Damadam.pk
Tahir__@li's posts | Damadam

Tahir__@li's posts:

Tahir__@li
 

لڑکا:- افففف پھر وہی بات..آج بھی کی تھی بات مرنے کی دھمکی دی.ماں کہتی مر جاؤ شادی وہیں ہو گی جہاں میں چاہتی.اور تم ہو کے یقین ہی نہیں کرتی... جب تم یقین نہیں کرتی میرا دل کرتا مر جاؤں اپنا سر پھاڑ دوں میں... اور کہتی رابطہ ختم کر دوں...پاگل ہو چکی تم احساس ہی نہیں کہ میں کیسے رہوں گا تمہارے بغیر تم بے وفا ہو بہت...
لڑکی:- شٹ اپ میں بے وفا ہوں یا تم جو شادی نہیں کر رہے مجھے پتا ہے ٹال رہے تم..اگر سچا پیار ہے تو بس پھر شادی کرو...مرد کب مجبور ہوتے....با اختیار مرد مجبور نہیں ہوتا..
لڑکَا:- میں بے وفَا نہیں...ٹھیک ہے کر لوں گا شادی ... بھاگ آو...یہی آپشن میرے پاس...میں سنبھال لوں گا سب....
لڑکی:- منہ سنبھال کے بات کرو میں ایسا نہیں کر سکتی مجھے اپنی اور ماں باپ کی عزت پیاری ہے محبت سے زیادہ(مگرجو پاگل ہو گی باتوں میں آکر بھاگ جاۓ گی)...

Tahir__@li
 

اسی کشمکش میں کچھہ عرصہ بعد*
لڑکا:- میرا رشتہ طے ہو گیا شادی ہو رہی میری....میں خوش نہیں ہوں..میرے ساتھ زبردستی کر رہے سب....
لڑکی:- روتے ہوۓ..اوکے کرو باۓ میں بلاک کر رہی ہر طرف سے..
لڑکا:- کیا کر رہی ہو ایسا مت کرو....تم.... تم ایسا نہیں کر سکتی...بے وفائی مت کرو بات کرو.. میں مجبور ہوں...
بہت مجبور ہو کر شادی کر رہا ہوں میں اس کے ساتھ کبھی خوش نہیں رہوں گا دیکھنا تم...
لڑکی ؛- جھوٹ بکواس..باۓ..
اور پھر لڑکی کے پیچھے پڑھے رہنا...شادی ہو گئی بچے ہو جاتے....کہتے نہیں خوش میں..دُوسری شادی کروں گا تم سے تم میری ہو....آجکل کا المیہ......
معاشرے کے مرد ہیں یہ...

Tahir__@li
 

ایسے جھوٹ میں اکثر لڑکیاں آ جاتی ہیں...سوچتی ہیں محبت تو ہے نہ نہیں ملے تو کیا ہوا...ایسے میں اگر شادی ہو جاتی ان کی مگر وہ اسی کی یادوں میں رہتی.. ایسے مرد..عورت کو زہنی غلام بنا دیتے ہیں...ایسی لڑکیاں کبھی گھر نہیں بسا پاتیں.....ان سے رابطے میں رہ کر اپنا گھر برباد کر دیتیں....مردوں کو کیا ہوتا ہے..ان کا گھر تو چل رہا ہوتا ہے...برباد کون ہوئی.... لڑکی...
خود کو بچاؤ اے بنت حوا...محبت کرنا جرم نہیں ہے...بہکنا اور شادی کے بغیر تعلقات رکھنا جرم ہے...
اللہ پاک ہدایت دے بنت حوا اور ابن آدم دونوں کو
🤲اللهم آمين ياااارب العالمين 🤲

Mango is my fvrt.l8.d8
T  : Mango is my fvrt.l8.d8 - 
Tahir__@li
 

میری بہنوں ہوشیار رہے ایسے لوفر ٹھرکی لونڈے بازوں سے جو کے آپکے ساتھ ہمدردی کرتے ہے پر اندر سے کچھ اور ہوتے ہے وہ یاد رہے کوئ کسی کا ہمدرد نہی میری بہنوں لوگ روکر پوچھتے ہیں اور ہنس کر گاتے ہیں🙏 اپنا تصویر پرسنل۔ڈیٹا فان نمبر غلطی سے بھی کسی کو مت دینا بعد میں پریشان۔ہونے سے بہتر پہلے احتیاط کرے کافی بہنے بلیک میل ہو چکی ہے۔۔🙏 کسی کو زیادہ فری مت کرے🙏

Tahir__@li
 

میں نے بہت سوچا بہت غور کیا کہ آخر کیوں؟
ہمارے معاشرے میں ماں باپ کی وہ عزت و احترام نہیں رہا ہے جو ہمارا دین اسلام حکم دیتا ہے.
آخر کیوں؟ہمارے معاشرے میں طلاق کی شرح افسوسناک حد تک بڑھ گئی ہے.
تو صرف ایک وجہ سمجھ میں آئ کہ "تجاوزات " ہاں اپنے حقوق سے تجاوز کرنے اور دوسروں کے حقوق غصب کرنے کی کوشش کرنا ہے. جیسا کہ.
جب ایک بہن اپنے بھائ سے تو عزت کرنے کا حق مانگے جبکہ بھائ کو رن مرید کا طعنہ دے جب وہ اپنی بیوی کی عزت کرے .
جب ایک بیوی تو اپنے شوہر سے محبت کا حق مانگے جبکہ شوہر کو اسکے ماں باپ کے حقوق دینے پر لڑائ کرے.

Tahir__@li
 

جب ماں باپ اپنے بیٹے سے تو عزت و احترام اور خدمت کا حق مانگیں جبکہ بیٹے کو بیوی کے حقوق دینے پر ناراض ہو جائیں
ایک ماں یہ چاہتی ہے کہ بیٹا اپنے باپ کی بجائے اسکی یعنی ماں کا حکم مانے جبکہ اللہ پاک نے گھر کا حاکم مرد کو بنایا ہے اور مرد کا حق ہے کہ اسکے بیوی بچے اسکا حکم مانیں.
جب ایک ماں اپنی بیٹی کو تو شہزادی سمجھے اور بہو کو نوکرانی جبکہ وہ بھی کسی کی شہزادی ہی ہوتی ہے کیونکہ ماں باپ امیر ہوں یا غریب اپنی بیٹیوں کو وہ شہزادیوں کی طرح ہی پالتے ہیں. جبکہ بہو کا حق ہے اسے سسرال میں بھی بیٹی کی طرح رکھا جائے.
جب ایک مرد بہن کے حقوق تو خوشی سے پورے کرےجبکہ بیوی کے حقوق پر مردانگی یاد آجائے

Tahir__@li
 

جب ایک بیٹا ماں باپ اور بہن بھائیوں کو تو قابل عزت سمجھے جبکہ بیوی اور اسکے ماں باپ بہن بھائیوں کو عزت واحترام دینا بھول جائے جو انکا حق ہے.
جبتک ہم دوسروں کے حقوق کا خیال نہیں رکھیں گے اس وقت تک ہم معاشرے میں قابل احترام نہیں ہو سکتے.
اللہ پاک نے عورت کو مرد کے تابع ضرور بنایا ہے اسے مرد کا ہر وہ حکم جو خلاف شریعت نہ ہو ماننے کا حکم ضرور دیا ہے لیکن عورت کو مرد کا غلام نہیں بنایا مرد کو عورت کے ساتھ محبت وعزت کےساتھ پیش آنے کا حکم دیا ہے.

Tahir__@li
 

اسلئے ہمیں اپنے حقوق سے پہلے دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے.
جب ایک لڑکی بیاہ کر کسی گھر میں تشریف لے جاتی ہے تو اس پر سسرال والوں کے حقوق زیادہ ہوتے ہیں نہ کہ وہ اپنے میکے میں بھائ بھابھی کی زندگی میں دراندازی کرتی رہے.
جب ماں باپ اپنی بیٹی کو کسی گھر بیاہ دیتے ہیں تو اسے صبر اور برداشت کے ساتھ سسرال کا احترام کرنے کا حکم دینا چاہیے نہ کہ اپنی بیٹی کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو کر اسے سسرال والوں کے خلاف بھڑکا دیں.

Tahir__@li
 

بقیہ پوسٹ 2 .... جی ہاں بہت سارے لوگوں کو میری باتیں نا گوار گزریں گی مگر وہ باتیں کرنی بھی ہیں۔ دیکھتی ہوں کہ انتہائی مختصر لباس میں ملبوس یہ بنت حوا اور نام کی مسلمان دوشیزہ اہل زمانہ کو اپنی دلکش اداؤں، ٹائیٹ جینز، چستی پاجامے پہن کر ٹھمک ٹھمک کر اہل زمانہ کے سامنے خود کو پیش کرتی ہے اور داد کی منتظر ہوتی ہے۔ کیا یہ سب ان کوٹھوں کی پیداوار ہیں ؟ کیا ان کے سر پہ بھی کسی کا سایہ نہیں؟
اپنی رائے سے آگاہ کیجئے۔ شکریہ۔۔۔🤔😭😭
جن کو برا لگا ان سے معذرت

Tahir__@li
 


#سب_سے_معذرت🙏
کہاجاتا ہے کہ زمانہ قدیم میں کسی طوائف کا رقص(مجرا) دیکھنے کے لیے مخصوص جگہ یعنی کوٹھے کا رخ کیا جاتا تھا۔ تو وہ طوائف اہل تماشہ کو اپنی دلکش اداؤں اور جسم کو برہنہ حالت میں پیش کر کے داد وصول کرتی تھی۔ اگر اس طوائف سے پوچھا جاتا کہ وہ یہ کام کیوں کرتی ہے تو سو میں سے 99.99 فیصد یہ جواب ہوتا کہ مجبوری ہے میں مجبور ہوں شوق سے نہیں کرتی۔ وہ مجبوری اگر معلوم کرنے کی کوشش کی جاتی تو ہر کسی کی ایک اپنی دل سوز کہانی ہوتی، کسی کے سر پہ سایہ نا رہا تو کسی کو شوہر غیرت والا نا ملا تو کسی کے سر پر ماں باب کا سایہ نہ رہا۔ یہ ساری باتیں کرنے کا مقصد یہ کہ ان طوائفوں کی مجبوریاں کسی نہ کسی طرح سمجھ میں آتیں تھیں مگر آج کی طوائف کو کیا ہو گیا ہے ؟ میں بات کر رہی ہوں ٹک ٹاک والے کوٹھے کی..بقیہ پوسٹ 2 پر

Tahir__@li
 

اسلام علیکم پیارے بھانا اور بھایا لوگا دعا ہے صدا خوش رہے مولا ہر بُرائ سے محفوظ فرمائے🙏 اور ہماری پیاری بھانا لوگا سے درخواست ہے اپنی تصویرے کانٹیکٹ نمبر پرسنل ڈیٹا کسی کو بھی مت دے بھلے آپکی دوست ہی کیوں نا ہو یہ سب انفارمیشن شئر کرنے سے کافی لڑکیاں بلیک میل ہوچکی ہے بعد میں پریشان ہونے سے بہتر پہلے احتیاط کرے🙏

Tahir__@li
 

بھلائ کر بھلا ہوگا بُرائ کر بُرا ہوگا🙏 کسی کے بارے میں غلط سوچنا بند کرے

Tahir__@li
 

Ay mari behno in social sito pr apni tasvere chohrh kr q apne husn ki numayesh krti ho kya dikhana chahti ho kisko dikhana chahti ho q be hayaye phelati ho chand liks k liye q apne Rab ko naraz krti ho khudara baz ajao ab b wqt he🙏😥 Q Allah k azab ko dawadt date ho🙏koi kisi ka hamdard nahi mari behno kisi ghair mehram ki mohabbat me par kr apni dunay o akhirat barbad mat kre 🙏 suchi mohabbat jo krte he wo nikah krte he baqi sb fazool.he🙏

Tahir__@li
 

اے میری بہنوں اپنی عزت کی حفاظت کرے اپنے والدین بھائیوں کی عزت پر کبھی آنچ نا آنے پائے آپکی وجہ سے سوشل سائٹوں پر اُن دونمر لڑکوں سے بچ کر رہے جو اپنی میٹھی باتوں میں کبھی ہمدردی دکھا کر آپکو اپنے پیار میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہے خدارا اپنی فوٹو نمبر پرسنل ڈیٹا کسی کو بھی مت دے🙏 اللہ پاک سبکو محفوظ فرمائے بلیک میل ہونے سے بہتر پہلے احتیاط کرے

Tahir__@li
 

کیا دکھانا چاہتیں ھیں کے آپ بہت خوبصورت ھیں کس کو دکھانا ھے کیوں دکھانا ھے آخر؟؟جاگ جاو اب ۔۔۔امت مسلمہ بنو کیوں اپنے ایمان کا اتنا سستا سودا کرتی ہیں۔۔کیا منہ دکھائیں گی روز محشر اللہ رسول کو۔۔۔کچھ شرم کر لیں۔۔۔یا شرم ختم ھو چکی ھے؟؟۔۔۔جاگ جائیں قبل اسکے کہ موت آ کر جگا دے آپکو۔پھر اس جاگنے کا بھی کوئی فائده نہیں ھوگا ابھی بس وقت ھے۔

Tahir__@li
 

valgour things and make yourself pious and holy
اسلامی سسٹر کو چاٸیے وہ صرف اسلامک ڈی پی لگاٸیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خود کو بچاٸیں ان گناٶں سے۔۔۔۔۔۔۔تمام سسٹرز اپنی فرینڈز کو اس بے حیاٸی سے روکیں۔۔۔پلیز۔۔۔۔۔کیا کسی انڈین لڑکی کو دیکھا ہے اسلامی تصویر لگاتے ہوۓ کیا کسی غیر ملکی لڑکی کو دیکھا ۔۔۔۔اسلام کی بات کرتے ہوۓ ۔۔۔۔۔۔۔مسلمان عورتوں اپنی پہچان بناٶ خود ۔۔۔۔۔۔۔ان دقیانوسی باتوں سے نکالو خود کو اپنی زہنیت کو اسلام کا راستہ دکھاٶ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tahir__@li
 

عورت کی میت کو نامحرم نہی دیکھ سکتا تو کس جواز پر عورت اپنی نمائش کرتی پھرتی ہے۔۔🙏 بات کڑوی ضرور ہے لیکن قابل غور

Tahir__@li
 

پیاری لڑکی۔۔!!
اگر وہ تم سے سچی محبت کرتا ہو گا تو تمہارا، تمہاری انسانی وقار اس کی اقدار اور تمہارے احساسات و جذبات کا محبت سے زیادہ احترام کرے گا۔۔۔!!
مگر اے بنت حوا کسی کے دھوکے میں مت آنا محبت سب کر لیتے ہیں مگر ہر موڑ پر احترام اور وقار کوئی ایک ہی بلند رکھتا ہے۔۔۔۔!!!
تھوڑا صبر اور انتظار کر کے دیکھ لینا۔۔!!
مگر بنت حوا ابن آدم کے دھوکوں میں نہ آنا۔۔۔!!!
بنت حوا خیال رکھنا⁦❤️⁩
خود کو بہتر سنبھال رکھنا⁦❤️⁩

Tahir__@li
 

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا نقشہ ہی کچھ ایسا ہے
خلد بھی ہے مشتاق زیارت جلوہ ہی کچھ ایسا ہے
دل کو سکون دے آنکھ کو ٹھنڈک روضہ ہی کچھ ایسا ہے
فرش زمیں پر عرش بریں ہو لگتا ہی کچھ ایسا ہے
ان ﷺ کے در پر ایسا جھکا دل اٹھنے کا اب ہوش نہیں
اہل شریعت ہیں سکتے میں سجدہ ہی کچھ ایسا ہے
سبط نبی ﷺ ہے پشت نبی پر اور سجدے کی حالت ہے
آقا ﷺ نے تسبیح بڑھا دی بیٹا ہی کچھ ایسا ہے
رب کے سوا دیکھا نہ کسی نے فرشی ہو یا عرشی ہو
ان ﷺ کی حقیقت کے چہرے پر پردہ ہی کچھ ایسا ہے
تاج کو اپنے کاسا بنا کر حاضر ہیں شاہانِ جہاں
ان ﷺ کی عطا ہی کچھ ایسی ہے صدقہ ہی کچھ ایسا ہے
خم ہیں یہاں جمشید و سکندر اس میں کیا حیرانی ہے
ان ﷺ کے غلاموں کا اے اختر رتبہ ہی کچھ ایسا ہے-