صفت آنکھوں والی صحرا مزاج لڑکی
تم بہت خوبصورت ہو!
مگر جتنی بھی خوبصورت ہو
زندگی سے زیادہ خوبصورت تو نہیں
اور میں جتنا بھی بدصورت ہوں
محرومی سے زیادہ نہیں
تم اتنی خوبیوں کے باوجود بھی
جب چاہو خوش نہیں ہو سکتی
اور میں اتنی خامیوں کے باوجود بھی
اپنی مرضی سے اداس ہونے کا ہنر جانتا ہوں
🥀🍂
تمہیں سب سے ذیادہ کیا ڈراتا ہے؟
اونچائی یا تاریکی؟
کچھ بھی نہیں مگر،
ایک خوابوں سے عاری شخص،
نااُمید آنکھیں،
اور ہاں وہ ہنسی جِس سے رنج جھلکتا ہو
🥀🍂
صرف تمھیں بھولنے کے لئے اتنے سہارے ڈھونڈے
کھوکھلے قہقے،آنسو, تنہائی محفلیں اور شاعری
🥀🍂
اگر پُوری کائنات میں تمہیں کسی ایسے شخص کی تلاش کرنی پڑے جو سب سے زیادہ تمہاری محبت و شفقت کا حقدار ھے تو تمہیں ایسے شخص کی تلاش کہیں اور نہیں ، بلکہ اپنے آپ میں کرنی چاھیے
کیونکہ پُوری دنیا میں تمہاری سب سے زیادہ محبت و شفقت کے حقدار تم خود ھی ھو🖤✨
خود غرضی سے بھری اس دنیا میں کوئی بھی آپ کی خیر خواہی نہیں کرتا جیسا آپ کی ماں آپ کے لیے چاہتی ہے
سب دل وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں، سوائے ماں کے دل کے، جو ایک مستقل جنت ہے
🖤✨
زمین کے سفر میں اگر کوئی چیز آسمانی ہے تو وہ محبت ہے 🖤✨
ارے یار! سگریٹ بھی کیا چیز ہے۔ جس نے بھی اسے ایجاد کیا‘ حد کر دی۔ کیسا ایک ننھا سا رفیق زندگی کا آپ کے تنہا لمحوں میں کسی دوسرے کے موجود ہونے کا احساس دلاتا رہتا ہے اور اس کے دم سے آپ کبھی اکیلا محسوس نہیں کرتے‘ بلکہ وہ خود زندگی ہے جس کا ایک کنارہ زندگی ہی کی طرح دھیرے دھیرے سلگتا اور دوسرا موت کے منہ میں یا منہ کی موت میں پڑا ہوتا ہے۔ وہ آپ کے ہر سانس کے ساتھ جیتا اور مرتا ہوا خود راکھ ہو جاتا ہے لیکن آپ کے بکھرے ہوئے خیالوں کو ایک نقطے پر سمیٹ لاتا ہے۔ آپ چند ایسے راز سمجھ چکے ہوتے ہیں جن کے بعد اور کچھ سمجھنے کی ضرورت ہی نہیں رہ جاتی۔ لوگ کہتے ہیں اس سے کینسر ہو جاتا ہے‘ ہوا کرے۔ جو سگریٹ نہیں پیتے وہ کون سی خضر کی حیات جیتے ہیں؟ دنیا کے ہر بشر کو آخر کوئی نہ کوئی بہانہ تو موت کو دینا ہے سگریٹ کا بہانہ کیوں نہ ہو🍁🚬
تم نہیں جانتی ہو مگر
میرا یہی ماننا ہے کہ
سیارے، چاند، ستارے
بس اِسی لیے گردش کرتے ہیں
کہ تمہیں قریب سے قریب تر ہو کر
مسکراتا دیکھ سکیں
تم نہیں جانتی ہو شاید
لیکن زمین تمہاری مسکراہٹ کی وجہ سے
دوسرے سیاروں پر برتری لیے
انہیں تباہی پر اُکساتی ہے✨
اُس شخص نے گنوائی ھــے دستار اور لوگــــــ
کہتے ہیں شکـــــــر کیجئے، جاں سے نہیں گیا
.
نوکِـــــــ زباں پہ آئی ہوئی باتـــــــ روکــــــ لی
پہلا یہ تِیـــــــر تھا ، جو کماں سـے نہیں گیا🖤
"I'm the loudest and the quietest person, it depends who I'm with"
اے خدا اُن پر ترس کھا جو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں، اور بچھڑے ہوئے ہیں
.
البرٹ کامیو✨
تم بڑے شہر کے باسی ہو تمہیں کیا معلوم
گاؤں کے لوگ جدائی میں اجڑ جاتے ہیں🍂
ہمیں وراثت میں اپنا لہجہ ملا ہوا ہے
کلام کر لے جسے بھی کوئی مغالطہ ہے
.
ہمیں نہ سمجھا! فلاں برا ہے، فلاں برا ہے
ہمارے ہاں در گزر کا رستہ ہے.. اور کھلا ہے
.
جسے بہت دیر میں بنایا سخن وَروں نے
بنے بنائے سے اس کا کیسا مقابلہ ہے!!!
.
یہ ظاہری حال اپنی ترجیح میں نہیں ہے
ہمارے گھر کا ہر آئنہ گرد سے اَٹا ہے
.
وہ مسکرایا ہی اتنے دن بعد ہے کہ ہم نے
اب اس کے کھلتے لبوں کا صدقہ نکالنا ہے
.
ترے ہرے پانیوں میں کب تک رکیں کہ ہم کو
ہماری بنجر زمیں سے کوئی پکارتا ہے
.
فریحہ نقوی🫀
صرف تمھیں بھولنے کے لئے اتنے سہارے ڈھونڈے🙂
کھوکھلے قہقے،آنسو, تنہائی محفلیں اور شاعری🖤
اپنی بانہوں کی اسیری میں مجھے رہنے دے
تیری قربت مجھے وحشت نہیں ہونے دیتی! 🖤
گرم بانہوں کی شال ہی بھیج دو
یخ بختہ ہوائیں ہیں "جنوری " کی🥶
بعض تکلیفیں لوگوں کا اصلی چہرہ دکھانے کے لیے آتی ہیں.......🍁
اس شہر میں کتنے لوگ ملے سب بھول گئے کچھ یاد نہیں
اک شخص کتابوں جیسا تھا جو شخص زبانی یاد ہوا🙂
کوئی کسی کو نہیں سمجھ سکتا
انسانوں کے دل سمندر سے زیادہ گہرے اور آگ سے زیادہ پُرسرار ہوتے ہیں __✨
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain