Damadam.pk
WAJDAN_33's posts | Damadam

WAJDAN_33's posts:

WAJDAN_33
 

ده نيمو شپو راتګ دې ورک شه
سکروټې مړې دي اوس ایرو ته ناستې یمه

WAJDAN_33
 

"لوگ تلوار لئے کھڑے ہوتے ہیں کہ جہاں کوئی نیک بننے کا ارادہ کرے وہیں اسکا ماضی اٹھا کر اسکے منہ پر ماریں اور اسکے حوصلوں کا سر قلم کردیں"

WAJDAN_33
 

ستا وعده زما توبه دواړه دلبره
لکه نقش د اوبو نه لري وثوق
ترجمہ :میری توبہ اور تمہارا وعدہ پانی پہ نقش بنانے کی طرح ہے جو زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکتا

WAJDAN_33
 

عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا
درد کی دوا پائی درد بے دوا پایا
غالب

WAJDAN_33
 

کیا چیز تھی، کیا چیز تھی ظالم کی نظر بھی
اف کر کے وہیں بیٹھ گیا درد جگر بھی
کیا دیکھیں گے ہم جلوہ محبوب کہ ہم سے
دیکھی نہ گئی دیکھنے والے کی نظر بھی
واعظ نہ ڈرا مجھ کو قیامت کی سحر سے
دیکھی ہے ان آنکھوں نے قیامت کی سحر بھی
اس دل کے تصدق جو محبت سے بھرا ہو
اس درد کے صدقے جو ادھر بھی ہو ادھر بھی
ہے فیصلہ عشق جو منظور تو اٹھیئے
اغیار بھی موجود ہیں حاضر ہے جگر بھی
جگر مراد آبادی

WAJDAN_33
 

سمجھ کر رحم دل تم کو دیا تھا ہم نے دل اپنا
مگر تم تو بلا نکلے ، غضب نکلے ، ستم نکلے

WAJDAN_33
 

کیوں وصل کی شب ہاتھ لگانے نہیں دیتے
معشوق ہو یا کوئی امانت ہو کسی کی
داغ دہلوی

WAJDAN_33
 

انبوہِ دلبراں میں وہ چہرہ نہ بھول جاؤں
کچھ دیر کے لیے مجھے تنہائی چاہیے !
داغ

WAJDAN_33
 

علامہ محمد اقبال
بالِ جبریل (غزلیات حصہ دوم)
ميں تجھ کو بتاتا ہوں ، تقدير امم کيا ہے
شمشير و سناں اول ، طاؤس و رباب آخر
تشریح:
اقوام عالم کی زندگی میں جہاد بالسیف کی اہمیت کو اجاگر
کرتے ہوئے اقبال فرماتے ہیں کہ میں تجھے بتاتا ہوں قوموں
کی تقدیر کیا ہوتی ہے۔ وہ میدانِ زندگی میں اترتی ہیں تو
ان کے ہا تھوں میں تلواریں اورنیزے ہوتے ہیں اوراپنی عملی
جدوجہد سے میدان کارزار میں باطل کے خلاف برسر پیکار
رہتی ہے .اورجب وہ اخلاقی برائیوں یعنی موسیقی اور گانے
بجانے، عیش وعشرت ،سہل پسندی اور نفسانی خواہشات میں
ڈوب جاتی ہیں تو زوال کا ان کا مقدر بن جاتی ہیں۔

WAJDAN_33
 

راحت بې زحمته نه دی چا موندلی
غم ښادي دي د دې دهر خور او ورور
(عبدالرّحمان بابا)
کِسی شخص نے زحمت و مشقّت کے بغیر راحت نہیں پائی ہے۔۔۔ اِس دہر کے غم و شادمانی خواہر و برادر ہیں۔۔۔

WAJDAN_33
 

ایک مدت سے تیری یاد بھی آئے نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
فراق

WAJDAN_33
 

ویسے میرے اشعار زمانے کے لئے ہیں
کچھ شعر فقط تجھ کو سنانے کے لئے ہیں

WAJDAN_33
 

جی چاہتا ہے کھول دوں اندر سے کنڈیاں
ویرانی سوئے رونق بازار جانے دوں
دفتر سے مل نہیں رہی چھٹی وگرنہ میں
بارش کی ایک بوند نہ بیکار جانے دوں

WAJDAN_33
 

اسلام_میں_پورے_کے_پورے__داخل_ہوجاو۔
”پسند کی شادی کی تو اسلام بھی اجازت دیتا ہے“ جی بلکل دیتا ہے۔۔پسند کی شادی کے لیے اسلام یاد آگیا۔مگر اُس پسند کو بنانے سے لیکر ساری رات باتوں اور تنہائی کی ملاقاتوں تک اسلام یاد نہیں آیا۔ان باتوں اور ملاقاتوں میں جو ہوا تب اسلام یاد نہیں آیا۔اور اب اسلام یاد آیا۔۔اللہ تعالٰی قرآن میں فرماتا ہے کہ ” اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ“ یہ نہیں کہ اپنی پسند اور مرضی آئی تو اسلام اور باقی ساری زندگی اپنی خواہشیں۔اس سے بڑی منافقت اور کیا ہو گی۔وہ بھی اسلام کے ساتھ۔۔

WAJDAN_33
 

گنتی تو نہیں یاد مگر یاد ہے اتنا
سب زخم بہاروں کے زمانے میں لگے ہیں

WAJDAN_33
 

کلیوں کا تبسم ہو، کہ تم ہو کہ صبا ہو
اس رات کے سناٹے میں، کوئی تو صدا ہو
یوں جسم مہکتا ہے ہوائے گل تر سے!
جیسے کوئی پہلو سے ابھی اٹھ کے گیا ہو
دنیا ہمہ تن گوش ہے، آہستہ سے بولو
کچھ اور قریب آؤ، کوئی سن نہ رہا ہو
یہ رنگ، یہ انداز نوازش تو وہی ہے
شاید کہ کہیں پہلے بھی تو مجھ سے ملا ہو
یوں رات کو ہوتا ہے گماں دل کی صدا پر
جیسے کوئی دیوار سے سر پھوڑ رہا ہو
دنیا کو خبر کیا ہے مرے ذوق نظر کی
تم میرے لیے رنگ ہو، خوشبو ہو، ضیا ہو
یوں تیری نگاہوں میں اثر ڈھونڈ رہا ہوں
جیسے کہ تجھے دل کے دھڑکنے کا پتا ہو
اس درجہ محبت میں تغافل نہیں اچھا
ہم بھی جو کبھی تم سے گریزاں ہوں تو کیا ہو
ہم خاک کے ذروں میں ہیں اخترؔ بھی، گہر بھی
تم بام فلک سے، کبھی اترو تو پتا ہو

WAJDAN_33
 

پیار مانگا تھا جدائی تو نہیں مانگی تھی
تیری زلفوں سے رہائی تو نہیں مانگی تھی

WAJDAN_33
 

کرتے ہیں یاد اب بھی، بتاتے نہیں اسے
نقصان رک گیا ہے، حماقت نہیں رکی

WAJDAN_33
 

ﺭﮨﺘﺎ ﮨـــــــــﮯ ﺩَﻡ ﺧﻔﺎ ﻣﺮﮮ ﺳﯿﻨـــــــﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﮔﮭَﮍﯼ
ﺭﻭﭨﮭﮯ ﮨﻮﺋــــــــﮯ ﮐﻮ ﮨﺎﺋﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﻣﻨﺎﺋــــــــــﮯ ﺩﻝ ۔۔!!
۔
✍️📚🥀داغ دہلوی

WAJDAN_33
 

ابھی آئی بھی نہیں کوچہء دلبر سے صدا
کھل گئی آج میرے دل کی کلی آپ ہی آپ
داغ