Damadam.pk
Udas_Zindagi's posts | Damadam

★ Udas_Zindagi's posts:

Udas_Zindagi
 ★ 

لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ انسان مال کے بارے میں یہ پروا نہیں کرے گا کہ یہ حلال ہے یا حرام۔..

Udas_Zindagi
 ★ 

عجیب وقت آ گیا ہے ہر شخص اندر سے ختم ہو رہا ہے،
کسی نے پکچرز لینا چھوڑ دیں،
کسی نے اچھے کپڑے پہننا چھوڑ دیے،
کوئی محبت نہیں کر رہا،
کوئی محبت قبول نہیں کر رہا،
کسی کو تنہائی پسند ہے،
کوئی دوستوں سے نہیں مل رہا،
واقعی بڑا عجیب وقت آ گیا ہے...!!!

Udas_Zindagi
 ★ 

ہر احساس لفظوں کا محتاج کیوں
لوگ خاموشی کیوں نہیں سمجھتے.

Udas_Zindagi
 ★ 

زندگی ہم نے کیے تجھ سے گزارے جیسے.
ڈھونڈ پائے تو کبھی ڈھونڈ ہمارے جیسے.
میرے معبود تجھے تجھ سے میں یوں مانگتا ہوں.
کوئی بچہ سا کسی ماں کو پکارے جیسے.
کرچیاں چنتے ہوئے عمر گزر جاتی ہے.
کوئی دیکھے تو سہی خواب ہمارے جیسے.
تو نے شہ خرچ کوئی ہم سا کبھی دیکھا ہے؟
خواب در خواب ترے نام پہ وارے جیسے.
ہم ترے ساتھ رہے تجھ سے جدا بھی لیکن .
ساتھ چلتے ہوئے دریا کے کنارے جیسے
.
ہائے دنیا میں صغیر ایسے کوئی ہارتا ہے؟
جانتے بوجھتے ہم جیت کے ہارے جیسے...

Udas_Zindagi
 ★ 

رات باقی تھی جب وہ بچھڑا تھا
عمر گزری ہے ....... رات باقی ہے

Udas_Zindagi
 ★ 

کوئی کاندھا میسر ہو، کوئی تو ساتھ میرا دے
مجھے ٹوٹے ہوئے اک خواب کی تعبیر کرنی ہے۔

Udas_Zindagi
 ★ 

میں بہت خاموش رہنے والوں میں سے ہوں ۔۔۔
دل نہیں جیت سکتا کسی کا

Udas_Zindagi
 ★ 

پہلے لگتے تھے دو چار لوگ۔
اب تو سب ھی زہر لگتے ھیں۔

Udas_Zindagi
 ★ 

"میں کوئی ناولز کا ہِیرو نہیں ہوں- نہ ہی اِتنا کوئی خاص ہوں، میں تو بُہت عام سا اِنسان ہوں، اور نہ ہی میں بہادر ہوں، میں اِیسا ہوں جِسے روئِیے تکلِیف دیتے ہیں، جِسے تَلخ باتیں سونے نہیں دیتِیں، میں اِتنا عام ہُوں کہ اگر کوئی مُجھ سے کِنارہ کَر لے تو سوچتاااااا ہوں آخر میں نے کونسی غلطی کی، میں جَلدی لوگوں کی باتوں میں آ جایا کرتا ہوں- میں سَب کا مَان رَکھتا ہوں جبکہ میرا مان توڑا جاتا ہے- مُجھے دُوسروں کے سَاتھ سَاتھ اب تو اَپنی ذات سے بھی ڈھیر ساری شِکایتیں ہیں، کَاش میرا کِردار بھی کِسی ناول کے ہِیرو جیسا ہوتا، کم از کم اِختتام تو اَچھا ہوتا !

Udas_Zindagi
 ★ 

کیوں نہ آج کہیں تنہا بیٹھ کر
اپنے زندہ ہونے پر رویا جاۓ!

Udas_Zindagi
 ★ 

اُس نے بھی عُمر گنوا دی لوٹ کے آنے میں
جس کو سو بار کہا شام نہ ہونے دینا۔🍁

Udas_Zindagi
 ★ 

ہر کھو جانے والا شخص
اس بات کا مستحق نہیں ہوتا
کہ اس کو خسارہ لکھا جائے.

Udas_Zindagi
 ★ 

شام خاموش ہے پیڑوں پہ اجالا کم ہے
لوٹ أۓ ہیں سبھی۔۔ ایک پرندہ کم ہے

Udas_Zindagi
 ★ 

سر پہ احسان رہا بے سر و سامانی کا
خار صحرا سے نہ الجھا کبھی دامن اپنا

Udas_Zindagi
 ★ 

تبصرہ کرتے ھیں کیا اھلِ تفکر اس پر ؟
صبر کے پھل کا اگر ذائقہ کڑوا نکلے ؟

Udas_Zindagi
 ★ 

جو میں سچ کہوں تو برا لگوں
جو دلیل دوں تو ذلیل ہوں۔
یہ سماج جہل کی زد میں ہے
یہاں بات کرنا حرام ہے🌸

Udas_Zindagi
 ★ 

تماشہ دیکھ رہے تھے جو ڈوبنے کا میرے
میری تلاش میں نکلے ہیں کشتیاں لے کر

Jumma mubarak
U  ★ : Jumma_Mubarak - 
Udas_Zindagi
 ★ 

یہاں سبھی کو اجازت نہیں ہے بیٹھنے کی
اگر میں پاس بٹھاوں تو چپ چاپ بیٹھا کر

Udas_Zindagi
 ★ 

ہم لوگ ہیں احساس کے وہ مردہ مکانات
آتے ہیں جدھر سنگِ ملامت بھی بہت کم