میں نے اکثر دیکھا ہے کہ لوگ
اپنے سے مخلص لوگوں کی نا قدری کرتے ہیں،
پتا نہیں کیوں انھیں ایسے لوگ نہیں بھاتے
جو ان سے بے حد محبت کرتے ہیں،
وہ ان سے جلد بیزار ہو جاتے ہیں،
شاید وہ زیادہ چاہت ہضم نہیں کر پاتے
اور ایسے لوگوں کے دلوں کو اپنی ٹھوکر سے
پاش پاش کر دیتے ہیں،
ان سے انھیں کیا تسکین ملتی ہے
یہ تو وہ ہی بتا سکتے ہیں،
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا محبت اور چاہت کی
ہمیشہ بے قدری ہی مقدرہے ؟