قہقہہ دیکھ کر میرا فقیر نے کہا
صدقہ دیا کرو۔۔۔ اپنی اداسی کا....
ﺭﻭﺋﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﭼﺎﺭﮦ ﻧﮧ ﺭﻭﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﺎﺏ ﮨﮯ
ﮐﯿﺎ ﭼﯿﺰ ﺍُﻑ ﯾﮧ ﮐﯿﻔﯿﺖِ ﺍﺿﻄﺮﺍﺏ ﮨﮯ
خدوخال بگاڑ گئیں کچھ لاحاصل محبتیں
اب ہم پہلی تصویروں جیسے نہیں رہے !!
اِس سے اندازہ لگا ___ہِجر کی کڑواہٹ کا
آخری خط تیرا ___دیمک سے بھی کھایا نہ گیا
اِک تعلق تھا جسے آگ لگا دی اُس نے
اب مجھے دیکھ رہا ہے وہ دھواں ہوتے ہوئے!
حالانکہ؛ مرض ہے مُجھے یادداشت کا لیکن
تُم ایسے ہُوئے یاد کہ ؛ بُھولے نہیں جاتے!!
بری ہے خودکشی لیکن تِرے جانے پہ سالوں تک
تعجب میں پڑے رہنے سے بہتر تھا کہ مر گٸے ہوتے
تیری تصویر ڈوب جائے گی..!!!
اشک آنکھوں میں یوں بھرے ہوئے ہیں
تو کبھی عشق کر تو سمجھے گا..!!!
کس مصیبت میں ہم پڑے ہوئے ہیں
آج کہیں__ فرصت سے بیٹھ کر,,,,!!!
اپنے زندہ ہونے پہ__رویا جائے,,,!!!
میری ماں نے مجھ کو بڑے خسارے میں رکھا !
اُس نے کبھی نہیں بتایا زندگی فقط دکھ ہے..🖤
خودکشی کے اکثر واقعات میں لوگ مرنا نہیں چاہتے وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے درد مرجائیں😒
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain