کیا ہی ہے کمال عشق و محبت کرنے کا
عمر جینے کی ہے اور شوق مرنے کا
HAYEEE 🍁🔥
عرصہ بیتا ، زندگی بیتی ، سب کچھ بیتا لیکن پھر بھی
جو عشق میں بیتی عشق ہی جانے یا وہ جانے جس پر بیتی
🔥🍁
اک تیرا ہی پیار سچا ہے ماں
لوگوں کی تو شرطیں ہی بہت ہیں
🍁
درد حدوں کو چھو جائے تو
آنکھ میں آنسو جم جاتے ہیں
🍁🔥
صبح کے تخت نشین شام کے مجرم ٹھہرے
ہم نے پل بھر میں نصیبوں کو بدلتے دیکھا ہے
🔥🍁
نہ تکلیف ، نہ احتیاط ، نہ زعم
دوستی کی زبان سادہ تھی
🍁
غموں کی دھوپ میں کچھ دیر سانس لینے کو
وہ اپنی ذات کا اک سائبان چھوڑ گیا
🍁
آڑتا ہوا غبار سر راہ دیکھ کر
انجام ہم نے عشق کا سوچا تو رو دیے
🍁
زندگی بیت رہی ہے
بے جرم سزا ہو جیسے
🔥🍁
وفا کے نام پر تم کیوں سنبھل کے بیٹھ گئے
تمہاری بات نہیں ہے ، بات ہے زمانے کی
🍁
کسی کا ساتھ طے اور اس طرح
کہ وقت چلتا رہے ، راستہ ٹھہر جائے
🔥🍁
تجربہ ایک ہی کافی تھا عبرت کے لیے
میں نے دیکھا نہیں عشق دوبارہ کر کے
🍁
اندر سے سراپا آگ ہوں میں
باہر سے مگر جمی ہوئی برف
🍁🔥
رکھ دے گا بدل کے وہ میرے روپ کی صورت
میں برف کا انسان ہوں تو دھوپ کی صورت
🍁🔥
محبت کے عادی لوگ لہجوں کی سختیاں برداشت نہیں کر سکتے
🍁
چاہنے والے بھی بڑے نصیب سے ملتے ہیں
تم یہ بات تسلیم کرو گے میرے بچھڑنے کے بعد
🍁
اکیلے میں پھوٹ پھوٹ کر رونا اور پھر صبر سے اپنی بکھری ہوئی ذات کو سمیٹ کر لوگوں کے سامنے یہ ظاہر کرنا کہ ہم بہت خوش ہیں اور غم کیا ہوتے ہیں ۔ ان کے بارے میں ہمیں معلوم نہیں ہم نے کبھی سہے ہی نہیں ۔ یہ ہوتی ہے اصل اذیت ۔ یہ ہوتا ہے اپنی ذات کا انتقال ۔🍁۔
اجنبیت ایک راز ہے اور راز ہمیشہ پرکشش لگتے ہیں!!!۔
🍁🔥
زندہ جسم میں مردہ دل لے کر
🍁 گھومنا بھی بہت بڑا عذاب ہے۔۔۔۔۔۔
راستے کہیں نہیں جاتے ، لوگ بھٹک جاتے ہیں ۔۔۔
🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain