اس راہِ عشق کی تم بات نہ پوچھو
انمول جو انساں تھے بے مول ہوے ہیں🖤
ہر شے کی ایک کاریگری ہوتی ہے اور عقل کی کاریگری اچھا انتخاب ہے ۔ ♥️
اس نے "رکشے" کی طرف ہاتھ بڑھایا اور پھر
"بس" میں بیٹھے ہوئے لوگوں پہ قیامت گزری ♥️

آپ آۓ ھیں .......حال پوچھا ھے
ہم نے ایسے بھی خواب دیکھے ھیں
الزام تجھ پر کہاں دھرنے والے ھیں ترکِ تعلق کا
سرِ دیوار یہ لکھ دیں گے کہ, ہم سے نبھائی نا گئی
میں یہ نہیں کہتا کہ میرا سر نہ ملے گا
لیکن میری آنکھوں میں تجھے ڈر نہ ملے گا
کارِ حیات ریشمی دھاگوں کا کھیل تھا
اُلجھے تو پھر سُلجھ نہ سکے تار زیست کے ...🖤

اتنا لُٹے ہیں محر و مروت کی آڑ میں
ہم سے کسی نے ہاتھ بھی ملایا تو ڈر گئے🙂
ہر ایک دل سے اُترتے گئے ہمارے خیال
ہر ایک شخص کی جانب سے ہم بُھلائے گئے
تو ہے وہ قیمتی نقصان جو راس آیا ہے!!!
تیرے بعد اچھے لگتے ہیں خسارے ہم کو
ان تمام رشتوں کا تختہ پلٹ دینا چاہیے۔ جس میں انسان نیچ ہو،غلام ہو، حقیر ہو، اور نظر انداز کیا گیا ہو۔۔!!
کارل مارکس🖤

وہ سلسلے، وہ شوق، وہ نسبت نہیں رہی
وہ دل نہیں رہا، وہ طبیعت نہیں رہی
بڑا نقصان ہو جائے گا ضد میں
کہو اس سے کوئ رستہ نکالے

تیرے نام۔۔۔۔۔کا تارا جانے کب دکھائی دے
اک جھلک کی خاطر ہم رات بھر ٹہلتے ھیں
خواب , لفظوں میں ڈھل نہیں سکتے
کاش۔۔! آنکھیں پڑھا کرے کوئی..............
شدید اتنا رہا تیرا انتظار مجھے !!!!!
کہ وقت مِنّتیں کرتا رہا؛ "گزار مجھے"
چلا میں روٹھ کر آواز تک نہ دی اس نے !!
میں دل میں چیخ کے کہتا رہا، "پکار مجھے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain