بعض اوقات مجھے دنیا پر
دنیا کا بھی شبہ ہوتا ہے
تو بولے تو بن جاؤں میں
بھلے شاہ سودائی۔
میں بھی ناچوں۔
مناؤں سوہنے یار کو۔۔
چلوں میں تیری راہ بھلیا۔
✔
میں ایک شخص کو ایمان جانتا ہوں تو کیا۔۔
خدا کے نام پہ لوگوں نے کیا کیا نہیں کیا ہے۔۔
✔
عین ممکن ہے کہ میں پلٹ آؤں ۔۔۔
کوئی اس کی آواز میں بلاؤ مجھے۔۔
✔
خیال اپنا ، مزاج اپنا ، پسند اپنی ، کمال کیا ہے
جو یار چاہے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا، کمال یہ ہے
موڑ ہوتا ہے جوانی کا سنبھلنے کے لیے
اور سب لوگ یہیں آ کے پھسلتے کیوں ہیں
✔
رَنگ ورَس کی ہَوس ، اور بَس
مسئلہ دَسترس اور بس !!
سب تماشائے کُن ختم شُد
کہہ دیا اس نے بَس ، اور بَس !!
اُس مصّور کا ہر شاہکار
ساٹھ ، پینسٹھ برس اور بَس !!
یوں بنی ہیں رَگیں جسم کی
ایک نَس ، ٹس سے مَس ، اور بس !!
وہ مرے حق میں، دعا کر کے پشیمان سا تھا۔۔۔
میں نے بھی افلاک سے، آمین بلا لی واپس۔۔۔
✔
اے دل کی خلش چل یونہی سہی، چلتا تو ہوں ان کی محفل میں
اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے
✔
اے رہبرِ کامل چلنے کو تیار تو ہوں بس یاد رہے
اس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آ جائے
❤✔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain