القرآن - سورۃ نمبر 24 النور
آیت نمبر 26
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلۡخَبِيۡثٰتُ لِلۡخَبِيۡثِيۡنَ وَالۡخَبِيۡثُوۡنَ لِلۡخَبِيۡثٰتِۚ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبِيۡنَ وَالطَّيِّبُوۡنَ لِلطَّيِّبٰتِۚ اُولٰٓئِكَ مُبَرَّءُوۡنَ مِمَّا يَقُوۡلُوۡنَؕ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ ۞
ترجمہ:
گندی عورتیں گندے مردوں کے لائق ہیں، اور گندے مرد گندی عورتوں کے لائق۔ اور پاکباز عورتیں پاکباز مردوں کے لائق ہیں، اور پاکباز مرد پاکباز عورتوں کے لائق ۔ یہ (پاکباز مرد اور عورتیں) ان باتوں سے بالکل مبرا ہیں جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔ ان (پاکبازوں) کے حصے میں تو مغفرت ہے اور باعزت رزق۔ ؏
- سورۃ نمبر 24 النور
آیت نمبر 4
وَالَّذِيۡنَ يَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَاۡتُوۡا بِاَرۡبَعَةِ شُهَدَآءَ فَاجۡلِدُوۡهُمۡ ثَمٰنِيۡنَ جَلۡدَةً وَّلَا تَقۡبَلُوۡا لَهُمۡ شَهَادَةً اَبَدًا ۚ وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ۞
ترجمہ:
اور جو لوگ پاک دامن عورتوں پر تہمت لگائیں، پھر چار گواہ لے کر نہ آئیں، تو ان کو اسی کوڑے لگاؤ اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو، اور وہ خود فاسق ہیں۔
مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَۙ ۞
لفظی ترجمہ:
مِنْ شَرِّ: شر سے | مَا خَلَقَ: جو اس نے پیدا کیا
ترجمہ:
ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے۔
وَمِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ ۞
لفظی ترجمہ:
وَمِنْ شَرِّ: اور شر سے | غَاسِقٍ: اندھیرا | اِذَا وَقَبَ: جب وہ چھاجائے
ترجمہ:
اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ پھیل جائے۔
وَمِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِى الۡعُقَدِۙ ۞
لفظی ترجمہ:
وَمِنْ شَرِّ: اور شر سے | النَّفّٰثٰتِ: پھونکیں مارنے والیاں | فِي الْعُقَدِ: گرہیں
ترجمہ:
اور ان جانوں کے شر سے جو (گنڈے کی) گرہوں میں پھونک مارتی ہیں۔
وَمِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ۞
لفظی ترجمہ:
وَمِنْ شَرِّ: اور شر سے | حَاسِدٍ: حسد کرنے والا | اِذَا: جب | حَسَدَ: وہ حسد کرے
ترجمہ:
اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔ ؏
سورۃ نمبر 113 الفلق
آیت نمبر 1
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِۙ ۞
لفظی ترجمہ:
قُلْ: کہدیجئے | اَعُوْذُ: میں پناہ میں آتا ہوں | بِرَبِّ: رب کی | الْفَلَقِ: صبح
ترجمہ:
کہو کہ : میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔
بیوی بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک کی دعا
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا
اے ہمارے رب، ہمیں اپنی بیویوں اور اپنی اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک دے اور ہم کو پرہیز گاروں کا امام بنا
❤️❤️❤️
اللّہ حافظ
ظالم قوم سے حفاظت کی دعا
رَبِّ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠
اے میرے رب، مجھے ظالموں سے بچا
مفسد لوگوں کے مقابلے میں مدد کی دعا
رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ۠
اے میرے رب، اِن مفسد لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرما
ّعذاب سے حفاظت کی دعا
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ
پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں
فَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡۙ ۞
لفظی ترجمہ:
فَاِذَا: پس جب | فَرَغْتَ: آپ فارغ ہوں | فَانْصَبْ: محنت کریں
ترجمہ:
لہذا جب تم فارغ ہوجاؤ تو (عبادت میں) اپنے آپ کو تھکاؤ۔
وَاِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: اور | اِلٰى رَبِّكَ: اپنے رب کی طرف | فَارْغَبْ: رغبت کریں
ترجمہ:
اور اپنے پروردگار ہی سے دل لگاؤ۔ ؏
وَرَفَعۡنَا لَـكَ ذِكۡرَكَؕ ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: اور | رَفَعْنَا: ہم نے بلند کیا | لَكَ: آپ کے لئے | ذِكْرَكَ: آپ کا ذکر
ترجمہ:
اور ہم نے تمہاری خاطر تمہارے تذکرے کو اونچا مقام عطا کردیا ہے۔
فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ۞
لفظی ترجمہ:
فَاِنَّ: پس بیشک | مَعَ: ساتھ | الْعُسْرِ: دشواری | يُسْرًا: آسانی
ترجمہ:
چنانچہ حقیقت یہ ہے کہ مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے۔
اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًا ؕ ۞
لفظی ترجمہ:
اِنَّ: بیشک | مَعَ: ساتھ | الْعُسْرِ: دشواری | يُسْرًا: آسانی
ترجمہ:
یقینا مشکلات کے ساتھ آسانی بھی ہوتی ہے۔
- سورۃ نمبر 94 الشرح
آیت نمبر 1
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَـكَ صَدۡرَكَۙ ۞
لفظی ترجمہ:
اَلَمْ نَشْرَحْ: کیا نہیں کھول دیا | لَكَ: آپ کے لئے | صَدْرَكَ: آپ کا سینہ
ترجمہ:
(اے پیغمبر) کیا ہم نے تمہاری خاطر تمہارا سینہ کھول نہیں دیا ؟
وَوَضَعۡنَا عَنۡكَ وِزۡرَكَۙ ۞
لفظی ترجمہ:
وَوَضَعْنَا: اور ہم نے اتاردیا | عَنْكَ: آپ سے | وِزْرَكَ: آپ کا بوجھ
ترجمہ:
اور ہم نے تم سے تمہارا وہ بوجھ اتار دیا ہے۔
الَّذِىۡۤ اَنۡقَضَ ظَهۡرَكَۙ ۞
لفظی ترجمہ:
الَّذِيْٓ اَنْقَضَ: جس نے توڑدی | ظَهْرَكَ: آپ کی پشت
ترجمہ:
جس نے تمہاری کمر توڑ رکھی تھی۔
سَنَدۡعُ الزَّبَانِيَةَ ۞
لفظی ترجمہ:
سَنَدْعُ: ہم بلاتے ہیں | الزَّبَانِيَةَ: پیادے
ترجمہ:
ہم دوزخ کے فرشتوں کو بلا لیں گے۔
كَلَّا ؕ لَا تُطِعۡهُ وَاسۡجُدۡ وَاقۡتَرِبْ۩ ۞
لفظی ترجمہ:
كَلَّا: نہیں نہیں | ۭ لَا تُطِعْهُ: اس کی بات نہ مان | وَاسْجُدْ: اور سجدہ کر | وَاقْتَرِبْ: اور نزدیک ہو
ترجمہ:
ہرگز نہیں ! اس کی بات نہ مانو، اور سجدہ کرو، اور قریب آجاؤ۔
(آیت سجدہ) ؏
سجدہ کرنا ❤️
كَلَّا لَئِنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِ ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِيَةِۙ ۞
لفظی ترجمہ:
كَلَّا: ہرگز نہیں | لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِ: اگر نہ باز آیا | لَنَسْفَعًۢا: ہم ضرور گھسیٹیں گے | بِالنَّاصِيَةِ: پیشانی کے بالوں سے
ترجمہ:
خبردار ! اگر وہ باز نہ آیا تو ہم (اسے) پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے۔
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ ۞
لفظی ترجمہ:
نَاصِيَةٍ: پیشانی | كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ: جھوٹی ۔ گنہگار
ترجمہ:
اس پیشانی کے بال جو جھوٹی ہے، گنہگار ہے
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗ ۞
لفظی ترجمہ:
فَلْيَدْعُ: تو بلالے | نَادِيَهٗ: اپنی مجلس
ترجمہ:
اب وہ بلالے اپنی مجلس والوں کو۔
اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰىۙ ۞
لفظی ترجمہ:
اَوْ اَمَرَ: یا حکم دیتا | بِالتَّقْوٰى: پرہیزگاری کا
ترجمہ:
یا تقوی کا حکم دیتا ہو (تو کیا اسے روکنا گمراہی نہیں ؟)
اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ ۞
لفظی ترجمہ:
اَرَءَيْتَ: بھلا دیکھیں | اِنْ: اگر | كَذَّبَ: اس نے جھٹلایا | وَتَوَلّٰى: اور منہ موڑا
ترجمہ:
بھلا بتلاؤ کہ اگر وہ (روکنے والا) حق کو جھٹلاتا ہو، اور منہ موڑتا ہو۔
اَلَمۡ يَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ ۞
لفظی ترجمہ:
اَلَمْ: کیا نہ | يَعْلَمْ: جانا | بِاَنَّ اللّٰهَ: کہ اللہ | يَرٰى: دیکھ رہا ہے
ترجمہ:
کیا اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے ؟
اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يَنۡهٰىؕ ۞
لفظی ترجمہ:
اَرَءَيْتَ: کیا آپ نے دیکھا | الَّذِيْ: وہ جو | يَنْهٰى: روکتا ہے
ترجمہ:
بھلا تم نے اس شخص کو بھی دیکھا جو ایک بندے کو منع کرتا ہے
عَبۡدًا اِذَا صَلّٰىؕ ۞
لفظی ترجمہ:
عَبْدًا: ایک بندہ | اِذَا: جب | صَلّٰى: وہ نماز پڑھتا ہے
ترجمہ:
جب وہ نماز پڑھتا ہے ؟
اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَانَ عَلَى الۡهُدٰٓىۙ ۞
لفظی ترجمہ:
اَرَءَيْتَ: بھلا دیکھو | اِنْ: اگر | كَانَ: ہوتا | عَلَي الْهُدٰٓى: ہدایت پر
ترجمہ:
بھلا بتلاؤ کہ اگر وہ (نماز پڑھنے والا) ہدایت پر ہو۔
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ ۞
لفظی ترجمہ:
اِنَّ: بیشک | اِلٰى رَبِّكَ: اپنے رب کی طرف | الرُّجْعٰى: لوٹنا ہے
ترجمہ:
سچ تو یہ ہے کہ تمہارے پروردگار ہی کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain