Damadam.pk
Udas_Zindagi's posts | Damadam

★ Udas_Zindagi's posts:

Udas_Zindagi
 ★ 

یہ رم جھم، یہ بارش، یہ آوارگی کا موسم..
ہم ترے شہر میں ہوتے تو ملنے چلے آتے

Udas_Zindagi
 ★ 

نہ سلام ہے، نہ پیام ہے، نہ کوئی شکایتِ شام ہے...
یہ سکوت کس کا پتہ دے رہا؟ وہ غموں کا یار چلا گیا

Udas_Zindagi
 ★ 

جو چراغ تھا مرے درد کا، وہ بھی تھم گیا ہے ہوا کے ساتھ....
یہ ہوا بھی کچھ نہیں کہہ رہی، بس وہ رازدار چلا گیا

Udas_Zindagi
 ★ 

سُنی سُنائی پر لشکر کشی سے بہتر تھا ....
تُو بھی دیکھ لیتا مجھ سے گفتگو کر کے

Udas_Zindagi
 ★ 

وہی بزم ہے، وہی دھوم ہے، وہی عاشقوں کا ہجوم ہے
ہے کمی تو بس مرے چاند کی، جو تَہِ مزار چلا گیا

Udas_Zindagi
 ★ 

تری ہر بات محبت میں گوارا کر کے
دل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کے

Udas_Zindagi
 ★ 

وہ جو گیت تم نے سنا نہیں، مری عمر بھر کا ریاض تھا
مرے درد کی تھی وہ داستاں، جسے تم ہنسی میں اُڑا گئے

Udas_Zindagi
 ★ 

ہزارخامی اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا
کسی بشرکا جو راز پاؤیا عیب دیکھوتو چپ ہی رہنااگر منادی کو لوگ آئیں تمہیں کُریدیں تمہیں منائیں تمہاری ہستی کے گیت گائیں تمہیں کہیں ک ہبشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دوتو چپ ہی رہناجواز یہ ہےدلیل یہ ہے ضعیف لمحوں کی لغزشوں کوحرام ناطے کی قربتوں کوہماری ساری حماقتوں کوہماری ساری خباثتوں کووہ جانتا ہےوہ دیکھتا ہےمگر وہ چپ ہےاگر وہ چپ ہےتو میری مانووہ کہہ رہا ہےکہ چپ ہی رہنا

Udas_Zindagi
 ★ 

ڈوبنے والا تو کچھ دیر میں ڈوبے گا مگر
ڈوبتا دیکھنے والوں کو بڑی جلدی ہے

Udas_Zindagi
 ★ 

میں وہ صحرا ہوں جہاں دھوپ بھی سایہ مانگے
تم نے اچھا کیا چل دیے، خسارہ کر کے

Udas_Zindagi
 ★ 

میں وہ دریا ہوں کہ ہر بوند بھنور ہے جس کی
تم نے اچھا ہی کیا مجھ سے کنارہ کر کے

Udas_Zindagi
 ★ 

فرصت ملے اگر تو کسی روز آئیے...
صدیوں سے میرے گاؤں میں میلہ نہیں لگا

Udas_Zindagi
 ★ 

تم نے دیکھا بھی نہیں پیچھے مُڑ کر جانا
ہم نے سیکھا ہے زمانے سے محبّت کرنا

Udas_Zindagi
 ★ 

تم نے بدلا تو فقط وقت کی مرضی سمجھی ہم نے سیکھا ہے نبھانا، نہ شکایت کرنا

Udas_Zindagi
 ★ 

تم ہو آزاد، ہواؤں کے مسافر ٹھہرے
ہم کو جڑ سے ہے عجب طور کی الفت کرنا

Udas_Zindagi
 ★ 

اب جو رُخ موڑ چکے ہو تو گلہ کیسا ..؟
ہم نے سیکھا ہی نہیں رستوں سے نفرت کرنا

Udas_Zindagi
 ★ 

تم پرندے ہو، وطن چھوڑ کے جا سکتے ہو
..
..
ہم درختوں کو کہاں آتا ہے ہجرت کرنا؟

Udas_Zindagi
 ★ 

🤐😔😔😔😭😭😭😭😞😞😞😥😥

Udas_Zindagi
 ★ 

مجھ کو بغور دیکھ کے کہنے لگا فقیر
ایسے مریض شاہِ نجف دیکھتے ہیں بس

Udas_Zindagi
 ★ 

اُٹھانا خود ہی پڑتا ہے تھکا، ٹوٹا وجود
کہ جب تک سانس چلتی ہے، کوئی کندھا نہیں دیتا