کہاں کہاں سے مٹاؤ گے یادیں میری
ہم تو تجھے ہر موڑ پہ یاد آئیں گے
سنو تم یاد آتے ہو بہت ہی یاد آتے ہو
تمھارے ساتھ بیتا ایک ایک پل تمہاری یاد دلاتا ہے
وہ لمحہ محبّت ہے تمہاری یاد دلاتا ہے
تمہاری یاد کے صدقے ہم اپنا آپ بھول جاتے ہیں
سنو اس دل کی آرزو تم ہو تم ہی بس یاد اتے ہو
بہت ہی یاد آتے ہو سچ میں یاد آتے ہو
لذت غم بڑھا دیجئے
آپ پھر مسکرا دیجئے
میرا دامن بہت صاف ہے
کوئی تہمت ہی لگا دیجئے
ہم تمہیں چاہتے ہیں ایسے
مرنے والا زندگی چاہتا ہو جیسے
تم جو ہنستی ہو بہت لا جواب لگتی ہو
خود کو تم پہ وار دیتے ہیں چلو تمہارا صدقہ اتار دیتے ہیں
محبّتوں میں لاڈ اٹھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی
کردار صرف عورت کا ہی نہیں ہوتا مرد حضرات بھی جب کردار سے گر جائینگے تو بد کردار ہی کہلائیں گے
رشتہ ہمیشہ وہی کامیاب ہوتا ہے جو دل سے جوڑا جائے فرصت یا ضرورت سے نہیں
جو انسان دوسروں کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے
حقیقت میں وہ اپنے کردار کی برائیاں دوسروں میں تلاش کرتا ہے
جھوٹ کا بھی ایک ذائقہ ہوتا ہے
خود بولو تو میٹھا لگتا ہے اور کوئی دوسرا بولے تو کڑوا
بہت کم ایسا ہوا ہے کے قدر کرنے والوں کو قدر کرنے والے ہی ملے ہوں
ورنہ قدر کرنے والوں کو ہمیشہ بے قدرے لوگ ہی ملے ہیں
نہ جانے کونسی سازشوں کا ہم شکار ہوگئے
کے جتنے صاف دل تھے اتنے داگ دار ہوگئے
آپ اپنی زندگی سے بھلے خوش نہ ہوں پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں
جو آپ جیسی زندگی جینے کے لیے ترستے ہیں
بدلتی ہوئی چیزیں اچھی ہوتی ہیں مگر یقین کیجیے
بدلتے ہووے اپنے بہت تکلیف دیتے ہیں
دھوکہ کھانے والوں کو تو سکون مل جاتا ہے
لیکن دھوکہ دینے والے کو کبھی سکون نہیں ملتا
وہ جو تمہیں باہر سے سخت اور بد مزاج نظر آتے ہیں
اگر انکے اندر جھانک لو نہ تو تمہیں ان پر ترس آ جاےگا
اپنے غموں اور پریشانیوں کو سینے میں دفن کردو
اگر انھیں چہرے پہ سجاؤ گے تو کمزور ہوجاؤگے
کسی نے پوچھا کون اپنا ہے اور کون نہیں جواب آیا
اگر وقت اپنا ہے تو سب اپنا ہے ورنہ کوئی نہیں
پرندے اپنے پاؤں اور انسان اپنی زبان کی وجہ سے جال میں پھنستے ہیں
گفتگو میں نرمی اختیار کرو کیوں کہ لہجوں کا اثر الفاظ سے زیادہ ہوتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain