Damadam.pk
Udas_Zindagi's posts | Damadam

★ Udas_Zindagi's posts:

Udas_Zindagi
 ★ 

وقت نے زخم تو بھر دیے لیکن
جو گیا دل سے، وہ کبھی گیا ہی نہیں
ہم نے چاہا تھا سب ٹھیک ہو جائے پر
محبت میں کچھ بھی بچا ہی نہیں

Udas_Zindagi
 ★ 

دل کو سمجھایا بہت، صبر بھی کیا
مگر وہ درد جو تھا، سہا ہی نہیں

Udas_Zindagi
 ★ 

تھک چکے ہیں اب دعائیں کرتے کرتے
شاید قسمت میں وہ لکھا ہی نہیں

Udas_Zindagi
 ★ 

ہم نے رو کر بھی دیکھا، ہنس کے بھی
وہ بدلے ہی نہیں، ہم تھک کے رہ گئے

Udas_Zindagi
 ★ 

ہم نے چاہا تھا خاموش رہنا
وہ سمجھ بیٹھے کہ ہمیں فرق ہی نہیں پڑتا

Udas_Zindagi
 ★ 

پیار، امید، سب خواب ہوئے
رشتے جیسے سراب ہوئے بس
یادیں ہیں جو زندہ ہیں
ورنہ ہم بھی کتاب ہوئے

Udas_Zindagi
 ★ 

اداس شاموں کا بسیرا ہے
تنہا راتوں کا سویرا ہے
دل کو سکون کب آیا ہے
بس ایک درد کا ڈیرا ہے

Udas_Zindagi
 ★ 

تاہم حملوں کی شدت کچھ اور بھی ظاہر کرتی ہے: شاید مقصد صرف جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ ایرانی نظامِ حکومت کو گرانا ہو۔ گذشتہ رات اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ایرانی عوام سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی قیادت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
انھوں نے کہا ’اسرائیلی فوجی آپریشن کا مقصد نہ صرف جوہری بلکہ بیلسٹک میزائل کے خطرے کو بھی ختم کرنا ہے۔ اور جب ہم اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں تو ہم آپ کے مقصد یعنی آزادی کی راہ بھی ہموار کر رہے ہیں۔‘
یہ بات ایرانی قیادت کے لیے شاید سب سے زیادہ تشویش کا باعث ہو گی کیونکہ ان کی اولین ترجیح ہمیشہ نظامِ حکومت کی بقا کو یقینی بنانا رہی ہے۔ اب ان پر شدید دباؤ ہے اور یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ حملے اندرونی عدم استحکام یا حکومت مخالف تحریک کو جنم دیں گ

Udas_Zindagi
 ★ 

جب ایران نے صبح سے پہلے ایک اور حملے کی لہر شروع کی تو یروشلم میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فضائی دفاعی نظام فعال ہو گئے۔
گذشتہ روز جب اسرائیلی حکام نے ایران کے خلاف آپریشن کو ’کامیاب‘ قرار دیا تو ساتھ ہی یہ بھی اشارہ دیا کہ یہ حملے ایک طویل مہم کا آغاز ہو سکتے ہیں اور عوام کو خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی حملے متوقع ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے۔ اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ ایران اس وقت ایک کمزور پوزیشن میں ہے۔ اس کا فضائی دفاع پچھلے سال کے فضائی حملوں میں متاثر ہوا ہے اور خطے میں اس کے حمایتی گروہ، خاص طور پر لبنان میں حزب اللہ، شدید نقصان اٹھا چکے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اس وقت کارروائی کرنے کا ایک ’موقع‘ موجود ہے۔

Udas_Zindagi
 ★ 

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ روز کے اسرائیلی حملوں کے جواب میں دشمن کو ’کاری ضربیں‘ لگانے کا اعلان کیا ہے
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق ایران نے اسرائیل کے حملوں کے بعد جوابی کارروائی کو آپریشن ’وعدہِ صادق 3‘ کا نام دیا ہے

Udas_Zindagi
 ★ 

ایران اور اسرائیل کے درمیان سنیچر کی صبح فضائی حملوں کا تبادلہ ہوا جس دوران تل ابیب اور یروشلم میں ایئر ریڈ سائرن بجنے اور تہران میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کا دعویٰ ہے کہ ان میں سے کچھ میزائلوں کو روک لیا گیا

Udas_Zindagi
 ★ 

پوچھا نہ زندگی میں کسی نے بھی دل کا حال
مرنے کے بعد تذکرہ میری خود کشی کا ہے

Udas_Zindagi
 ★ 

کوئی خواب، کوئی ساتھی، کوئی سہارا نہ رہا
وقت نے سب چھین لیا، اب ہمارا نہ رہا
جو لبوں پہ کبھی ذکر تھا ہر بات میں
آج وہ نام بھی دل کو گوارا نہ رہا
جس کی خاطر ہم نے خود کو بھلا دیا
آخر وہ بھی ہمارے غم کا پیارا نہ رہا
اک ہجوم تھا یادوں کا دل کے آس پاس
اب وہ بھی چھٹ گیا، اب تو نظارہ نہ رہا

Udas_Zindagi
 ★ 

وقت کے ساتھ سب بدل جاتے ہیں
کبھی جو اپنے تھے، آج غیر لگتے ہیں

Udas_Zindagi
 ★ 

پیار کی راہ میں خود کو بھلا بیٹھا ہوں
میری حالت کو زمانے کا فسانہ نہ بنا
تُو جو چاہے تو بدل سکتی ہے تقدیر مری میری آنکھوں کے سمندر کو بہانہ نہ بنا
دل کے زخموں پہ کبھی مرہمِ الفت بھی رکھ ہر گھڑی درد کو میری سزا نہ بنا
یاد بن کر نہ ستا رات کی تنہائی میں میرے خوابوں کو بھی اب تو فسانہ نہ بنا

Udas_Zindagi
 ★ 

تو نے دیوانہ بنایا، تو میں دیوانہ بنا
اب مجھے ہوش کی دنیا میں تماشا نہ بنا

Udas_Zindagi
 ★ 

چاہتا ہوں لوٹ آئے وہ پُرانا سا رفیق مگر
ہر لفظ میں اُس کی انا بہت ہے
ہم نے تو تھامنا چاہا ہر بکھرتا پل
پر اُسے رنجشوں سے ہی رضا بہت ہے

Udas_Zindagi
 ★ 

اور تو کچھ نہیں کیا میں نے
بس اپنی حالت تباہ کر لی ہے

Udas_Zindagi
 ★ 

چند سانسوں کے تسلسل سے ہے رونق ساری
چند لمحوں کا دل آویــز تماشا ہوں

Udas_Zindagi
 ★ 

سوچا تھا شاید کوئی پکارے گا ہمیں
مگر ہر چہرہ ملا بے زباں کی طرح