Damadam.pk
Tsùnami's posts | Damadam

Tsùnami's posts:

Tsùnami
 

ہمارے ایک یوتھیے حضرت کا فرمانا ہے کہ باجوہ صاحب نے نیازی صاحب کے ہاتھ باندھے ہوئے تھے ورنہ اس ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہوتیں، شیر اور بکری ایک گھاٹ پر پانی پی رہے ہوتے، ظلم و جور کا نام و نشان تک نہ ہوتا اور ہر طرف امن کی بانسری بج رہی ہوتی۔ جب کوئی دل جلا ہمارے ان یوتھیے حضرت سے یہ پوچھ بیٹھے کہ محترم! جو منظر نامہ آپ کھینچتے ہیں اس سے تو ایسا لگتا ہے کہ باجوہ صاحب کی مرضی اور اجازت کے بغیر تو نیازی صاحب واش روم سے باہر آ کر ہاتھ بھی نہیں دھوتے ہوں گے تو جو جو کمیاں کوتاہیاں برائیاں آپ کے دور اقتدار میں ہوئیں ان کے ذمہ دار اگر باجوہ صاحب ہیں تو پھر بھائی لنگر خانے، صحت کارڈ، احساس سکالرشپ وغیرہ بھی باجوہ صاحب کے کارنامے ہوئے۔ ان کا کریڈٹ آپ کیوں لیتے ہیں؟ میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو؟ اس پر یوتھیے حضرت غصہ کر جاتے ہیں۔

Tsùnami
 

لبرل ٹٹو : ارے دیکھو بھئی نیٹو کا آرٹیکل 6 بھی کیا چیز ہے۔ بھئی اتحاد ہو تو ایسا ہو کہ 5000 میل دور بھی کسی اتحادی پر برا وقت آ جائے تو سب مل کر اس کی مدد کے لیے دوڑیں۔ یہ ہوتی ہے اتفاق کی قوت۔ سیکھو تم لوگ اہل مغرب سے۔۔۔۔۔ ۔
.

وہی لبرل ٹٹو چند لمحوں بعد: ابے یہ مولویوں کو بھی نا فلسطین کی بڑی فکر پڑی ہے۔ کبھی دعائیں کرواتے ہیں کبھی مارچ کرتے ہیں تو کبھی کچھ۔۔۔۔ ارے جاہلو سات سمندر پار چل رہے ایک مسئلے سے بھلا ہمارا کیا لینا دینا۔۔۔۔۔ بیوقوف کہیں کے۔۔

Tsùnami
 

جب کھلے وار ناکام ہو جائیں تو پھر دشمن ان منافقوں اور غداروں کو تلاش کرتے ہیں جو چند ٹکوں کی خاطر دین فروشی پر راضی ہو جائیں۔ ان کی شکلیں، ان کا لباس، ان کی زبان بظاہر تو ملتی جلتی ہے لیکن ان کا دل نفاق سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔ پیٹھ میں خنجر گھونپنے والے ان ناپاک کرداروں کو دشمن شروع سے استعمال کرتے آئے ہیں۔ ٹیپو اور سراج الدولہ کو میدان جنگ میں نہ ہرا سکے تو میر جعفر اور میر صادق کو خرید لیا۔ کبھی سر سید اور مرزا قادیانی جیسے ٹٹو پلانٹ کیے تو کبھی سلطنت عثمانیہ کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے لیے سعودی وہابی فتنے کو جنم دیا۔ انسانی حقوق اور آزادی رائے کے "ایکٹیویسٹس" کے نام پر اسلام پر بھونکنے والے لبرل پالتو کتوں کو چھوڑا۔ اور اب غزہ میں نیتن یاہو حماس کے خلاف فلسطینیوں کا روپ دھارے چوروں، دہشت گردوں اور منشیات فروشوں کو مسلح کر رہا ہے۔

Tsùnami
 

عین اس وقت جب شہباز نامی ایک نامعقول انسان نما حیوان ٹرمپ اور امریکہ کو "امن کا پیامبر" قرار دے رہا تھا، امریکہ اقوام متحدہ میں غزہ میں جاری مسلم کشی کو رکوانے کی قرارداد کو ویٹو کر رہا تھا۔۔۔۔۔۔ اپنے روحانی باپ کے اس اخلاقی اور انسانی دیوالیہ پن پر لنڈے کے ان تمام لبرلوں اور امریکی ٹٹووں کو بغلیں بجانی چاہیئیں۔

Tsùnami
 

دمادم پر ایک ایسے بلند پایہ "مفکر" پائے جاتے ہیں جنہوں نے مجھے پچاس مرتبہ جاہل اور ایک درجن مرتبہ لعنتی صرف اس وجہ سے کہا کہ میں ایک ہزار کے قریب کتب و رسائل کے مصنف، پچاس سے زائد علوم و فنون کے ماہر عبقری، فقید المثال فقیہ و محدث، مجدد مائة ماضیة اور برصغیر کے بیس کروڑ سے زائد صحیح العقیدہ مسلمانوں کے مقتدی حضرت امام اہلسنت رضی اللہ عنہ کا دامن چھوڑ کر ان مفکر صاحب کی ہذیان گوئی پر ایمان لانے سے انکاری تھا۔۔۔۔۔۔ معذرت مفکر صاحب مگر جس کو آفتابِ نصف النہار کی روشنی میسر ہو اسے آپ کی بجھی ہوئی موم بتی کی کوئی ضرورت نہیں۔۔۔۔

Tsùnami
 

آج دمادم پر ایک "کیپٹن" صاحب سے ملاقات ہوئی۔ بس مجھ سے غلطی یہ ہو گئی کہ میں نے ان کی شان میں یہ کہہ کر گستاخی کر دی کہ سر آپ نے جو اپنی پروفائل پر تصویر لگا رکھی ہے وہ گوگل لینز کے مطابق آپ کی نہیں بلکہ کسی لیفٹیننٹ زیب خان کی ہے اور جناب من! آپ تو "آرمی آفیسر" ہیں، یہ تو آئی ایس ایس بی دینے والے ننھے منے بچے بھی جانتے ہیں کہ کیپٹن کی وردی پر دو نہیں تین بار لگتے ہیں اور مائی باپ ! آپ یہاں دمادم پر گرل فرینڈ کی بھیک مانگ کر اپنی کپتانی کی توہین کیوں کر رہے ہیں۔ اب کیا کپتانوں کے ایسے برے دن آ گئے ہیں کہ وہ یہاں شادی شدہ عورتوں کے بال بچے گننے لگے ہیں۔۔۔ بس اسی گستاخی پر انہوں نے مجھے بلاک کر دیا۔ شکر ہے میں نے یہ نہیں پوچھا کہ سرکار! چھ سال سے آپ دمادم کے کیپٹن ہیں، کوئی ترقی شرقی نہیں ہوئی آپ کی اور یہ کیپٹن کا "آئی" کہاں گیا؟

Tsùnami
 

ایک جلیل القدر صحابی رسول حضرت سیدنا بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کی شہادت کچھ یوں ہوئی کہ جب غزوہ خیبر کے بعد ایک یہودی عورت نے زہر آلود گوشت حضور اقدس ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا تو اس کا ایک لقمہ حضرت بشر رضی اللہ عنہ نے بھی منہ میں ڈال لیا تھا۔۔۔۔ جب لقمہ منہ میں ڈالا تو ذائقہ متغیر محسوس ہوا لیکن صرف اس ادب کی وجہ سے کہ رسول اللہ ﷺ سامنے تشریف فرما ہیں اور حضور پاک ﷺ کے سامنے منہ سے نوالہ اگل کر تھوکنا کہیں آپ ﷺ کی طبیعت مبارک پر گراں نہ گزرے، انہوں نے وہ نوالہ نگل لیا اور بعد میں اس زہر کی وجہ سے ان کی شہادت ہو گئی۔۔۔۔۔۔
تم کیا سمجھتے ہو سو مرتبہ درود شریف پڑھنے سے حضور پاک ﷺ کا حق ادا ہو جاتا ہے؟ ہماری کھالوں
کے جوتے بنیں اور شہ رگ کے تسمے اور انہیں حضور پاک ﷺ استعمال فرمائیں تب بھی آپ کے حق کا کروڑواں حصہ ادا نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔

Tsùnami
 

حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کو غزوہ احد میں 70 کے قریب گھاؤ لگے۔ جب جاں بہ لب آ گئی تو ایک صحابی سے فرمایا کہ باقی لوگوں تک میرا یہ پیغام پہنچا دینا کہ اگر تم میں آنکھ جھپکنے کی بھی طاقت باقی ہوئی اور رسول اللہ ﷺ کو کوئی گزند پہنچ گئی تو خدا کی بارگاہ میں تمہارا کوئی عذر ہرگز قابل قبول نہ ہو گا۔ 1400 سے زائد سال کے بعد ایک مرد مومن کے قلب میں بھی عشق و مستی کے اسی جذبے کی موجیں موجود تھیں جس کا بحر بیکراں حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے سینے میں موجزن تھا۔ جب کبھی ختم نبوت یا ناموس رسالت کی بات آتی تھی تو یہ جذبہ اس مرد مومن کو بے چین کر دیا کرتا تھا اور وہ بے خطر آتش نمرود میں کود پڑتا تھا۔ لیکن عشق و مستی کی کیفیات سے تہی دامن مفلسوں کو اس کے افعال کسی "عسکری" محرک کا نتیجہ لگتے تھے کیونکہ ان عقلی گرگسوں کے تخیل کی پرواز ہی اتنی کوتاہ تھی۔۔۔۔

Tsùnami
 

لبرل ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کے قتل میں اسلام آباد کی ایک مقامی مسجد کا پیش امام ملوث تھا اور ٹک ٹاک کے رسیا آصف نامی ایک روشن خیال نوجوان بیچارے کی غلط کردارکشی کی جا رہی ہے۔ لبرل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں موٹر سائیکل سوار کو گھونسے مارنے اور دھمکیاں دینے میں بائیونک فلمز کے نام سے عورتوں کو نچانے والا ادارہ چلانے والا لبرل سلمان فاروقی نہیں بلکہ کھارادر کا ایک مفتی ملوث تھا جو سلمان فاروقی کا ہم شکل ہے۔ لبرل ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لینڈ کروزر تلے باپ بیٹی کو کچلنے والی نتاشہ آئس کے نشے میں دھت لبرل نہیں تھی بلکہ وہ تو ایک جامعہ میں درس نظامی کی طالبہ تھی۔۔۔۔۔۔ لبرل ازم زندہ باد۔۔۔۔ مولوی مردہ باد

Tsùnami
 

امریکہ میں ہر روز تین عورتیں اپنے شوہر/بوائے فرینڈ/سابقہ بوائے فرینڈ کے ہاتھوں قتل ہوتی ہیں۔ لیکن آج تک ولایتی یا دیسی لبڑلوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ یہ قتل لبرل ازم کے مادر پدر آزادی کے واہیات نظریے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔۔۔۔ لیکن جیسے ہی ہمارے ملک میں کوئی عورت شوہر یا آشنا یا گھر والوں کے ہاتھوں قتل ہو جائے تو باوجودیکہ اسلام کے نظریہ غیرت و حمیت کا اس گھناؤنے اور جاہلانہ فعل سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ دیسی اور ولایتی لبڑل برساتی مینڈکوں کی طرح اپنے بلوں سے باہر نکل کر "غیرت کے نام پر قتل" کا راگ الاپتے ہوئے اسلام اور علمائے اسلام پر بھونکنا شروع ہو جاتے ہیں حالانکہ بہت سے مواقع پر قتل کی وجہ بھی وہ نہیں نکلتی جس کی بنا پر یہ اسلام پر بھونک رہے ہوتے ہیں۔۔۔۔

Tsùnami
 

دشمنِ احمد پہ شدت کیجئے
ملحدوں کی کیا مروت کیجئے
ذکر اُن کا چھیڑیئے ہر بات میں
چھیڑنا شیطاں کا عادت کیجئے
مثلِ فارس زلزلے ہوں نجد میں
ذکرِ آیاتِ ولادت کیجئے
غیظ میں جل جائیں بے دینوں کے دل یارسول اللہ کی کثرت کیجئے
شرک ٹھہرے جس میں تعظیمِ حبیب
اس برے مذہب پہ لعنت کیجئے

Tsùnami
 

ہمارا ایک یہ بھی مسئلہ ہے کہ ہم لوگ پیشہ ورانہ اخلاقیات اور اقدار سے بھی بے خبر ہیں۔ مثلا ایک دن دمادم کے ایڈمن کی پوسٹ پر جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں ایک صارف درخواست کر رہا تھا کہ میری پروفائل پر بین لگا دو تو آگے سے ایڈمن صاحب فرما رہے تھے کہ برہنہ تصاویر لگاؤ میں بین کر دوں گا!!!! اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک ڈی پی او اپنی "کھلی کچہریوں" کی وجہ سے مشہور ہے۔ ایک دن اس کی ایک ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا تو وہ کیس کی یوں بے تکے انداز میں تفتیش کر رہا تھا جیسے کسی پنچایت کا سرپنچ ہو۔۔۔۔ ہسپتال میں جاؤ تو بیشتر ڈاکٹر صاحبان مریض کو علاج کے پروسس میں شامل کرنے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں اور پھر ایسی لکھائی میں نسخہ لکھ دیتے ہیں کہ خدا کی پناہ۔۔۔۔ جدھر دیکھیئے زیادہ تر آپ کو ایسے ہی مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ پتہ نہیں ہم کب سدھریں گے۔۔۔۔

Tsùnami
 

جب میں دیکھتا ہوں کہ غزہ میں جاری مسلم کشی کے دوران آذربائیجان اسرائیل کی پچاس فیصد توانائی کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے اور اس سے دھڑا دھڑ اسلحہ خرید رہا ہے، مراکش میں اسرائیلی اسلحہ سازی کے لیے فیکٹریاں بن رہی ہیں، اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے میزائلوں کو مار گرانے میں اردن پیش پیش ہے اور مسلم کشی کے سب سے بڑے سپانسر امریکہ کو عرب ممالک کھربوں ڈالروں کے معاہدوں سے نواز رہے ہیں تو مجھے اقبال کا یہ شعر یاد آ جاتا ہے۔۔۔۔۔
ملتے را ہر کجا غارت گری است
اصل او از صادقی یا جعفری است
یعنی جہاں کہیں بھی کوئی ملت تباہ و برباد ہوتی ہے تو اس کا ذمہ دار یا کوئی میر صادق ہوتا ہے یا میر جعفر۔۔۔۔

Tsùnami
 

شیطان نیازی سے مجھے اتنی ہی ہمدردی ہے جتنی ہمدردی اسے مقبوضہ ترکستان میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلتے دس لاکھ سے زائد اویغور مسلمانوں سے ہے۔۔۔۔۔ جس طرح اسے ان کی تکلیف اور قید سے کوئی مسئلہ نہیں اسی طرح مجھے بھی کوئی پرواہ نہیں چاہے یہ ساری زندگی جیل میں سڑتا رہے۔

Tsùnami
 

تم نے لاکھوں ہندوؤں کو کلمہ پڑھانے والے خواجہ معین الدین چشتی کا نام لے لیا؟ تم غزنی سے لاہور آ کر ساری زندگی تبلیغ اسلام کرنے والے داتا گنج بخش کی عزت کرتے ہو؟ تم چوروں کو ولی بنانے والے شیخ عبدالقادر جیلانی کو اپنا مرشد مانتے ہو؟ تم برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں کو صراط مستقیم پر قائم رکھنے والے احمد رضا بریلوی کو اپنا امام مانتے ہو؟ اوئے تم تو نرے جاہل، لعنتی اور منافق ہو۔ اوئے تم جیسے "بابوں" کے معتقدین کی وجہ سے ہی تو اسلام بدنام ہو رہا ہے اور کافر کلمہ نہیں پڑھ رہے۔۔۔۔ ایک تو تمہارے بابوں نے اسلام کی کوئی خدمت نہیں کی اوپر سے تم ان کے پیچھے لگ کر لوگوں کو اسلام سے بدظن کر رہے ہو۔ تم میری طرح غامدی اور جہلمی جیسے کھربوں کافروں کو کلمہ پڑھانے والے امت کے "رہنماؤں" کو کیوں نہیں مانتے اوئے۔۔۔۔ اوئے تمہاری عقل کہاں ہے اوئے۔۔۔۔

Tsùnami
 

پیڑاں ہور تے پھکیاں ہور۔۔۔۔۔۔

Tsùnami
 

سیموئیل پیٹی ملعون کو بھی میخوان نے "لیجیئن ڈی آنر" دیا تھا اور سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا کے صدر کو بھی میخوان نے "لیجیئن ڈی آنر" دے دیا۔۔۔۔۔۔۔ بس اتنی سی اوقات ہے ہماری۔ دو ٹکے کی غیرت بھی نہیں رہی تبھی تو یہ حال ہو رہا ہے مسلمانوں کا۔۔۔۔ بیت المقدس یونہی فتح نہیں ہو جاتا۔ اس کے لیے صلاح الدین والی غیرت درکار ہے جو اب ندارد ہے۔ فتح بیت المقدس کا پیش خیمہ بننے والی جنگ حطین کا سبب تاریخ کی کتابوں میں پڑھو کہ کس طرح ایک گستاخانہ جملے "این محمدکم دعوہ ینصرکم" نے صلاح الدین ایوبی کی غیرت کو اس طرح للکارا کہ انہوں نے حطین کے کارزار میں کشتوں کے پشتے لگا دیئے۔ یہاں تم حضور پاک ﷺ کے گستاخانہ خاکے حکومتی عمارتوں پر آویزاں کرنے والے کو جپھے مار کر اس سے ایوارڈ وصول کرتے ہو اور پھر پوچھتے ہو کہ ہم ذلیل کیوں ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔۔

Tsùnami
 

انتیس مئی 1453ء وہ دن تھا جب سلطان محمد خان فاتح رحمۃ اللہ علیہ نے یورپ کے سینے میں ہاتھ ڈال کر اس کا دل باہر نکال لیا اور بازنطینی سلطنت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قصہ پارینہ بن گئی۔۔۔۔ آج بھی یونان میں منگل کے دن کو منحوس سمجھا جاتا ہے کیونکہ 29 مئی 1453 کو منگل کا دن ہی تھا، آج بھی فتح قسطنطنیہ کے درد کی وجہ سے اتحادی اور نیٹو کا رکن ہونے کے باوجود یورپ ترکی کو یورپی یونین میں شمولیت دینے کو تیار نہیں اور آج بھی آیا صوفیہ میں بلند ہونے والی اذان پر یہود و نصاری ماتم کناں ہیں۔۔۔۔

Tsùnami
 

یورپی یونین والے بھی وکٹ کی دونوں جانب کھیلنے کے ماہر ہیں۔ رات کو اربوں ڈالر کے ہتھیار اسرائیل کو فروخت کرتے ہیں اور صبح کو بیان جاری کر دیتے ہیں کہ اسرائیل کو اب ظلم بند کر دینا چاہیئے۔۔۔۔ اسرائیل بھی خوش اور یورپی یونین کے تلوے چاٹنے والے ہمارے دیسی لبرل بھی خوش۔۔۔۔

Tsùnami
 

کچھ عرصہ قبل امریکیوں نے اپنے ایٹمی پروگرام کے متعلق ایک فلم "اوپن ہائیمر" بنائی تھی۔۔۔ پاکستان کے دیسی لبرل اور ملحدوں نے بڑے شوق سے وہ فلم دیکھی اور اس کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے رہے۔ اس وقت انہیں یہ بھی یاد نہیں رہا کہ ایٹمی ہتھیار "انسانیت کے لیے خطرہ" ہیں اور ان کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیئے۔۔۔ لیکن جناب جیسے ہی 28 مئی آتا ہے تو جہاں پوری قوم یوم تکبیر منا رہی ہوتی ہے، یہ دیسی لبرل منافقین ناک بھویں چڑھا کر ایٹم بم کے نقصانات گنوا رہے ہوتے ہیں۔ اصل میں ان کو ایٹم بم کی تباہ کاریوں سے مسئلہ نہیں ہے کیونکہ ان کے آقا تو ویسے بھی دو مرتبہ ایٹم بم گرا کر لاکھوں لوگوں کو قتل کر چکے ہیں۔ انہیں مسئلہ اس بات سے ہے کہ یہ ایٹم بم پاکستان اور مسلمانوں کے پاس کیوں ہے۔۔۔۔۔۔۔