اب تو خوشی کا غم ہے نہ غم کی خوشی مجھے
بے حس بنا چکی ہے بہت زندگی مجھے
ہم بےوفا ہرگزنہ تھےپرہم وفاکرنہ سکے
ہم کوملی جس کی سزا ہم وہ خطا کرنہ سکے
کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم یاد بے حساب آئے
💔
جس شخص نے مجھ کو، جو یوں بھلا دیا
میں پھر رہا ہوں پاگل، اس شخص کی یاد میں
💔
جو باتیں پی گیا تھا میں
وہ باتیں کھا گئ مجھ کو
💔
میں نے خالص اور بے پناہ محبتیں
صرف میتوں پر ہی نچھاور ہوتے دیکھی ہیں
مجھے ڈھونڈنے کی کوشش اب نہ کیا کر
تو نے راستہ بدلا تو میں نے منزل بدل لی
جہاں فیضان آبادی بہت ہے
وہاں پر بھی گھنے جنگل رہے تھے
آپ کی جانب سے آئے تو اٹھا کر رکھ لیے
پتھروں سے گھر سجانے کا کبھی سوچا نہ تھا
جاتے نہ تھے تم سے مرے دن رات کے شکوے
کفن سرکاؤ میری بے زبانی دیکھتے جاؤ
💔
تو نے دیکھا ہی نہیں ساتھ مرے چل کے کبھی
میں ہوں تنہائی کا بھی ساتھ نبھانے والا
💔
تیری بددعا میں اثر ہی نہیں
میں بیمار تو ہوتا ہوں مگر مرتا نہیں
💔
صدموں سے لوگ مر نہیں جاتے
تمہارے سامنے ہے مثال میری
دیکھ لو میں کیا کمال کر گیا
زندہ بھی ہو اور انتقال کر گیا
💔
تو نے چھوڑا تو پلٹ کر بھی نہ دیکھا
جیسے کوئی قیدی جیل سے رہا ہو کر جاۓ
💔
بڑے بے حس لوگ ہیں تیری کائنات میں مولا
میں درد لکھتا ہوں، واہ واہ کرتے ہیں
مجھے ڈھونڈنے کی کوشش اب نہ کیا کر
تو نے راستہ بدلا تو میں نے منزل بدل لی
💔
میرے ہوتے ہوئے گر تجھ کو نہیں فکر مری
میرے نا ہونے سے کیا فرق پڑے گا تجھ کو
💔
پل باندھتا ہوں یادوں سے، ٹوٹے ہوئے کل تک
لیکن ہر بار یہ پل، طوفان میں بہہ جاتا ہے
اب حالِ دل نہ پوچھ کہ تاب بیاں نہیں
اب مہرباں نہ ہو کہ ضرورت نہیں رہی
💔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain