Damadam.pk
YaAr22's posts | Damadam

YaAr22's posts:

YaAr22
 

ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﮎ ﻋﻤﺮ ﺳﮯ ﭼﭗ ﮨﮯ ﺗﺮﮮ ﺍﺻﺮﺍﺭ ﭘﺮ ...🖤🥀

YaAr22
 

ضبط کر اے دلِ مجروح کہ اِس دُنیا مِیں
کون سا دل ھدفِ گردشِ ایام نہیں
غمِ محبوب و غمِ دہر و غمِ جاں کی قسم
ایسے غم بھی ھیں یہاں جن کا کوئی نام نہیں

YaAr22
 

کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے
کہ زندگی تیری زلفوں کی نرم چھاؤں میں گزرنے پاتی
تو شاداب ہو بھی سکتی تھی
یہ رنج و غم کی سیاہی جو دل پہ چھائی ہے
تیری نظر کی شعاعوں میں کھو بھی سکتی تھی
مگر یہ ہو نہ سکا
مگر یہ ہو نہ سکا، اور اب یہ عالم ہے
کہ تو نہیں، تیرا غم تیری جستجو بھی نہیں۔
گزر رہی ہے کچھ اس طرح زندگی جیسے
اِسے کسی کے سہارے کی آرزو بھی نہیں
نہ کوئی راہ نہ منزل نہ روشنی کا سراغ
بھٹک رہی ہے اندھیروں میں زندگی میری
انہی اندھیروں میں رہ جاؤں گا کبھی کھو کر
میں جانتا ہوں میرے ہم نفس
مگر یوں ہی
کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے

YaAr22
 

مجھے یقیں ہے گھنے بادلوں کے سائے میں
وہ زُلف اب بھی میری یاد میں بکھرتی ہے
چراغ بجھ بھی چکے ہیں مگر پسِ چلمن
وہ آنکھ اب بھی میرا انتظار کرتی ہے

YaAr22
 

قربت کی تیری پیاس ہے ویسے تو ٹھیک ہوں
اک درد دل کے پاس ہے ویسے تو ٹھیک ہوں
دیکھا جو چاند کو تو کوئی یاد آگیا
سو دل میرا اداس ہے ویسے تو ٹھیک ہوں
تو مجھ کو اپنی ذات سے باہر نہیں ملا
یہ دکھ بھرا قیاس ہے ویسے تو ٹھیک ہوں
گر ہو نہ کچھ اُمید تو ہو جاؤں پُرسکوں
اک بے وجہ سی آس ہے ویسے تو ٹھیک ہوں

YaAr22
 

گرچہ سو بار ، غم ہجر سے ، جاں ، گزری ہے
پھر بھی جو دل پہ گزرنی تھی ! کہاں ؟ گزری ہے
آپ ، ٹھہرے ہیں ! تو ، ٹھہرا ہے ! نظام عالم
آپ ، گزرے ہیں ! تو ، اک موج رواں ، گزری ہے🖤
ہوش میں آۓ ! تو بتلاۓ ! تیرا دیوانہ
دن گزارا ہے کہاں ؟ رات کہاں ؟ گزری ہے🥀
ایسے لمحے بھی گزارے ہیں ! تیری فرقت میں
جب تیری یاد بھی ، اس دل پہ ، گراں ، گزری ہے😢
حشر کے بعد بھی ، دیوانے تیرے ، پوچھتے ہیں
وہ قیامت ، جو گزرنی تھی ! کہاں ؟ گزری ہے💔

YaAr22
 

اس نے رکھا ہے مجھے ساتھ تو اپنے لیکن
دل ہی رکھا ہے میرا، دل میں کہاں رکھا ہے

YaAr22
 

وقت رخصت ، الوداع کا لفظ کہنے کے لئے
وہ تیرے سوکھے لبوں کا تھر تھرانا یاد ہے

YaAr22
 

دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن
عمر بھر کون جواں کون حسیں رہتا ہے💛🥀

YaAr22
 

ضبط کرنے کا بھی ہے مشورہ اچھا لیکن
روح گھائل ہو تو کیسے نہ کراہے کوئی
ایک ٹُوٹی ہوئی تصویرِ انا ہوں میں
مجھ سے ناراض رہا کرتا ہے کاہے کوئی

YaAr22
 

پھر کوئی خواب مَحبت کا سَجایا میں نے
پھر ڈھلی شام ترے در پہ صَدائیں دیتے🍁

YaAr22
 

یخ بستہ شبِ ہجر کی برفیلی ہَوا میں
مُجھ کو ترا غم، تجھ کو تری شال مُبارک💛🥀

YaAr22
 

_یادوں میں تیری یاد تھی_
_کیا یاد تھا ، کچھ یاد نہیں_
_تیری یاد میں سب بھول گے_
_کیا بھول گے کچھ یاد نہیں_
_یاد ہو تم ، بس یاد ہو تم_
_کیوں یاد ہو تم ، کچھ یاد نہیں۔"💔😖

YaAr22
 

یہ بھی ممکن ہے مسافت کی تھکن ہو لیکن
میں تمھیں کیسے بتاؤں کہ مرا دل نہیں لگتا🍁

YaAr22
 

تم نے کیا نہ یاد کبھی بھول کر ہمیں
ہم نے تیری یاد میں سارا جہاں بھلا دیا

YaAr22
 

سرِ راہ حال پوچھنے والے..!!
حالِ دل اتنا مختصر تو نہیں..!!

YaAr22
 

ابھی چہرے پہ مسکراہٹ ہے
ہم کہاں زندگی سے ہارے ہیں

YaAr22
 

چلو اب گھر چلیں بشر ، بہت آوارگی کر لی
وہ سب مکتب کے ساتھی تھے، انھیں آخر بچھڑنا تھا..💔

YaAr22
 

بچھڑنے کا دُکھ حسین یادوں کو دل پر لگا گھاؤ بنا دیتا ہے ۔جو وقت گُزرنے کیساتھ ساتھ ناسور بن جاتا ہے اور ناسور کوئی مسیحا نہیں بھر سکتا
وقت بھی نہیں ۔۔۔۔!

YaAr22
 

💫زندگی کے اکثر مقامات پر میں نے یہ جانا کہ میرے ساتھ اللّٰہ کے سوا کوئی نہیں ہے اور تب مجھے اندازه ہوا کہ صرف اللّٰہ کا ہونا کس قدر بہتر ہے_