یہ میرا آخری سگریٹ ہے, اب گھر جانے دے یا پھر بانہوں میں جذب کر, یہیں مر جانے دے . یہ جتنے پھول کِھلے ہیں اِنہیں شرمندہ کر اپنے بالوں کو کُھلا چھوڑ اِنہیں مُرجھانے دے😇
بس یہی سوچ کے خوش باش رہا جانے لگا تجھ کو افسوس تو ہو،ہاتھ سے کیا جانے لگا . میں نے اُس شخص کو جانے کی اجازت کیا دی میں اُسے بھیجنے والوں میں گِنا جانے لگا🍂
آ بیٹھ اِدھر ہم سے نہ ہو اتنا گریزاں ہم رنگ ہیں ،خوشبو ہیں، دعاؤں کی طرح ہیں ہم چاندنی راتوں کا مدھر گیت ہیں کوئی ہم دھوپ کے ماحول میں چھاؤں کی طرح ہیں 😇
مجھے موسم بدل جانے پہ حیرت ہے نہ وحشت ہے ہوائیں رخ بدلتی ہیں بہاروں پر خزاؤں کا بسیرا ہو ہی جاتا ہے گلابوں سے لدی شاخیں بھی اکثر زرد ہوتی ہیں مجھے اس زندگی کی بے ثباتی سے نہیں مطلب مجھے بس ایک الجھن ہے کہ میرے بعد اے پتھر تمہاری سرد پیشانی پہ بوسہ کون دیتا ہے؟ 🥀
اگر پُوری کائنات میں تمہیں کسی ایسے شخص کی تلاش کرنی پڑے جو سب سے زیادہ تمہاری محبت و شفقت کا حقدار ھے تو تمہیں ایسے شخص کی تلاش کہیں اور نہیں ، بلکہ اپنے آپ میں کرنی چاھیے۔ کیونکہ پُوری دنیا میں تمہاری سب سے زیادہ محبت و شفقت کے حقدار تم خود ھی ھو۔ . "گوتم بدھا"🍂
تیرے بعد بند کیے وہ دروازے سبھی۔۔۔ کہ جس پہ دستکوں کا منتظر میں صدیوں سے تھا۔۔۔ مٹا کے لکھ رہا ہوں غم جہاں پہ ہم لکھا تھا تیرا سفر میرے ساتھ بہت کم لکھا تھا
Just because I carry it well, doesn't mean it's not heavy. کسی کو مضبوط رہنے کا مشورہ دینے سے پہلے یاد رکھا کریں، "انسان مضبوط رہ رہ کر بھی تھک جاتا ہے۔" 🥀