جب بھی میں سورہ یٰسین کی تلاوت سنتا ہوں تو یہ آیت "وامتازوا الیوم ایھاا لمجرمون" مجھے بہت زور سے کلک کرتی تھی . جب میں نے اسکا ترجمہ دیکھا تو مجھے پتہ چلا کہ اسکا مطلب ھے کہ "اور تم الگ ہو جاؤ آج اے مجرمو!!! میری زندگی میں زیادہ تجربات تو نہیں گزرے لیکن اس بات کو میں یوں بیان کرنا چاہونگا کہ جب میں اسکول جاتا تھا تو ٹیچر کلاس میں آ کر کہتی تھیں "جن کو سبق یاد نہیں وہ الگ ہو جائیں" میں کلاس میں اچھا طالب تھا لیکن کبھی کبھار سبق یاد نہ آنے پر یوں الگ کھڑا ہونے پر مجھے سخت اپنی توہین محسوس ھوتی تھی اور یہی بات آج یاد آنے پر میں شدت سے رو پڑتا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے روزِ قیامت یہ فرمایا کہ گنہگارو !!! آج الگ ہو جاؤ تو میں کہاں جاؤں گا؟؟؟؟ میرے پاس تو پھرنا اگلا دن ہوگا نا زندگی کی طرف لوٹ جانے کا
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ صَبُوْرًا وَ اجْعَلْنِيْ شَكُوْرًا وَ اجْعَلْنِيْ فِيْ عَيْنِيْ صَغِيْرًا وَ فِيْ أعين النَّاسِ كَبِيْـرًا * ترجمہ : " اے اللہ! تو مجھے بہت صبر کرنے والا اور بہت شکر کرنے والا بنا دے اور مجھے میری نظر میں چھوٹا اور دوسروں کی نظر میں بڑا بنا دے ۔ " (حصن حصین) اللھم آمین!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم! تو میری عبادت کے لیے یک سو ہو جا تو میں تیرا سینہ بے نیازی سے بھر دوں گا، اور تیری محتاجی دور کر دوں گا، اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرا دل مشغولیتوں سے بھر دوں گا، اور تیری محتاجی دور نہ کروں گا

وَٱلۡأَرۡضَ مَدَدۡنَٰهَا وَأَلۡقَيۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ وَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوۡجِۭ بَهِيجٖ.🌼 As for the earth, We have spread it out, and cast on it firm hills, and caused to grow therein every kind of delightful things, اور زمین کو ہم نے بچھا دیا اور اس میں ہم نے پہاڑ ڈال دیئے ہیں اور اس میں ہم نے قسم قسم کی خوشنما چیزیں اگا دی ہیں.🌼 -Surah Qaf, Ayah 7
میں نے اپنی تلاش ترک کرنے کا فیصلہ کیا اس ڈر سے کہ اب میرے پاس ایسا کچھ بھی نہیں جس کی وجہ سے اللّہ مجھ سے محبت کرے۔ ۔میں نے اپنے اعمال سب آلودہ فتور اور گناہوں سے بھرے پاے۔ پھر میں مصحف بند کرنے لگی کہ اچانک میری نظر ۔۔۔۔۔۔۔۔ ""ان اللّہ یحب التوابین "" پر پڑی (بے شک اللّہ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے) تو میں نے اپنا مقام پا لیا..
دل کیا اللّہ مجھ سے محبت کرتا ہے؟ یہ سوال اکثر میرے زہن میں گردش کرتا۔ ۔پھر ایک دن مجھے خیال آیا کہ میرا رب جن بندوں کو زیادہ چاہتا ہے۔ ان کے بارے میں تو اس نے آیتیں اتاری ہیں سو میں قرآن مجید کھول کر بیٹھ گہی۔ میں نے ڈھونڈا تو پہلی آیت ملی "وہ متقین" سے محبت کرتا ہے مجھے ملال ہوا کہ مجھ میں تو زرا سا بھی تقوی نہیں پھر میں نے آگے پڑھا کہ وہ "صابرین "کو محبوب رکھتا ہے مجھے اپنا بے صبرا ہونے پر شدید افسوس ہوا۔ مزید آگے بڑھی تو جانا اللّہ مجاھدین یعنی کوشش کرنے والے سے محبت کرتا ہے مجھے احساس ہوا کہ میں تو بہت کم حوصلے والی لڑکی ہوں ۔ پھر پڑھا کہ وہ احسان یعنی نیک اعمال کرنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ مگر میں اس سے بھی بہت دور رہی ہوں میں نے اپنی تلاش ترک کرنے کا فیصلہ کیا جاری