آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھو زندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو راہ کے پتھر سے بڑھ کر کچھ نہیں ہیں منزلیں راستے آواز دیتے ہیں سفر جاری رکھو ایک ہی ندی کے ہیں یہ دو کنارے دوستو دوستانہ زندگی سے موت سے یاری رکھو ..
لوگ کہتے ہیں کہ ہم لوگ برے آدمی ہیں لوگ بھی ایسے جنہوں نے ہمیں دیکھا ، نہ ملے بس یہی کہہ کے اسے میں نے خدا کو سونپا اتفاقاً کہیں مل جائے تو روتا نہ ملے