رات گئے اس رختِ شب میں تاروں کے جھرمٹ میں چھپ کر نیل گگن کی گود میں بیٹھا اپنے سوچ نگر میں گُم سُم میرے جیسا تنہا تنہا میری جانب دیکھ رہا ہے آدھی رات کا پورا چاند!!!
کچھ لوگوں کو پچھتاوا بھی نہیں ہوتا اور ہم سوچتے رہتے ہیں کہ شاید کسی وقت انہیں احساس ہو گا، اپنے منفی رویے کا، لیکن ایسا نہیں ہوتا، یہ پچھتاوے بھی ظرف والوں کے لئے ہوتے ہیں بے حس لوگوں کے پاس صرف اپنا آپ ہوتا ہے
مجھے بہت پسند ہے ۔۔۔۔!! سردی کی پہلی دستک، اداس سرسراتی ٹھنڈی ہوائیں اداسی میں ڈوبی شامیں پتوں کا گرنا رات کی تاریکی میں بادلوں میں چھپا چاند اور سورج کی آخری جھلک برستی بارش شور مچاتی لہریں۔۔۔۔♥️