*میت کے جنازہ کی چارپائی پر قرآنی آیات لکھی ہوئی چادر ڈالنا* سوال کیا میت کے اوپر ایسی چادر ڈالنا جائز ہے جس پر آیت الکرسی لکھی ہوئی ہو؟ جواب جنازہ پر قرآنی آیات اور کلمہ لکھی ہوئی چادر ڈالنا درست نہیں ہے، کیوں کہ یہ شریعت سے ثابت نہیں ہے اور اس میں بے ادبی اور بے احترامی کا خطرہ ہے۔ اس لیے ایسی چادر نہیں ڈالنی چاہیے۔