جب تک دنیا میں عورت، شراب اور پھول موجود ہیں انسان ضرور بہکیں گے اور بہکا ہُوا انسان عورت، شراب اور پھول سے ذیادہ خوبصورت ہوتا ہے.۔
ز۔م
دن کے ابتدا میں ہی
آج تم مجھے یاد آئی
میں تمہیں ایک خط بھیج رہا ہوں
جذبات سے بھرپور
جس میں بچپن کی محبت کی طرح
ایک ادھوری نظم لکھی ہوگی
کچھ چیزیں ادھوری ہی خوبصورت لگتی ہیں
چاند مکمل ہو تو اس کے داغ زیادہ واضح ہو جاتے ہیں
ہمارے درميان فاصلہ ہے میلوں کا
ہم گلے نہیں مل سکتے
ہاتھ تھام کر ساتھ نہیں چل سکتے
لیکن ہمارے خیالات اور روحیں ہمیشہ ایک ساتھ ہیں
روح کی قربت سے بڑھ کر اور کچھ حسین نہیں ہوتا
میں لکھتا ہوں تمہاری یاد میں نظمیں
بناتا ہوں تمہاری تصویریں
مجھے عشق ہے اپنے اس کام سے
میرا کمرہ ہر وقت مہکتا ہے
سگریٹ کے دھوئیں اور تمہاری خوشبو کی ملی جلی مہک سے
اور اپنی وحشت کو میں
قلم کے زریعے ورق کے حوالے کر دیتا ہوں۔
بارش میں نہاتے وقت
قطرہ قطرہ کر کے
تمہارے شانوں میں
بھر جانے والے پانی
کی تاثیر
دنیا کی کسی بھی کشید کردہ
شراب پر حاوی ہے،
تمہارے شانوں میں پانی بھر کر
گر کوئی مچھلی چھوڑی جائے
تو ادبی لغت میں
تم جل پری کہلاؤ گی۔
اسشا#❤️۔
"مجھے سوائے اپنے اُن دنوں کے کسی بات کا افسوس نہیں ہوا جن دنوں کو میں لوگوں کی باتوں کے ڈر سے ویسے نہیں جی سکا جیسے میں جینا چاہتا تھا"
ز۔م
ہم نے محبت کرنا
عمر کے اُس حصے میں ہی سیکھ لیا تھا
کہ جن دنوں
سکول کے بنچوں پر
پرکار کی نوک سے
تمہارے نام کا پہلا حرف کھودا جاتا تھا۔
ز۔م
وہ دل بناتی ہے
وہاں میری تصویر پر
اور سکرین کی دوسری طرف
یہاں میرے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔
ز۔م
کسی کی قُربت اور اُنسیت میں
یہ خیال ہمارے ذہن میں جنم ہی نہیں لیتا
کہ ہم کبھی بچھڑ بھی جائیں گے
اور پھر
ایک دوسرے کو دیکھیں گے
زندگی کے کسی موڑ پر
ایک عرصے بعد
کسی بند سگنل پر
کہیں کسی اجنبی راستے پر
یا کسی گاڑی میں
جب ہماری جلد پر
کسی اور کے چومنے کے نشان ہوں گے
تب ہمیں جلدی ہو شاید
کہیں جانے کی
کسی اور سے ملنے کی یا اُسے پھول دینے کی.۔
ز۔م
اس دنیا
اور میرے گناہوں کی طرح
محبت بھی زوال پذیر ہے
مجھے محبت کا وہ طریقہ بتاؤ
جو تمہیں پسند ہو
اپنی محبت کے ساتھ تم نے میرے دل کو سُلگھا دیا ہے
لیکن پھر بھی میرا دل مُسکراتا ہے
کیونکہ میں جانتا ہوں
کہ
تمہاری روح کی گہرائی میں کیسے اُترا جائے.۔
ز۔م
کتاب اور خلا
آمنے سامنے دو صوفے پڑے ہیں
ایک پر انسان بیٹھا ہے
دوسرے پر خدا براجمان
ان کے درمیان ایک کتاب رکھی ہے
بدن رنگ، لہو رنگ
انسان بڑبڑاتا ہے:
"میں نے ہی تجھے لکھا ہے"
خدا کہتا ہے:
"میں نے ہی تجھے لکھوایا ہے"
ایک لمبے توقف کے بعد
کتاب گویا ہوتی ہے:
"تم دونوں میری ہی صلب سے جنمے ہو"
انسان بن کر، خدا بن کر
برابر سرابر اور نافرمان
کتاب کھلی اور انھیں واپس اپنے اندر سمولیا
آمنے سامنے دو صوفے پڑے ہیں
انسان سے عاری
اور خدا سے خالی۔
ز۔م
اگر عورتیں موجود نہ ہوتیں تو دنیا کے تمام پیسوں کا کوئی مطلب نہ ہوتا۔
ز۔م
اس کو دیکھا تو مصوّر سے مرا ربط بڑھا
میں نے اس شخص میں قدرت کے نظارے دیکھے۔
یونیورس❤️۔
تمہاری سمت بھجوائے گئے سارے کبوتر
لوٹ کر آتے ہیں تو باتیں نہیں کرتے ۔۔۔
ز۔م
میرے محبوب آ تجھے گلے لگاؤ
پھر جو لطف آے گا وہ آدھا میرا آدھا تیرا.۔
ز۔م
Virginaty check ...
Virgin ➡️ HI
Non Virgin ➡️ HELLO
ابھی تکلف ہے گفتگو میں
ابھی محبت نئی نئی ہے.
ز۔م
اس نے کہا : تم پچھلے ایک گھنٹے سے میرے کندھے پر ٹیک لگائے ہوئی ھو
وہ کہنے لگی : تو کیا تم تھک گئے ؟
اس نے کہا : نہیں ، لیکن میرا دوسرا کندھا قہر (جلن) کے مارے مررہا ہے
ز۔م
عورت خاموش ہو تو اس کا حسن بولتا ہے۔۔۔
🤞🏽
تم کیسا ہمسفر چاہتی ہو؟
یوسف جیسا!
خوبصورت؟
نہیں اگر اس کے قریب کوئی (غیر عورت) آئے تو وہ کہے "اللّٰہ کی پناہ" ۔
اسشا#❤️۔
"میں نے سنا ہے کہ درخت درختوں سے باخبر ہوتے ہیں
اور میرا قیاس ہے کہ پتھر بھی پتھروں سے باخبر ہوں گے
اور کائنات کا ذرہ ذرہ ایک دوسرے کا عاشق ہے
مگر یہ صرف تمھارا دل ہے کہ میرے دل سے بےگانہ ہے"۔
ز۔م
میں اکثر بڑی گاڑیوں میں دیکھتا ہوں کہ گنجے ٹکلے مردوں کے ساتھ خوبصورت حسینائیں جا رہی ہوتی ہیں۔ یہ حسینائیں ان مردوں کے اچھے سٹیٹس کی کرامات ہوتی ہیں۔
آسمان پہ جوڑے فقط غریب لوگوں کے بنتے ہیں۔ امیر لوگ اپنے جوڑے اپنی مرضی سے بناتے ہیں۔
ز۔م
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain